Tag: Pakistan election 2018

  • سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں‌ کے تحفظات رد کردیے

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں‌ کے تحفظات رد کردیے

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے مختلف سیاسی جماعتوں‌ کی جانب سے تحفظات کو رد کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کےبغیرالیکشن نتائج فراہم نہیں کیے جا رہے.

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ جگہوں سےالزامات لگائے جارہے ہیں، فارم45کی کوئی کمی نہیں ہے،ایجنٹس کوفراہم کیاجارہا ہے.

    بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے الزامات پرتحقیقات کیں، ڈی آراولاہورنےکہا ہے کہ الزامات کےثبوت پیش کریں.

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈی آراولاہورنے مریم اورنگزیب کےالزامات کی تردید کی، ڈی آراوراولپنڈی نےبھی مریم اورنگزیب کےالزامات کی تردید کی.

    بابریعقوب نے مزید کہا کہ کسی بھی حلقے میں شکایات ہیں، توبراہ راست رابطہ کیا جائے.

    انھوں نے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جماعتوں کےپولنگ ایجنٹس ناکامی پربغیرفارم لیے جا رہے ہیں، پولنگ ایجنٹس خود ہی فارم45 نہیں لے رہے تو ہم کیا کریں.

    واضح رہے کہ پولنگ مکمل ہونے کے بعد ایم کیو ایم، پی ایس پی اور ن لیگ کی جانب سے فارم 45 سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا.


    الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں، دھرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، فیصل سبزواری

  • پی ایس پی کو کراچی اور حیدرآباد کے نتائج پر تحفظات ہیں: رضا ہارون

    پی ایس پی کو کراچی اور حیدرآباد کے نتائج پر تحفظات ہیں: رضا ہارون

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ پی ایس پی کو کراچی اورحیدرآباد کے نتائج پر تحفظات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے بعد پاک سرزمین پارٹی نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    رضا ہارون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

    رہنماپی ایس پی نے اعتراض کیا کہ کسی پولنگ اسٹیشن میں نتائج کی تصدیق شدہ کاپی نہیں دی گئی۔

    سابق صوبائی وزیر  کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ کے دیہی علاقوں میں نتائج پرتحفظات ہیں، یہ جو کچھ ہورہاہےوہ ٹھیک نہیں ہورہا۔

    یاد رہے کہ کچھ ہی دیر قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں انتخابات کے نتائج پر تحفظات ہیں۔

    فیصل سبز واری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی بہ جائے سادہ کاغذ پر نتیجہ لکھ کر دیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس نے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں بھی بے قاعدگی کی شکایات کی ہیں۔


    الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں، دھرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، فیصل سبزواری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارت کو نوازشریف کی فکر ہے، 25 جولائی کوفرعونیت کابت توڑدیں گے: عمران خان

    بھارت کو نوازشریف کی فکر ہے، 25 جولائی کوفرعونیت کابت توڑدیں گے: عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں کی بات بھارت کو خوش کرنے کے لیے کی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پرظلم بند کرے.

    انھوں‌ نے کہا کہ بھارت کو ہمارےالیکشن میں دھاندلی کی بڑی فکر ہے، بھارت کو پاکستان کی نہیں نوازشریف کی فکر ہے، بھارتی میڈیا جانتا ہے کہ میں کسی کا پتلا نہیں بن سکتا، اسی لئے میرے خلاف ہے.

    انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 110ارب روپے ہے، جب کہ صرف لاہور کا ترقیاتی بجٹ 350 ارب روپے ہے، لاہور میں خیبرپختونخواہ سے 300فیصد زیادہ پیسہ خرچ ہوا.

    انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ساری جماعتیں ایک طرف اورپی ٹی آئی ایک طرف ہے، کے پی حکومت نے اشتہاروں میں نہیں عملی طورپر کام کئے، لاہور کے ترقیاتی بجٹ کا پیسہ کہاں گیا، سب کو پتا ہے، پیسہ لندن چلا گیا.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار کوئی امیر جیل گیا ہے، تو فلموں کے سین شروع ہوگئے، اربوں چوری کرکے باہر لے جانے والوں‌ کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ مل رہی ہے، کہتے ہیں، اڈیالہ جیل میں مچھر کاٹ رہے ہیں.

    [bs-quote quote=”بھارتی میڈیا جانتا ہے کہ میں کسی کا پتلا نہیں بن سکتا، اسی لئے میرے خلاف ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج کل شہبازشریف کے چہرے پر خوف نظر آرہا ہے، عابد باکسر کہتا ہے کہ شہبازشریف زمینوں پر قبضہ کرنے کا کہا تھا، عابد باکسر چیف جسٹس کے سامنے بیان دینے کو تیار ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہ میں کسی کے خلاف ایک ایف آئی آر تک نہیں کٹوائی، انشااللہ پنجاب میں پولیس ٹھیک کرکے دکھاؤں گا.

    انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کوفرعونیت کابت توڑدیں گے، پاکستان کو ظالموں سے نجات دلائیں گے، الیکشن والے روز بچے اپنے ماں باپ کو بھی ووٹ کے لئے لے کر آئیں۔


    ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں مافیا سے ہے، عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایم کیو ایم کے امیدوارنے جماعت اسلامی کے امیدوارکی اقتدا میں نمازادا کرکے مثال قائم کردی

    ایم کیو ایم کے امیدوارنے جماعت اسلامی کے امیدوارکی اقتدا میں نمازادا کرکے مثال قائم کردی

    کراچی : ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہرِ قائد میں بھی انتخابی مہم زور و شور سےجاری ہے ، ایسے ماحول میں ایک جماعت کے امید وار نے دوسری جماعت کے امیدوار کی اقتدا میں نمازادا کرکے مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 243 میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور انتخابی امیدوار سید علی رضا عابدی نے جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر اسامہ رضی کی اقتدا میں نماز ادا کی۔

    الیکشن 2018

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے علاقے میں ایک ہی مقام ہر دونوں جماعتوں کے امید وار آمنے سامنے اپنے حامیوں کے ہمرا ہ انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ مغرب کی نماز کا وقت ہوگیا۔

    نماز سے قبل دونوں جماعتوں کے امیدوارایک دوسرے کے خلاف انتخابی مہم چلا رہے تھے ، تاہم جیسے ہی نماز کا وقت ہوا اور جماعت اسلامی کے کارکنا ن نے نماز کے لیے صفیں درست کی تو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید علی رضا عابدی بھی اپنے ساتھیوں سمیت اس جماعت میں شریک ہوگئے۔

    کراچی کے انتخابی حلقے

    یاد رہے کہ یہ دونوں جماعتیں شہرِ قائد میں ایک دوسرے کی روایتی حریف سمجھیں جاتی ہیں اور ہمیشہ سے ان کے درمیان اختلاف کی شدید ترین فضا رہی ہے ، تاہم حالیہ اقدام کو کراچی کی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا قراد یا جاسکتا ہے۔

    الیکشن 2018

    کراچی کا انتخابی حلقہ این اے 243 بہادرآباد، شرف آباد، لیاقت نیشنل اسپتال، آغا خان اسپتال، فیضان مدینہ، ایکسپو سینٹر، حسن اسکوائر، پاناما سینٹر، بیت المکرم مسجد، شانتی نگر، مجاہد کالونی، الہ دین پارک، گلشن اقبال تمام بلاکس، میٹروول تھری کراچی یونی ورسٹی اور گلستان جوہر پر مشتمل ہے۔

    اسی حلقے سے تحریکِ انصاف کےر ہنما عمران خان بھی میدان میں ہیں جبکہ معروف سماجی کارکن جبران ناصر بھی اسی حلقے سے بطور آزاد امیدوارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • چترال میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے کارکن پرتشدد

    چترال میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے کارکن پرتشدد

    چترال:حلقہ پی کے 1 چترال سے پیپلزپارٹی کے امیدوار(سابق ایم پی اے) غلام محمد اور ان کے حامیوں نے غنڈہ کردی ، کارکردگی کا سوال پوچھنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سلیم خان تحریک انصاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے، اس موقع پر موجود تحریک انصاف کے مقامی کارکن نے ان سے یہ سوال پوچھا کہ ’’پیپلز پارٹی چترال میں 10 سال اقتدار میں رہی ہے، آپ اپنی کارکردگی بتائیں‘‘۔ یہ سوال پوچھنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی غلام محمد اٹھ کھڑے ہوئے اور سوال پوچھنے والے کو مغلظات بکنا شروع کردیں۔اس کے ساتھ ہی ان کے ہمراہ آئے ہوئے حامیوں نے غنڈہ گردی کی انتہا کردی۔ مقامی شخص کو مار مار کر ہاتھ پاؤں اور دونوں ٹانگیں زخمی کرڈالا ۔ متاثرہ شخص مقامی تھانے ایف آئی آر درج کرانے گیا تو پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پولیس نے بجائے ایف آئی آر درج کرنے کے زخمی حالت میں بغیر کوئی ابتدائی طبعی امداد دئیے متاثرہ شخص کو 4 گھنٹے تک حوالات میں بند کئے رکھا۔

    پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی اس غنڈہ گردی کی ویڈیو اور متاثرہ شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چترال کے عوام حکومت اور الیکشن کمیشن سے فوری ایکشن لینے اور امیدواروں کو تا حیات نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

    دوسری جانب لودھراں میں بزرگ سپورٹر ظفر اقبال عرف مٹھو کو بھی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لگانے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کا نشانہ بننے والے کارکن کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ کارکن کی حالت بحال ہونے پر قانونی کارروائی کا آغاز ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • الیکشن 2018 : عمران خان آج پارٹی منشورکا اعلان کریں گے

    الیکشن 2018 : عمران خان آج پارٹی منشورکا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پارٹی منشور کا اعلان کریں گے، جس کے بعد شام 7 بجے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کاانتخابی منشور آج پیش کیا جائے گا، عمران خان آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں عام انتخابات کے سلسلے میں پارٹی منشور کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

    انتخابی منشور میں خیبرپختونخواہ بلین ٹری کا منصوبہ ملک کے باقی صوبوں میں لے جانے کا پلان ہے اور ابتدائی مرحلے میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف دیا جائے گا جبکہ انتخابی منشور میں داخلی سیکیورٹی کو مربوط بنانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    ملکی داخلی سیکیورٹی کے لیے نیا ادارے کا قیام ، نیشنل سیکیورٹی آرگنائزیشن داخلی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی، نیشنل سیکیورٹی آرگنائزیشن کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے اور تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سیکیورٹی آرگنائزیشن کے رکن ہوں گے ، یہ بھی انتخابی منشور کا حصہ ہے۔

    انتخابی منشور میں پی ٹی آئی اقتدارمیں آکر داخلی سیکیورٹی پر اقدامات، آزاد خارجہ پالیسی کا اعلان ،تعلیم اور صحت کے لیے وافر رقم مختص کرنے کا اعلان، چھوٹے کسانوں کی خصوصی مراعات بڑھانے کا اعلان اور تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات شامل ہے۔

    منشور کے باضابطہ اعلان کے بعد کپتان عوامی اجتماع سے خطاب کے لئے قمبرشہداد کوٹ روانہ ہوں گے، شام چھ بجے سکھرایئر پورٹ اتریں گے، جس کے بعد وہ شام سات بجے قمبر شہداد کوٹ پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف ضرور پاکستان آؤ لیکن نیلسن منڈیلا بننےکی کوشش نہ کرنا ، عمران خان


    واپسی پر سکھر مال روڈ پر ریلی سے رات نو بجے خطاب کریں گے، سکھر میں خطاب کے بعد عمران خان واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

    گذشتہ روز خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  کیپٹن صفدر گرفتاری دینے ایسے آیا جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہے، کیپٹن صفدر کو شرم آنی چاہیے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سنا ہے جمعہ کو باپ بیٹی پاکستان آرہے ہی، ضرور آؤ لیکن نوازشریف نیلسن منڈیلا بننےکی کوشش نہ کرنا،  نواز شریف کا فیصلہ آنے پر حمزہ اور شہباز دونوں نے ہاتھ اٹھاکر میرا شکریہ ادا کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔