Tag: pakistan express

  • راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ، ڈائننگ کار کچے میں جا گری، ویڈیو

    راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ، ڈائننگ کار کچے میں جا گری، ویڈیو

    کراچی: راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے، ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں مبارک پور اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق اے سی اسٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں پٹری سے اتریں، ڈائننگ کار بوگی وہیل الگ ہونے کی وجہ سے کچے میں گر گئی، بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا۔

    حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے، راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔


    کراچی میں‌ دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی


    کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے، ملتان جانے والی بہاالدین ایکسپریس کو رحیم یار خان اسٹیشن پر روکا گیا ہے، جب کہ ملتان سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

  • نوابشاہ : پاکستان ایکسپریس ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

    نوابشاہ : پاکستان ایکسپریس ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

    نوابشاہ : کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، ٹرین کا وہیل اسپرنگ خراب ہونے سے ٹریں رک گئی۔ رین ایک گھنٹے سے نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پرکھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس ٹرین حادثے سےبال بال بچ گئی، پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی۔

    اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایکسپریس کے ڈبہ نمبر122792کا وہیل اسپرنگ اچانک خراب ہوگیا جس کے باعث ٹرین ایک گھنٹے سے ریلوے اسٹیشن پرکھڑی ہے۔

    مزید پڑھیں: صادق آباد ٹرین حادثہ، تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی، ڈرائیور قصوروار

    پاکستان ایکسپریس کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، حکام کا مزید کہنا ہے کہ خراب ڈبے کو الگ کر کے ٹرین کو ایک گھنٹے میں روانہ کیا جائے گا۔

  • خانیوال : پاکستان ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، چوبیس مسافر زخمی

    خانیوال : پاکستان ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، چوبیس مسافر زخمی

    خانیوال : پاکستان ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ جس سے چوبیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس خانیوال میں حادثے کا شکار ہوگئی، مخدوم پور کے مقام پر تیز گڑگڑاہٹ کے ساتھ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    لوگوں کی چیخ و پُکار سن کر قریبی بستی سے لوگ مدد کو پہنچ گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔


    Five Pakistan Express coaches derail in Khanewal by arynews

    زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 2 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال اور 1 کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے معمولی زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

    حادثے کا شکار ہونے والے افراد عید کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔ خوفناک حادثے اور امدادی کاموں میں سُستی پر ٹرین کے مسافر وزیر ریلوے پر برس پڑے۔

    حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مسافروں کو ملتان ریلوے اسٹیشن شفٹ کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوٹری کے مقام پر کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کی چار بوگیاں بھی پٹڑی سے اترگئی تھیں۔

     

  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

    ٹنڈوآدم: کراچی سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر بریک لگانے سے گاڑی کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اسی باعث کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کو بند کرکے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب بھیجا جارہاہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔