Tag: pakistan Day

  • قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے، صدر، وزیراعظم

    قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے، صدر، وزیراعظم

    اسلام آباد: یومِ پاکستان کے موقع پرصدرممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’’قوم دہشت گردی اورشدت پسندی کے خلاف اکھٹی ہوجائے ‘‘۔

    یومِ پاکستان کے موقع پرعلیحدہ علیحدہ پیغامات میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اورانہوں نے دشمن کو شکستِ فاش دینے کا عزم کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرامن شہریوں کو بدقسمتی سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

    انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ متحد سیاسی قیادت اوربے باک افواج کے اتحاد سے دشمن پرغلبہ حاصل کیا جائے گا۔

    صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بچوں، عورتوں، سیکیورٹی اہلکاروں، اسکولوں اورعبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو ہرصورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے استدعا کی کہ ہوم ِ پاکستان پر قوم ایک بار پھر دہشت گردوں کو شکست دینے اور امن قائم کرنے کے عہد کی تجدیدِ نو کرے۔

  • یومِ پاکستان کی تقریبات کا آغاز، مزارِاقبال پرگارڈز کی تبدیلی

    یومِ پاکستان کی تقریبات کا آغاز، مزارِاقبال پرگارڈز کی تبدیلی

    کراچی: آج ملک بھریومِ پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجارہا ہے، درالحکومت اسلام آبادمیں صبح کا آغازاکتیس توپوں اورصوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ مساجد میں خصو صی دعاؤں کابھی اہتمام کیا گیا۔

    اس موقع پرمزاراقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اپنے فرائض سنبھالے اس سے قبل پاکستان رینجرز کا دستہ بحیثیت گارڈ مزارپرتعینات تھا۔

    اسلام آباد میں سات سال بعد ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کے لئےہفتےکو شاندارفل ڈریس ریہرسل کا مظاہرہ کیا گیا۔

    پریڈ میں پہلی بار خواتین دستے بھی تینوں مسلح افواج کے دستوں کے شانہ بشانہ شرکت کریں گے۔
    جدیرترین کروز میزائل سمیت پہلی مرتبہ براق ڈرون، ٹینک الضراراورالخالد ٹینک کی نمائش کی جائے گی۔

    تقریب میں صدر،وزیراعظم،مسلح افواج کے سربراہان کےعلاوہ غیرملکی شخصیات کو بھی شرکت کریں گی۔

    اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں، پریڈ کے موقع پراسلام آباد اورراولپنڈی میں پیرکی صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

  • یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات

    یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ پریڈ ایونیو کے اطراف میں موبائل سروس معطل رہے گی ۔

    یوم پاکستان پریڈ کے موقع پرسیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے جڑواں شہروں کوریڈالرٹ کردیا گیا ہے۔ پریڈگراؤنڈ کے چارکلومیٹرکےاحاطےمیں پاک فوج اوررینجرکےدستے گشت کررہے ہیں۔

    شہرکےمختلف مقامات پرکلوزسرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔پریڈ ایونیو جانے والے تمام راستے کنٹینرزلگا کر سیل رہیں گے۔ ٹریفک کومتبادل راستوں پرموڑا گیا ہے۔

    شہریوں کو ہرقسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان کا خصوصی نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق صبح چھ سےدوپہردو بجےتک کھنہ پل سےزیروپوائنٹ روڈعام ٹریفک کیلئےبند ہوگا۔

    جبکہ لہترارروڈ،راول ڈیم،کشمیرروڈبطورمتبادل استعمال کیےجائیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہرمیں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    مختلف علاقوں میں صبح چھ بجے سے سہہ پرتین بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہےگی۔ ہر قسم کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے پاک فوج کا خصوصی کنڑول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

  • یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی

    یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی

    اسلام آباد : دمکتےچہرے، ہاتھوں میں پرچم ، فضا میں طیارے اور زمیں پرنعرہ تکبیر ،اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل دیکھ کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔

    زمین پر رسالہ کے گھوڑوں کی ٹاپیں اورفضا میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کی گھن گرج نے اسلام آباد کی خاموش فضائوں میں ہلچل مچا دی۔

    نوسال سے سونی پڑی شاہراہ دستور پر پھر سے رنگا رنگ وردیوں کی چہل پہل دکھائی دینے لگی اوردہشت گردی کے شکار پاکستان میں ایک بار پھر اعتماد کی فضا دکھائی دینے لگی فوجی ترانہ فضائوں سے زمین پر آتے پیرا ٹروپرز کے رنگ برنگے پیرا شوٹ زمین پر اترتی اپسرائوں کا منظر پیش کر رہے تھے۔

    فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ صوبائی ثقافتوں کے رنگوں سے سجے فلوٹ بھی اپنی آب و تاب لئے خراماں خراماںچلتے دکھائی دیئے ۔

    اس پریڈ کی شان ان دستوں نے مزید بڑھا دی جس میں قوم کی بیٹیاں بھی سروں پر ترچھی ٹوپیاں لگائے دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کرتی نظر آئیں۔

  • ایم کیوایم نے 23مارچ کی قومی یکجہتی ریلی ملتوی کردی

    ایم کیوایم نے 23مارچ کی قومی یکجہتی ریلی ملتوی کردی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے تئیس مارچ کو ہونے والی قومی یکجہتی ریلی کچھ عرصے کیلئے ملتوی کردی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں عوام ،کارکنان اور اپنے ذمہ داروں کو مطلع کیا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر تئیس مارچ دوہزار پندرہ کو منعقد کی جانے والی ’’قومی یکجہتی ریلی‘‘ کچھ عرصے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ یکجہتی ریلی کی نئی تاریخ کا تعین ہوتے ہی عوام کو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

  • یوم دفاع پریڈ: اسلام آباد سات مدرسے 24 مارچ تک بند

    یوم دفاع پریڈ: اسلام آباد سات مدرسے 24 مارچ تک بند

    اسلام آباد : یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر انتظامیہ نے وفاق المدارس اور تنظیم المدارس کے تعاون سے سات مدرسے چوبیس مارچ تک کے لیے بند کرادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر انتظامیہ نے سات مدارس کو چوبیس مارچ تک کے لئے بند کرادیاہے۔

    ان سات مدارس میں تعلیم العلوم ، تعلیم القرآن، اشرف العلوم،انوار القرآن، دربار بہار پھلاں، مدرسہ حنیفیہ غوثیہ اورمسجد عمر فاروق شامل ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اکتالیس مدارس بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

    جس پر وفاق المدارس نے عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔ بعد میں مذاکرات میں یہ طے پایا کہ اسلام آباد کے صرف سات مدارس بند کیے جائیں گے اور ان مدارس کو بند کرنے کی یقین دہانی وفاق المدارس اور تنظیم المدارس نے بھی کرادی ہے۔

  • یومِ پاکستان پریڈ: اسلام آباد میں دینی درس گاہیں بند کرنے کا فیصلہ

    یومِ پاکستان پریڈ: اسلام آباد میں دینی درس گاہیں بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارلحکومت کے مدارس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ یوم ِپاکستان پرہونے والی پریڈ کے تناظر میں کیا گیا۔

    اسلام آباد میں سات سال بعد 23 مارچ کے موقع پر پریڈ ہونے جارہی ہے اوراس موقع پرشہر ِاقتدارمیں سخت ترین حفاظتی انتظامات ترتیب دئیے جارہے ہیں۔

    اسی سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پریڈگاہ کے دو کلومیٹرتک کے علاقے میں واقع تمام دینی درس گاہیں بند رکھی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق مدارس 18 مارچ سے 24 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔