Tag: Pakistan Election

  • الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل سہولت سے جاری رہنے کے لیے 25 جولائی کو تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

    اس سے قبل اساتذہ کی الیکشن میں ڈیوٹی کی وجہ سے سندھ کی سطح پر اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں بھی یکم اگست تک اضافے کا اعلان کیا جا چکا ہے، خیال رہے کہ اسکولوں میں 15 جولائی کو چھٹیاں ختم ہو رہی تھیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگا جو شام چھ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، خیال رہے کہ ووٹنگ کے وقت میں پہلی بار ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    آبزرور اور میڈیا کو پولنگ بوتھ میں جانے کا اختیار ہوگا: الیکشن کمیشن


    الیکشن کمیشن کی درخواست پر پاک فوج کی جانب سے انتخابات کے عمل کو پرُ امن طور پر پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یہ احتساب نہیں، الیکشن کا وقت ہے، بائیکاٹ کرنا سیاسی غلطی ہوگی: آصف زرداری

    یہ احتساب نہیں، الیکشن کا وقت ہے، بائیکاٹ کرنا سیاسی غلطی ہوگی: آصف زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوٹس ڈیڑھ کروڑ کا آیا، مگر ڈھول 40 ارب کا بجایا جارہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو میں‌ کیا. آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسے مقدمات کا سامنا کیا، اب بھی کروں گا، خود پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں، عدالت کا نوٹس براہ راست ملا، تو اگلے دن پیش ہوجاؤں گا.

    [bs-quote quote=” نوازشریف کو دوبارہ موقع ملتا ہے یا نہیں، یہ حالات پر منحصر ہے، ہماری کوشش ہے کہ ٹرین کو پٹری سے نہ اترنے دیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف زرداری”][/bs-quote]

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ فوج ایک ادارہ ہے، اگر یہ ٹوٹ جائے، تو ملک بھی ٹوٹ جاتا ہے، فوج کا ادارہ گورننس میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ سیاست دان کبھی مرا نہیں کرتے، نوازشریف کو دوبارہ موقع ملتا ہے یا نہیں، یہ حالات پر منحصر ہے، ہماری کوشش ہے کہ ٹرین کو پٹری سے نہ اترنے دیں.

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے، احتساب کا نہیں، الیکشن کے بعد بھی احتساب کے مقدمات چلائے جا سکتے ہیں، اپوزیشن میں رہ کربھی ہم پرمقدمات چلتے رہے.

    انھوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی، جس نے بھی حکومت بنانی ہوگی، اسے پیپلزپارٹی سے بات کرنا پڑے گی، البتہ پیپلزپارٹی کبھی کسی غیرجمہوری قوت کے ساتھ نہیں چلی۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرکے کسی کو فری ہینڈ نہیں دیں گے، حکومت چلانےکےلئے بھی اپوزیشن کی ضرورت ہے.

    آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف کی خصلت میں ڈنک مارنا ہے، کہا تھا کہ مل کر جمہوریت چلاؤ، وہ نہ مانے، ہم نے تو ایک بار نوازشریف کو بچایا بھی تھا. کہاں ذوالفقار علی بھٹو اور کہاں میاں صاحب، میاں صاحب نے اپنا ٹرائل کا صحیح طریقے سے دفاع نہیں کیا.

    انھوں نے کہا کہ حسین لوائی کو ٹارچر کیا جارہا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں، منظور کاکا میرے دوست نہیں، نثار مورائی بھی پارٹی ورکر ہے. جو جیل گیا ہو، اسے پتا ہوتا ہے، اے، بی سی کلاس میں فرق ہوتا ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جے آئی ٹی بن چکی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نجف مرزا اس کے سربراہ ہیں. اپنے خلاف کیس کا دفاع عدالت میں کروں گا۔


    آصف زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی اے سے الیکشن کے بعد تک کی مہلت مانگ لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے ساتھ مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر پری پول ریگنگ ہوئی ہے: فیصل سبزواری

    ایم کیو ایم کے ساتھ مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر پری پول ریگنگ ہوئی ہے: فیصل سبزواری

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے الگ اور ملک کے لئے الگ قانون ہے۔

    [bs-quote quote=”نگراں حکومت کوپیپلز پارٹی پارٹ ٹو نہیں بنانا چاہیے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فیصل سبزواری”][/bs-quote]

    انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل کراچی میں ہمارے بینرز اور پوسٹرز ہٹائے جا رہے ہیں۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمارے امیدوار جاوید حنیف کو نیب نے گرفتارکر لیا، حالاں کہ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن تک کسی کوگرفتارنہیں کیا جائے گا، چیئرمین نیب صاحب حکم دیں کہ جاوید حنیف کورہا کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت کوپیپلز پارٹی پارٹ ٹو نہیں بنانا چاہیے، مردم شماری، حلقہ بندیوں پر ہمارے ساتھ پری پول ریگنگ ہوچکی۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ کچھ جماعتیں ایم کیو ایم کومری ہوئی گائے سمجھ رہی ہے، پیپلزپارٹی نےڈیڑھ ہزار ارب ہڑپ کیے اس کے مقدمات ختم کردیے، قانون کا فرق واضح ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیوایم میں دراڑ ڈالنے کا سوچ رہے ہیں، آج بھی ہمارے خلاف پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے کو روکا جائے، ہم نے سب سے زیادہ قربانی دی۔


    آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایم کیو ایم الیکشن میں اتر رہی ہے، خواجہ اظہار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پانامالیکس میں شریف خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اقتدارملا، تو کرپشن کاخاتمہ کردیں گے: عمران خان

    پانامالیکس میں شریف خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اقتدارملا، تو کرپشن کاخاتمہ کردیں گے: عمران خان

    لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی ہارنا نہیں سیکھا، بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیو! تبدیلی کاوقت آچکا ہے، اقتدارملا، تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے.

    عمران خان نے کہا کہ ٹکٹوں کے لئےکارکنوں کے احتجاج پربہت دکھ ہوا، کئی امیدوارتھے، کسی ایک امیدوار ہی کو ٹکٹ دے سکتے تھے.

    انھوں نے کہا کہ اربوں روپے منی لانڈرنگ کےذریعے باہر بھیجا گیا، باپ بیٹی یہی کہہ رہے ہیں، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی، نوازشریف اورمریم بتادیں، جائیدادیں کیسے خریدیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ کمزوروں کوچھوٹی چوری پرجیل میں ڈال دیاجاتا ہے، اللہ نے اس الیکشن میں ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے، پانامالیکس میں شریف خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اسحاق ڈاراربوں کی چوری کرکے لندن کے اسپتال کے بسترپرپڑ گیا.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، شریف اور زرداری خاندان کا پیسہ ملک سے باہر ہے، شریف اورزرداری خاندان کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں، برطانوی اخبارنے شریف خاندان کی مزیدجائیدادوں کا بھانڈ اپھوڑ دیا۔


    لاہور پنجاب کا اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرے گا: عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہے، جس کا نشان پتنگ ہے: فاروق ستار

    ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہے، جس کا نشان پتنگ ہے: فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوا یم پاکستان ایک ہی ہے، جس کا نشان پتنگ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ 15 جون کو بہادر آباد واپسی کا سفر اختیار کیا، 2018 کا الیکشن ہماری آزمائش ہے.

    [bs-quote quote=”مخالفین سازشیں کریں گے، کارکنوں کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاپ کو کامیاب بنانا ہوگا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فاروق ستار”][/bs-quote]

    فاروق ستار نے کہا کہ وسیع ترمفاد کے لئے بہادرآباد گیا، جس پرساتھیوں نے استقبال کیا، ہمارے مستقل ملاپ میں بہت سی رکاوٹیں ہیں اور آئیں گی، رکاوٹوں کو عبور کرنا ہے.

    انھوں نے کہا کہ رکاوٹیں بھی آئیں گی اورسازشیں بھی ہوں گی، مخالف سمجھ رہے تھے کہ ایم کیوایم کا ووٹ بینک ہمیں مل گیا، مخالفین سازشیں کریں گے، کارکنوں کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاپ کو کامیاب بنانا ہوگا.

    انھوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی جسے ٹکٹ دینا چاہے دے، میرا اس معاملے سے کوئی واسطہ نہیں، انتخابی مہم چلانا چاہتا ہوں، الیکشن نہیں لڑنا چاہتا.

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں رخصت چاہتا ہوں، کوٹا ہے، یہ تاثرنہیں آنا چاہیے، عامر خان اور میں الیکشن مہم چلانا چاہتے ہیں، سب کو ایک کرنا چاہتے ہیں، پرانی نشستیں واپس لے کر دکھائیں گے.


    عامر لیاقت اور پی ٹی آئی کے لیے دعا گو ہوں، فاروق ستار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔