Tag: pakistan decided

  • پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

    پاکستان کا بھارت میں‌ منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں‌ شرکت کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے، نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کرنے کے لیے ضرور جاؤں گا، کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے اسے نظر انداز نہیں کرسکتے،پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،اشتعال انگیزی جاری رہنے سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے،اس جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں ۔

    انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج ملک پر ہونے والے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بھارتی جارحیت کا بھرپو جواب دے رہی ہے۔

    متنازع ترین شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

  • پاکستان میں بھارتی مداخلت کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کی تیاری

    پاکستان میں بھارتی مداخلت کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کی تیاری

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی مداخلت کو دنیا کے سامنےلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی وزیراعظم کی ہدایت لینےکیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی میں مصروف ہے، پاکستان نے بھارتی چہرہ اقوام متحدہ میں بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی وزیراعظم کی ہدایت لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔

    تجزیہ کار اکرام سہگل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے درست فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سینئیرسکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار جمشید ایاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب بھارت کے مقابلے کیلئے میدان میں آنا چاہئے، کراچی اور کوئٹہ میں دہشتگردی میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی معاونت کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را فنڈنگ کر رہی ہے۔

    جس پر پاکستان نے معاملہ عالمی دنیا کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کا مکتی باہنی کی مالی اور عملی مدد کرنے کا برملا اعلان بھی پاکستان میں مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔