Tag: pakistan floods 2025

  • فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کا انعقاد، بابر اعظم کی شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل

    فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کا انعقاد، بابر اعظم کی شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستانی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، کے پی حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    پشاور زلمی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کے تعاون سے فلڈ ریلیف ایگزیبیشن میچ کے لیے ایک شاندار ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان کے کچھ بڑے کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

    نمائشی میچ کے 22 رکنی ٹیم میں لیجنڈری سابق کپتانوں سمیت پاکستان کے نامور موجودہ کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے، جس میں کہ شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، راشد لطیف اور بابر اعظم شامل ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر وقار یونس، شعیب اختر اور محمد عرفان کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر اظہر محمود بھی اس میچ میں حصہ لیں گے، اسپن کے ماہرین سعید اجمل، عبدالرحمن اور ذوالفقار بابر دیگر مشہور کھلاڑیوں بھی اس چیریٹی میچ کا حصہ ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    اس زبردست مقابلے میں پشاور زلمی کا مقابلہ لیجنڈز الیون سے ہوگا، جو موجودہ ٹاپ کھلاڑیوں اور سابق عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد اور بحالی کے کاموں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

    یہ نمائشی میچ کل پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور بابراعظم نے شائقین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے اور اسٹیڈیم میں آنے اپیل کی ہے۔

    چیریٹی میچ کے حوالے سے بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں، آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں، اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔

    وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا، شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔

  • ویڈیو:‌ پنجاب میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

    ویڈیو:‌ پنجاب میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

    لاہور(29 اگست 2025): پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد شہریوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی نے تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کا بیشتر حصہ اب سی سی ٹی وی کی نگرانی میں ہے، حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جدید ترین مانیٹرنگ ٹولز کا استعمال سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت متعدد اضلاع میں پھنسے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کو تلاش کرنے اور ان کا پتہ لگانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے زیرقیادت جدید تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے 800 متاثرین کی بروقت نشاندہی  کر کے انہیں ریکسیو کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریسکیو میں مدد کرنے پر پی ایس سی اے ٹیم کی تعریف کی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا ہے تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی سے شہریوں اور مویشیوں کی بروقت نشاندہی ہوءی ہے جس سے شہریوں اور مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت کئی اضلاع میں ڈرون استعمال کیے، تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی سے آٹھ سو کیسز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، سیف سٹی محفوظ پنجاب کی جانب اہم قدم ہے۔

  • آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

    آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، ہرملک کو قدرتی نظام میں مداخلت کاخمیازہ بھگتنا ہوگا۔

    پاکستان کے طول و عرض میں حالیہ سیلابی صورتحال نے بتاہی مچادی ہے، میدانی علاقوں اور دیہاتوں سمیت کئی شہر بھی سیلابی پانی کے شدید نشانے پر ہیں جبکہ بھارت نے بھی سیلابی ریلہ پاکستان کی طرف چھوڑ کر صورتحال کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

    Latest Pakistan Floods News

    موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کے راستوں میں آبادیاں قائم نہیں ہونی چاہئیں، وسائل کا شفاف استعمال کرکے بہتر انفرااسٹرکچر کی تعمیر کرنا ہوگی۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں شدید بارشوں سے 5، 5 فٹ پانی کھڑا ہے، جموں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال زیادہ سنگین ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل، شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    خواجہ آصف نے کہا کہ پانی چھوڑنے میں بھارت کی بدنیتی کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ناگہانی آفت کے دوران سیاست نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی ذاتی ایجنڈے کےعلاوہ کسی چیز میں دلچسپی نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف اپنی رہائی ہے، پی ٹی آئی کی ساری سیاست ذاتی خواہشات کے گرد گھومتی ہے، بانی پی ٹی آئی صرف اقتدار میں دوبارہ آنے کی گیم کھیل رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/india-another-flood-will-reach-pakistan-tomorrow-new-report/

  • دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی

    دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی

    کراچی: دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

    کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کردیا گیا ہے، پانی کی آمد تین لاکھ 95 ہزار 105 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    گڈو بیراج کےمقام پر پانی کا اخراج 3 لاکھ 64 ہزار 104کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، 12 گھنٹے کے دوران 61 ہزار 673 کیوسک پانی کی سطح بلند ہوئی۔

    یہ پڑھیں: دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

    کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔

    ادھر کوٹ مومن کے قریب دریائے چناب میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی۔

    سیلابی پانی تھانہ مڈھ رانجھا سمتی دیگر سرکاری دفاتر میں داخل ہوگیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    اے سی کے مطابق آج رات 10 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے، سیلاب کی وجہ سے 41 سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں۔

    اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وزرا اور ارکان اسمبلی کو دریائے سندھ کے کناروں پر تعینات کیا جائے گا جبکہ پشتوں اور خطرہ زدہ علاقوں کی براہ راست نگرانی ہوگی۔

     شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ پشتوں اور متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ خیمے، راشن، کشتیاں، دوائیں اور مشینری فوری طور پر دستیاب رکھی جائیں جبکہ محکمہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن مہم اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کرنے کا حکم دیا گیا۔

  • سکھ کمیونٹی نے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیدیا

    سکھ کمیونٹی نے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیدیا

    لاہور(28 اگست 2025): سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی نے کرتارپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیدیا ہے۔

    سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ نے بھارت کی آبی جارحیت پر کڑی تنقید کی ہے انہوں ے اپنے ویڈیو پیغام میں سندور آپریشن کو مکمل ناکام قرار دیا۔

    کلویندر سنگھ چیمہ نے کہا آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے، بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا، پاکستان آرمی کا شکریہ جس نے اس حملے کو مکمل ناکام بنایا۔

    کلویندر سنگھ نے کہا کہ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں سکھوں کے گردواروں پر حملے کئے اور الزام پاکستان پر لگایا، ضروری نہیں حملے بموں اور گولیوں سے ہی کئے جائیں اب بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج گوروناننک کرتارپور میں بھارت نے آبی جارحیت کرکے بے حرمتی کی، بھارتی آبی جارحیت کے باعث گوردوارے کے کمرے میں پانچ پانچ فٹ پانی جمع ہو گیا،

    کلویندر سنگھ کا کہنا تھا کہ 1984ء میں بھارتی آرمی نے دربار صاحب میں ٹینکوں اور توپوں سے حملہ کیا تھا، 1971ء میں بھی کرتاپور میں ہی بھارتی فوج نے بم گرائے، ننکانہ صاحب ڈرون سے بھارت نے حملہ کیا، اب پانی کے ساتھ سکھوں کے گوردوارے پر حملہ کیا گیا۔

    سکھ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کو معلوم تھا کہ اس طرف سکھوں کا گوردوارہ ہے جان بوجھ کر پانی چھوڑا گیا، ہم بھارتی نہیں ہیں، نہ ہی یہ ہمارا دیس ہے، یہ ہم پر حملہ آور ہیں، اب ضروری ہو چکا ہے کہ ہم خالصتان کی آزادی کیلئے کوششیں کریں۔