نئی دہلی : بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی صدر پرنب مکھرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی حکومت اور دوست عوام کو یوم پاکستان مبارک ہو۔
Greetings to Government and people of Pakistan on their National Day #PresidentMukherjee
یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِمملکت نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب کوی وم پاکستان مبارک ہو،آج کا دن ایک عزم کی کہانی بیان کرتا ہے، پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، مگر بھارت کی جارحیت نے خطے کے امن کو داؤ پرلگادیا ہے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خطے میں امن اورترقی کے لیے مذاکرات کرنے کوتیار ہے، مگرساتھ ہی پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے، پاک فوج اورعسکری و سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے امن کا قیام ممکن ہوا۔
کراچی : پاکستان نیوی نے یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں کیا گیا، پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ مسلح افواج کی پریڈ کا حصہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پاک بحریہ کی جانب سے یوم پاکستان پر تقریب کا انقعاد کیا گیا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دن کا آغازتوپوں کی سلامی، ملکی بقا وسالمیت کیلئےدعاؤں کیساتھ ہوا، اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں چراغاں بھی کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ مسلح افواج کی پریڈ کا حصہ تھا، خواتین میڈیکل ٹیکنیشنز،اسپیشل سروسز گروپ ،نیول بینڈ بھی پریڈ میں شامل تھی۔
یوم پاکستان پریڈ میں پاک بحریہ کے ایئرکرافٹ پی تھری سی اورین اور زیڈ نائن ای سی ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا، پاک نیوی کی سی ایگل ٹیم، مشترکہ اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا حصہ تھی۔
اس سے قبل اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کےچاک وچوبند دستے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، پروقارتقریب میں مہمان خصوصی صدرپاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت دیگرمسلح افواج کے سربران، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگررہنما اورغیرملکی سفیرشریک تھے۔
یومِ پاکستان کی فوجی پریڈ میں سعودی عرب اور چین کے چاک وچوبند فوجی دستوں نے بھی سلامی دی، چینی دستے میں بری وفضائی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔
یوم پاکستان کی پریڈ میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی روایتی ثقافتی پریڈ بھی پیش کی گئی۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے یوم پاکستان پرپیغام میں کہاکہ ارض پاک کومجرموں کےچنگل سے چھڑانے کی تدبیر کریں۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت قیام پاکستان کاسفر کامیابی سےطے ہوا۔
عمران خان نےکہاکہ آج کے دن کا تقاضا ہےکہ ہم اپنے عہد کی تجدید کریں اور وطن کواس کاحقیقی مقام دلانےکیلئےاپنی تمام قوت لگادیں۔
تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناتھاکہ مصلحت کو خیر باد کہناہوگا،خوف کی زنجیریں توڑنی ہوں گی جبکہ مسندوں سےمجرم اتار کرباکردار افرادکوحکومت سونپنے کا عزم کریں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہاکہ عہدکریں ناانصافی کےنظام کوعدل وانصاف سے بدل دیں گے اور ملک میں نفرت کے بیج نہیں بونے دیں گے۔
واضح رہےکہ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغازاکتیس اورصوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نےحریت رہنماؤں کویوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سےروکنےکےلیےگھروں میں نظربند کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کےمطابق کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے حریت رہنماعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کونئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سےروکنے کےلیےگھروں میں نظربندکردیاگیا۔
کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں کویوم پاکستان نہ منانے کی کوششوں کے باوجودآسیہ اندرابی نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ یوم پاکستان منایا۔
یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئےحریت رہنماعلی گیلانی کاکہناتھا کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت پرپاکستانی عوام اورحکومت کےشکر گزار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نےحریت رہنماؤں کو23 مارچ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی تھی۔
دوسری جانب پاکستان نے بھارت کی جانب سے حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نےحریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔
واضح رہےکہ یوم پاکستان کی تقریب آج نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی جس میں سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کی شرکت کا امکان ظاہر کیاجارہاتھا۔
اسلام آباد: ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی قوم آج یومِ پاکستان آج جوش وخروش سےمنارہی ہے۔ دن کاآغازوفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔
یوم پاکستان پرمساجد میں نمازِفجر کے بعد ملکی ترقی خوشحالی اوریکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یومِ پاکستان کی پریڈ براہ راست دیکھئے
یوم پاکستان کی پروقارتقریب اورفوجی پریڈ
اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ جاری ہے، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کےچاک وچوبند دستے پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
فوجی پریڈ کی اس پروقارتقریب میں مہمان خصوصی صدرپاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت دیگرمسلح افواج کے سربران، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگررہنما اورغیرملکی سفیرشریک ہیں۔
چین کی تینوں مسلح افواج، سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کا دستہ بھی اس پریڈ میں شریک ہے۔ تقریب میں ترکی کا ملٹری بینڈ ترانوں پرسربکھیرے گا۔ یومِ پاکستان کی اس خصوصی تقریب میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کےسربراہ بھی شریک ہیں۔
پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین صدارتی بَگھی پرسوار ہوکر پریڈ گراؤنڈ پہنچے، جہاں وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا۔
یوم پاکستان کی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد صدر ممنون حسین نے جیپ میں سوارہوکرمسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔
ایئر چیف مارشل کا شاندار فلائی پاسٹ
ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی دی۔ انہوں نے ایف 16 طیارے میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔
ایئرچیف مارشل کی جانب سے فلائی پاسٹ کے بعد پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
صدرپاکستان کا فوجی پریڈ سے خطاب
صدرِمملکت نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ آپ سب کویوم پاکستان مبارک ہو،آج کا دن ایک عزم کی کہانی بیان کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نےکہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، مگر بھارت کی جارحیت نے خطے کے امن کو داؤ پرلگادیا ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خطے میں امن اورترقی کے لیے مذاکراتکرنے کوتیار ہے، مگرساتھ ہی پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے، پاک فوج اورعسکری و سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے امن کا قیام ممکن ہوا۔
صدرممنون حسین نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، ہمارا مقصد علاقائی اورعالمی امن کو یقینی بنانا ہے۔
صدر مملکت نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پرچین، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی دستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے فوجی دستوں کو بھیجنے پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چین اورسعودی عرب کے دستوں کی سلامی
یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں سعودی عرب اور چین کےچاک وچوبند فوجی دستوں نے بھی سلامی دی۔
سعودی عرب کے فوجی دستےنےسب سے پہلےسلامی دی، جس کے بعد چین کے فوجی بینڈ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،چینی دستے میں بری وفضائی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔
فوجی پریڈ میں چین اورسعودی عرب کی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
پریڈ میں ترکی کے فوجی بینڈ ’مہتر‘ نے بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،ترکی کے بینڈ نے اپنے روایتی لباس اور سازوں کے ساتھ سلامی دی۔
ترکی کے مہتر فوجی بینڈ کی بنیادی 1299 میں رکھی گئی تھی،اس بینڈ کا شمار دنیا کےقدیم ترین بینڈز میں ہوتا ہے۔ترک بینڈ نے’جیوے جیوے پاکستان‘ کی دھن پر پرفارمنس کی۔
پریڈ کے دستے میں مین بیٹل ٹینک الخالد اور الضرار بھی شامل
الخالد ٹینک کیمیائی اور ایٹمی حملے سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جبکہ الضرار ٹینک بھی جدید ترین ٹینکوں میں شمار ہوتا ہے۔
پریڈ کےدوران ریڈارز،ٹینکس اور فوجی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سےمنسلک دیگر جدید روایتی اورغیر روایتی ہتھیاروں کو بھی پیش کیاگیا۔
یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں ساٹھ کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے نصر میزائل، 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والےشاہین میزائل پیش کیے گئے۔
اس کے علاوہ 1300 کلو میٹر تک روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے والے غوری میزائل سمیت کروز میزائل بابر اوردیگرمیزائل بھی پیش کیےگئے۔
روایتی اورغیر روایتی ہتھیاروں کےساتھ دشمن کو2700 کلومیٹر تک نشانہ بنانے والےشاہین تھری میزائل کو بھی پیش کیاگیا۔
چاروں صوبوں کی ثقافت کا عکس
یوم پاکستان کی پریڈ میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی روایتی ثقافتی پریڈ بھی پیش کی گئی۔
چاروں صوبوں کی جانب سے پیش کی جانے والی ثقافتی پریڈ میں جہاں علاقائی ثقافت کو پیش کیا گیا، وہیں صوبے کےمشہور اور تاریخی جگہوں کے ماڈل بھی پیش کیےگئے۔
آرمی ایوی ایشن کا فلائی پاسٹ
آرمی ایوی ایشن کی جانب سےفلائی پاسٹ میں کوبرا، پوما، فینک اور ایم آئی 17سمیت 19ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔سب سے پہلےدن اور رات کےدرمیان آپریشن کے لیےمفید کوبرا ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فلائی پاسٹ کیا گیا۔
کوبراہیلی کاپٹرز کے بعد’فینک‘ ہیلی کاپٹرز کی جانب سے فلائی پاسٹ پیش کیا گیا، یہ ہیلی کاپٹرز فوج کی جانب سے فوری نقل و حرکت اور آپریشن کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
فوجی پریڈ کی تقریب میں سب سے آخر میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کی جانب سے بھی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے شیردل فارمیشن کا دلکش فضائی مظاہرہ
پریڈ کے دوران پاک فضائیہ کےشیردل فارمیشن نے دلکش فضائی مظاہرےمیں 6 طیارے شامل تھےجنہوں نے ایک ساتھ اور علیحدہ علیحدہ آسمان کی بلندیوں میں مظاہرہ کیا۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے مظاہرے کے دوران فضائوں میں لہراتے ہوئے رنگ بکھیرے اور پریڈ اوینیو سے باہر اور ہزاروں کلو میٹرز کی بلندی تک مظاہرہ کیا۔
واضح رہےکہ اسلام آباد میں پریڈ کے موقع پرسیکیورٹی اقدامات کے تحت جڑواں شہروں میں صبح 5 بجے سے دن 3 بجےتک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
لاہور : یومِ پاکستان کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
تفصیلات کے آج ملک بھر یومِ پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجارہا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم پاکستان پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہو ئی، تقریب میں شاعر مشرق کے مزار کی سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فصائیہ کے چاک و چوبند دستے کے حوالے کردی گئی۔
پہلے پنجاب رینجرز کا دستہ یہ خدمات انجام دے رہا تھا، اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی ایئر کموڈور سلمان محبوب تھے، اس موقع پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
اس سے قبل درالحکومت اسلام آباد میں صبح کا آغاز اکتیس توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
آج ملک بھر عام تعطیل ہے،جب کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
نئی دہلی: یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنرعبد الباسط نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں کو آزادی کے خواب کی تعبیر ملی۔ پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کے پر امن ہمسائیگی وژن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔
بھارت سے تعلقات کے موضوع پر ان کا کہنا تھا کہ معنی خیز مذاکرات سے ہی دیرپا امن یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ امن پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔ بھارت سے مذاکرات کی خواہش کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔
اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے،اقوام عالم میں پاکستان کے مقام کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا ر ہا ہے،اسلام آبادمیں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس،اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
صدرمملکت نےیوم پاکستان کے پروقار موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ان رہنما اصولوں اور عظیم اہداف کو سر بلند رکھنے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے برصغیر کےمسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنےاور الگ وطن کےحصول کےلیےمتحد کیا۔
صدرپاکستان کاکہناتھاکہ اقوام عالم میں پاکستان کاایک منفرد نام اورمقام ہے،اور ہمیں اس مقام پر فخر ہے۔انہوں نےکہاکہ یہ انتہائی حوصلہ افزا ہےکہ قوم جمہوری نظام کےتحت مختلف مسائل سےنمٹنےکےلیے بھرپورطریقےسےکام کررہی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کا خصوصی پیغام
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تئیس مارچ ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے۔
انہوں نےکہا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہےکہ دیانت دارانہ قیادت میں پختہ عزم اوراتحاد کے ساتھ ہم بظاہرناممکن اہداف کو بھی آسانی سےحاصل کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان نےکہاکہ گزشتہ تین برسوں کےدوران پاک فوج اورسکیورٹی کےتمام اداروں اور عوام نےپاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
واضح رہےکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے سی پیک جیسے تاریخ ساز منصوبوں پرکام جارہی ہے،3سال میں اقتصادی خوشحالی اور ترقی کےلیے یکسوئی سے پیشترفت ہوئی۔
اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سےمنایا جا ر ہا ہے۔اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےاسپورٹس کمپلکس میں یوم پاکستان کےدن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
یوم پاکستان پرلاہور کےمحفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے21توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیاگیا۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہوگی۔جہاں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔
یوم پاکستان کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا،اعلی فوجی اورسول حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
چین کی تینوں مسلح افواج،سعودی عرب کی اسپیشل فورسز کا دستہ بھی شریک ہوگا۔ تقریب میں ترکی کا ملٹری بینڈ ترانوں پر سر بکھیرے گا۔ تقریب میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفینس فورس کےسربراہ بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہےکہ پریڈ میں جدید اسلحے اور دفاعی ساز و سامان کی نمائش کے ساتھ پاک فضائیہ کے طیارے شاندار فلائی پاسٹ کریں گے۔آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیلی کاپٹر بھی پریڈ میں حصہ لیں گے۔
اسلام آباد: ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر ٹریفک پولیس نے عوام کی آسانی کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو 6 ڈی ایس پیز،21انسپکٹرز،انچارجز،348وارڈن افسران تعینات ہوں گے، 43 جونیئر ٹریفک وارڈنز خصوصی طورپرفرائض انجام دیں گے.
تفصیلات کے مطابق 23مارچ ’یوم پاکستان‘ کے موقع پرمحکمہ ٹریفک نے جڑواں شہروں کے لئے ٹریفک شیڈول جاری کردیا ہے.
چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی نے کہا ہے کہ بھاری گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند ہوگا، صبح 5 سے دن 2بجے تک فیض آباد سے آنے والا ٹریفک بند رہے گا، 6 ڈی ایس پیز،21انسپکٹرز،انچارجز،348وارڈن افسران تعینات ہوں گے، 43 جونیئر ٹریفک وارڈنز خصوصی طورپرفرائض انجام دیں گے.مری روڈ سے اسلام آباد جانے والے ڈبل روڈچوک کاراستہ اختیار کرسکیں گے۔
ٹریفک اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو اسلام آباد موڑدیا جائے گا، راولپنڈی کے لیے نائنتھ ایونیو کے بجائےآئی جے پی روڈ استعمال کیاجاسکے گا، کٹاریاں، پنڈورہ چورنگی سے راولپنڈی کا راستہ اختیار کیا جاسکے گا، کرال چوک سےاسلام آباد ایکسپریس وے کے متبادل راستے کی تجویز دی ہے.
ٹریفک کھنہ پل روڈ سے چنگی 8، بند کھنہ روڈ اورصادق آباد سے نائنتھ ایونیو جاسکے گا، ٹریفک کھنہ پل سےلہترارڑروڈ،ترامڑی چوک اوراسلام آباد جاسکےگا، کشمیر،مظفرآباداورایبٹ آباد سے مری کے لیے متبادل روٹس کا خط پولیس حکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹریفک پولیس نے عوام کی آسانی کے لئے ٹریفک پلان اس لئے جاری کیا ہے کیونکہ یوم پاکستان کے موقع پر پاک مسلح افواج کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی مادر وطن کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائی تقریب اور پاکستان کے وقار کی سر بلندی کی خاطر 23 مارچ کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے پریڈکا انتظام کیا گیا ہے.