Tag: pakistan embassy USA

  • واشنگٹن: پاکستانی سفارت خانے میں جشنِ آزادی کی تقریب

    واشنگٹن: پاکستانی سفارت خانے میں جشنِ آزادی کی تقریب

    واشنگٹن: دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی خوب پر جوش نظر آئے۔

    جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سمیت سفارت خانے کے اہلکاروں نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ شرکت کی، سفیر پاکستان جلیل عباس جیلانی نے اس موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے جانب سے پیغامات پڑھ کر سنائے اور پاکستانی جھنڈا بلند کیا۔

    جشن آزادی کی خوشی میں سفارت خانے میں خصوصی کیک بھی بنوایا گیا، جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ اس جشن آزادی کے موقع پر پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور دنیا کو ایک مثبت پیغام جارہا ہے۔

    سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال وزیرِاعظم نواز شریف کا دورہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید پروان چڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا، جشن آزادی کی تقریب میں واشنگٹن کے دورے پر موجود ہائی کورٹس کے بارہ سے زائد جج صاحبان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

  • سانحۂ پشاور: پاکستانی سفارت خانے میں شہداء کے لئےدعا

    سانحۂ پشاور: پاکستانی سفارت خانے میں شہداء کے لئےدعا

    واشنگٹن : شہدائے پشاورکی یاد میں امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں شہدائے پشاور کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی نے بھرپورشرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر قرآن خوانی کے ساتھ دہشت گردوں کی حیوانیت کا شکارہونے والوں کے لئے دعا بھی کی۔ دعائیہ تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر بھی قوم اب ایک نہ ہوئی تو کبھی امن قائم نہ ہو سکے گا۔

    سفارت خانے میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لوگ پشاور واقعے پراب تک صدمے میں نظر آئے اور دہشت گردوں کی سفاکی اور بربریت پرحیران بھی جبکہ ہرشخص اس بات پربھی متفق تھا کہ دہشت گرد اوران کے ہمدرد اب کسی رعایت کے مستحق نہیں۔