Tag: pakistan embassy

  • پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت، خریدار کون؟

    پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت، خریدار کون؟

    واشنگٹن: پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر واشنگٹن میں قائم پاکستان سفارتخانے کی تاریخی عمارت فروخت کر دی گئی، یہ عمارت بولی میں پاکستانی امریکی بزنس مین حفیظ خان نے خرید لی ہے۔

    یہ عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003 سے خالی پڑی ہوئی تھی، عمارت نہ صرف مخدوش حالت میں تھی بلکہ اس کا خصوصی اسٹیٹس بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

    دوسری طرف حکومتِ پاکستان کی جانب سے ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے، عمارت کی فروخت کے لیے بولی لگائی گئی اور یہ 7.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی، جب کہ اس سے قبل اس عمارت کی بولی 6.8 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔

    پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ عمارت فروخت کرنے کا فیصلہ پاکستانی حکومت کا تھا اور فروخت کا تمام عمل وزارت خارجہ کی ہدایات کے مطابق مکمل کیا گیا۔

  • پاکستانی سفیر کا کیف میں پھنسے  طلبہ کو اہم پیغام

    پاکستانی سفیر کا کیف میں پھنسے طلبہ کو اہم پیغام

    کیف: پاکستان نے کیف پر راکٹ حملوں کے بعد سفارت خانے کو ٹرنوپل منتقل کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو اہم پیغام بھی جاری کردیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سفارتخانہ دارالحکومت کیف سےٹرنوپل منتقل کردیا گیا ہے جو کہ آج سے مکمل فعال ہوجائے گا۔

    یوکرین میں پاکستان کے سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین سےنکلنےکےلیےتمام طلبا فوری ٹرنوپل پہنچیں، تعلیمی مشیر بھی طلبا کو ٹرنوپل پہنچائیں۔

    ادھر یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہری و طلبا کے لئے پاکستانی سفارت خانہ نے رابطہ نمبر فراہم کردئیے ہیں، شہری اور طلبا(0380636968264) ، (0380664944004)، (0380636965523)، (0380638282984) ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یوکرین میں پانچ سو طالب علموں سمیت ڈیڑھ ہزار پاکستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی محفوظ واپسی کے لیے حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔

    پاکستانی سفیر جنرل نوئل کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ اور رابطے میں ہیں۔

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں  مجموعی1500پاکستانی ہیں جن میں500طلبہ ہیں، تمام پاکستانیوں کومحفوظ جگہ پر منتقل ہونےکےلئےکہا ہے۔

    نوئل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمارےمشورےپربڑی تعدادمیں پاکستانی ملک چھوڑچکےہیں، یوکرین میں چند طلبہ باقی رہ گئےہیں انہیں بھی جلدنکال لیاجائیگا۔

  • پاکستانی سفارتخانے کا سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

    پاکستانی سفارتخانے کا سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

    اسلام آباد: پاکستانی سفارتخانے نے سری لنکامیں پاکستانی شہریوں کومحتاط رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رش والےمقامات پر جانے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانےکاسری لنکامیں پاکستانی شہریوں کومحتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا پاکستانی سری لنکامیں احتیاطی تدابیراختیارکریں اور پاکستانی شہری رش والےمقامات پر جانے سےگریز کریں۔

    یادرہے چند روز قبل سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 یکے دیگرے بم دھماکوں میں 350 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدرکو فون کر کے انسدادد ہشت گردی کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا تھا پاکستان دہشتگردی سے متاثر رہا، سرلنکن عوام کا دکھ سمجھتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں سری لنکن عوام کے ساتھ ہیں۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم کی سری لنکامیں دہشت گردحملوں کی مذمت، انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون کی پیشکش

    سری لنکا کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 8 دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں چار پاکستانی شہری بھی شامل تھے ، زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں ماہین حسن زوجہ حسن محمود، مزنہ ہمایوں ولد چوہدری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی بچہ بھی معمولی زخمی ہوا تھا۔

    دوسری جانب انتہا پسند تنظیم داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کیے گئے 8 دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم حکومت اپنے موقف پر قائم ہے کہ کارروائی نیشنل توحید جماعت کی ہے۔

  • سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب

    سعودی عرب: پاکستانی سفارت خانے میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب

    ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں سفارتی عملے کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے قتل عام اور بیت المقدس پر قبضہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جس طرح امریکہ اسرائیل کو مضبوط بنا رہا ہے اور فلسطین کے مؤقف سے پیچھے ہٹ چکا ہے اس سے امریکی عزائم کھل کر پوری دنیا کے سامنے آگئے ہیں۔

    قائم مقام سفیر سردار خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت ہمیشہ فلسطین کے مؤقف کی حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

    انھوں نے کہا کہ اقوام عالم کو بھی چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیلی قبضے اور اس کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے بہتے ہوئے خون کا نوٹس لے۔

    امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی غیر قانونی ہے، سعودی وزیرخارجہ


    قائم مقام سفیر نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والے بد ترین مظالم کو روکے تاکہ فلسطینی بھی آزاد اور پُر امن ماحول میں زندگی بسر کر سکیں۔

    پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے ہیڈ آف چانسری سیف اللہ، تصدق گیلانی، ڈاکٹر آصف اور دیگر نے بھی خطاب کرکے فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا بھرپور اظہار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: غیر قانونی مقیم پاکستانیوں‌ کی واپسی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

    سعودی عرب: غیر قانونی مقیم پاکستانیوں‌ کی واپسی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

    ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے مقیم افراد کو 3 ماہ کے اندر اپنے ممالک میں جانے کی رعایت دینے کے حوالے سے پاکستانی سفارت خانے سمیت 7 شہروں میں ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئیں۔


    یہ پڑھیں: سعودی عرب: غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو 3 ماہ میں ملک چھوڑنے کی رعایت


     ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں بہت سے ایسے پاکستانی موجود ہیں جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ان میں زیادہ تر افراد ،حج، عمرہ ،زائدالمیعادویزا، کفیل یا مختلف کمپنیوں سے بھاگے ہوے ہیں۔

    سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ایسے افراد کو سعودیہ عرب چھوڑنے کے لیے 3 ماہ کی رعایت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ریاض میں پاکستانی سفارت خانے سمیت سعودی عرب کے 7 شہروں میں فوکل پرسن بھی تعینات کر دیے ہیں۔

    سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ اگر 3 ماہ کے بعد بھی اگر کوئی غیر قانونی طریقے سے مقیم رہا تو اس کے خلاف سعودی حکومت سزا کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کرے گی۔

    قائم مقام پاکستانی سفیر نے اپنے شہریوں کو بر وقت سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام سفارتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ ایسے تمام پاکستانیوں کے زائد المیعاد پاسپورٹوں کی مفت تجدید کرنے کے ساتھ سفری دستاویزات بھی فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سفارتی عملے کی ٹیمیں بھی دورہ کریں گی۔