Tag: pakistan Day

  • آج کے دن پاکستان کو قانون کی حکمرانی پر مبنی ریاست بنانے کا عہد کریں: وزیر اعظم

    آج کے دن پاکستان کو قانون کی حکمرانی پر مبنی ریاست بنانے کا عہد کریں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں ہم پاکستان کو قانون کی حکمرانی پر مبنی ریاست بنانے کا عہد کریں، اللہ ہمیں تمام آزمائشوں کے دوران ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج بابائے قوم اور تحریک آزادی کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کا فیصلہ کیا، ہندوستان کے مسلمانوں کو متحد اور آزاد مسلم ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔ جدوجہد سے 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ہمارا وژن پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر جمہوری فلاحی ریاست میں بدلنا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم نے اتحاد اور بھرپور عزم سے کٹھن چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا، آج ہمیں اس وبا کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، انشا اللہ ہم آزمائش کی گھڑی میں بھی سرخرو ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیریوں کو بھارتی فورسز کی جانب سے بدترین ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جرات اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ آئیں ہم پاکستان کو قانون کی حکمرانی پر مبنی ریاست بنانے کا عہد کریں، اللہ ہمیں تمام آزمائشوں کے دوران ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  • یوم پاکستان: شاہ سلمان کا نیک تمناؤں کا اظہار

    یوم پاکستان: شاہ سلمان کا نیک تمناؤں کا اظہار

    ریاض: یوم پاکستان کے موقع پر برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے صحت، مسرت اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

    شاہ سلمان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے صحت، مسرت اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اسی طرح سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقع پر صدر پاکستان کے نام اپنا تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام ترقی کی مزید منازل طے کریں گے۔

  • پاکستان ڈے کی پریڈ اب 25مارچ کو ہوگی، آئی ایس پی آر

    پاکستان ڈے کی پریڈ اب 25مارچ کو ہوگی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : یوم پاکستان23مارچ کو ہونے والی سالانہ پریڈ اب 23 کے بجائے 25مارچ کو ہوگی، یہ فیصلہ موسم کی خرابی کے باعث کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پاکستان ڈے کی پریڈ اب 25مارچ کو ہوگی،اگلے دو دن تک خراب موسم اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ دورز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان 23 مارچ کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا تھا۔

    کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آئی ایس پی آر کی جانب سے پریڈ کے شرکا کے لیے جاری ہدایت نامہ کے مطابق شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : یوم پاکستان فوجی پریڈ، اہم ہدایت نامہ جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام حاظرین کو بغیر ماسک پہنے پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

     

  • ‘ایک ہیں قوم اور ایک منزل’ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کا  نیا ملی نغمہ جاری

    ‘ایک ہیں قوم اور ایک منزل’ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ‘ایک ہیں قوم اورایک منزل  ‘ جاری کر دیا، نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا ، جس کا عنوان ‘ایک ہیں قوم اور ایک منزل’ ہے۔

    نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کےاتحادکاپیغام دیاگیاہے جبکہ معروف گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نغمے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کیا تھا، پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام دیا گیا ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

    واضح رہے یوم پاکستان منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ یوم پاکستان، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی، اور 7 برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

  • ‘ایک قوم ایک منزل’ آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے  پرومو جاری

    ‘ایک قوم ایک منزل’ آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ‘ایک قوم ایک منزل’ کے عنوان سے پرومو جاری کردیا ، 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پرشانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا ، جاری کردہ پرومو میں ایک قوم ایک منزل کا پیغام دیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے 22 فروری کو پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پر شانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    خیال رہے “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

    اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔

    یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

  • ہیجان کا شکار نہ ہوں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں، وزیراعظم کی عوام کو ہدایت

    ہیجان کا شکار نہ ہوں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں، وزیراعظم کی عوام کو ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہیجان کاشکارنہ ہوں،احتیاطی تدابیراختیارکریں، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے ،تاکہ اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پرپیغام میں عوام سےاپیل کی ہے کہ ہیجان کاشکارنہ ہوں،احتیاطی تدابیراختیارکریں، کورونا سے متعلق اقدامات کی نگرانی کررہا ہوں ، ہمارےپاس اس مشکل صورتحال سےنمٹنےکی صلاحیت موجودہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر،تقسیم برصغیرکانامکمل ایجنڈاہے، پاکستان کشمیریوں کےلیےاخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھےگا، کورونا سے نمٹنےکےلیےقوم میں اتحاداورنظم وضبط ضروری ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کاسنہرادن ہے، اس دن مسلمانوں نے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا، پاکستانی قوم کسی بھی مصیبت اورمشکل کامقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 70 سال کےحالات و واقعات ہمارےآباکی بصیرت کی گواہی دیتے ہیں، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے ،تاکہ اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ انشا اللہ، ہم اس آزمائش میں کامیاب ہوں گے، ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سےبھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، کشمیری231 دنوں سے اپنی ہی سرزمین پر مقید ہیں بلکہ جبرکامقابلہ کررہےہیں۔

    خیال رہےکورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یوم پاکستان آج انتہائی سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے،  حکومت نے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے 23 مارچ کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ سمیت ایوانِ صدر ، گورنر ہاؤسز میں ہونے والی تمام تقاریب کو ملتوی کردیا ہے۔

  • پریڈ گراؤنڈ : دوست ملکوں کے فوجی جوانوں نے بھی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا

    پریڈ گراؤنڈ : دوست ملکوں کے فوجی جوانوں نے بھی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا

    اسلام آباد : پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر دوست ملکوں کے فوجی جوانوں نے بھی اپنی کارکردگی سے شرکاء کے دل موہ لیے، ترک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی تقریب میں دوست ملکوں کے فوجی جوان پاک فوج کےشانہ بشانہ رہے، ترک ونگ کمانڈر نے ایف سولہ اڑاتے ہوئے یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔

    تقریب میں چین، ترکی، ملائشیا اور آذربائیجان کے عسکری وفود شریک ہوئے، ترک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

    ونگ کمانڈر نے طیارے سے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی، چینی ایکروبیٹک کے زبردست اسٹنٹ دیکھ کرسب دنگ رہ گئے۔ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے چینی اور ترک فضائیہ کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔

  • یوم پاکستان کے رنگ برج خلیفہ پر چھا گئے، عمارت قومی پرچم سے سج گئی

    یوم پاکستان کے رنگ برج خلیفہ پر چھا گئے، عمارت قومی پرچم سے سج گئی

    دبئی : یوم پاکستان کے رنگ دنیا بھر میں دکھائی دیئے، دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں قومی پرچم کی بہار آگئی، امریکا، برطانیہ اور چیک ریبلک میں تئیس مارچ پر شاندار تقاریب منعقد کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تئیس مارچ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے تحفہ کے طور پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کے رنگ چھا گئے۔

    عمارت کے درمیان میں پاکستانی پرچم میں موجود چاند ستارہ بھی بنا نظر آرہا تھا جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ وہاں موجود پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

    دوسری جانب امریکا کے پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے شرکاء کو صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور میری لینڈ کے سیکریٹری نے بھی شرکت کی۔

    برطانیہ کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر میں دعائیہ نغمات پیش کئے گئے، ہزار سالہ تاریخ کےحامل چرچ پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنرنفیس ذکریا اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، اس کے علاوہ چیک ریپبلک کے پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کے ،موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

  • سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سمیت دیگر شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا

    سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سمیت دیگر شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا

    اسلام آباد : یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شخصیات کو اعلیٰ کارکردگی پر سول اعزازات سے نوازا گیا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈز تقسیم کیے۔

    تفصیلات کے مطابقصدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سول ایوارڈز تقسیم کیے، ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں مختلف شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ شجاعت اور صدارتی ایوارڈ برائےحسن کارکردگی کے اعزازات سے نوازا گیا۔

    انویسٹی گیٹو جرنلزم پر اے آر وائی نیوز کے سینئراینکر ارشد شریف کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں شعیب سلطان اور ستارہ پاکستان کیلئے رومانیہ کی وجیہہ حارث، محمد الیاس آزاد جموں و کشمیر حق دار قرار پائے۔

    ظہیر ایوب بیگ، غلام اصغر، پروفیسر ڈاکٹر تصورحیات، کرکٹر وسیم اکرم، وقاریونس، مائیکل جینسن اور، ڈاکٹرعبدالباری کو ہلال امتیاز دیا گیا۔

    اس کے علاوہ شہید محمد ادریس، شہید نوابزادہ سراج رئیسانی، شہید اسدعلی، شہید انجینئر معراج احمد عمرانی کو بھی ستارہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا۔

    ستارہ امتیاز کا ایوارڈ پانے والوں میں ڈاکٹر عنایت اللہ، عطااللہ عیسیٰ خیلوی، شمیم احمد شیخ (کینڈا)، ڈاکٹرآصف ندیم رحمان (امریکا) ضیاء الحسن پاکستان، اسٹیون جے بورین(امریکا)، جیمزاے نیے (امریکا) ثمرعلی خان، عقیل کریم ڈھیڈی، صائمہ شہباز، نیلوفرسعید، سید ابو احمد عاکف اور پیر محمد دیوان شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز انویسٹی گیٹو جرنلزم پر اے آر وائی نیوز کے سینئراینکر ارشد شریف، انجینئر ڈاکٹر ناصر محمود، عشرت فاطمہ، ریماخان اور لقمان علی افضل کو دیا گیا۔

  • ان تمام پاکستانیوں کیساتھ کھڑے ہیں، جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، آسٹریلوی ہائی کمشنر

    ان تمام پاکستانیوں کیساتھ کھڑے ہیں، جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، آسٹریلوی ہائی کمشنر

    کراچی: آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمزسن نے یوم پاکستان پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ان تمام پاکستانیوں کیساتھ کھڑےہیں جودہشتگردی کی  مخالفت کرتے ہیں، دولت مشترکہ اور کرکٹ میں میراث ہمارا وفاقی نظام حکومت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمزسن نے یوم پاکستان پر  مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا آسٹریلیا اور پاکستان کی بہت زیادہ چیزیں ملتی جلتی ہیں ، دولت مشترکہ اور کرکٹ میں میراث ہمارا وفاقی نظام حکومت ہے۔

    مارگریٹ ایڈمزسن کا کہنا تھا 60 ہزار سے زائد پاکستانی آسٹریلیا میں قیام پذیر ہیں، ہمارا مشترکہ عزم اور دہشت گردی کے خلاف ہماری مخالفت، نیوزی لینڈمیں مساجدپر دہشت گردی کے حملوں سے ہم غمزدہ اور پریشان ہیں۔

    آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا ان تمام پاکستانیوں کیساتھ کھڑے ہیں، جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

    خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت  اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی ،سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی،  تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد تھے۔