Tag: Pakistan Football Federation

  • فیفا کی پاکستان پر پابندی  خوش آئند ہے، کپتان قومی فٹبال ٹیم

    فیفا کی پاکستان پر پابندی خوش آئند ہے، کپتان قومی فٹبال ٹیم

    لاہور: قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے کہا ہے کہ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد کی جانے والی پابندی خوش آئند ہے کیونکہ اس سے بورڈ میں بہتری آسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے اعلامیہ سامنے آیا جس میں انتظامیہ نے فٹبال میں حکومتی مداخلت کو دیکھتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر دو سال کی پابندی عائد کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا کنٹرول تسلیم شدہ باڈی کے پاس نہیں ہے اور جب تک فٹبال کے تمام معاملات متعلقہ ادارے کو نہیں دیے جائیں گے تب تک فٹبال فیڈریشن کی رکنیت بحال نہیں کی جائے گی۔

    قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں انہوں نے اے آر وائی کو ایک ویڈیو پیغام ارسال کیا جس میں انہوں نے فیفا کی پابندی کے اقدام کو سراہا اور حکومتی پالیسی پر تنقید کی۔

    پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

    کلیم اللہ نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے مین اور ویمن فٹبال ٹیمز نے عالمی سطح پر کوئی میچ نہیں کھیلا، فیفا کی پابندی کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی دوبارہ تشکیل ہوگی جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن

    فیفا کی جانب سے پابندی کا اعلان سامنے آنے کے بعد صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فٹبال کے کھیل کی بربادی کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ رکنیت معطل ہونے پر دکھ ہوا۔

    فٹبال کی بربادی میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا ہاتھ ہے، فیصل صالح حیات

    علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل صالح حیات نے پاکستانی فیڈریشن کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فٹبال کی بربادی پر مریم نواز اور کپیٹن صفدر کو مبارک باد دیتا ہوں کیونکہ ان دونوں شخصیات کی ایما پر فیڈریشن کے دفتر پر قبضہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی فٹبال کی بربادی کے ذمہ دار ہیں، حکومت پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کے بعد اپنے مشن میں کامیاب ہوگئی۔ فیصل صالح حیات نے طنزیہ انداز میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  اگر کیپٹن صفدر کو پی ایف ایف سی کا صدر بنا دیا جائے تو معاملات بہتر ہوجائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

    فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

    لاہور: مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔

    پاکستان میں گزشتہ 2 سال سے زائد عرصے سے جاری فٹ بال کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ حکومت اور فیڈریشن میں رسہ کشی نے فٹبال کی عالمی تنظیم کو پاکستان کی رکنیت معطل کرنے پر مجبور کردیا۔

    فیفا کا کہنا ہے کہ فیڈریشن میں حکومتی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان میں فٹبال کا کنٹرول تسلیم شدہ باڈی کی حوالگی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

    فیفاکے مطابق جب تک پاکستان فٹبال فیڈریشن میں سیاسی مداخلت بند نہیں ہوتی اس کی فیفا میں رکنیت بحال نہیں کی جائے گی۔

    معطلی کے بعد پاکستانی کھلاڑی، کوچز اور دیگر اسٹاف کسی بھی عالمی سطح کی سرگرمی میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے۔ قومی فٹبال ٹیم فیڈریشن اورحکومتی جھگڑے کے سبب پہلے ہی 2 سال سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکی ہے۔

    اس سے قبل فٹبال ورلڈ 2018 کا ٹرافی ٹور بھی پاکستان کو مل گیا تھا۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی تاہم اگر تب تک فیفا کی پابندی ختم نہ ہوئی تو ٹرافی ٹور بھی منسوخ کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب فٹبال فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹرافی حاصل کرنے والا واحد ملک ہے لہٰذا حکومت فٹبال کے مفاد میں اپنی مداخلت ختم کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنید جمشید کی اہلیہ کی قومی فٹبال کے لیے خدمات

    جنید جمشید کی اہلیہ کی قومی فٹبال کے لیے خدمات

    لاہور: قومی ائیرلائن کے بدقسمت طیارے پی کے 661 میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کے ہمراہ اُن کی زوجہ نیہا جمشید سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پی کے 661 میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی زندگی کا اہم پہلو اُن کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیہا جمشید شادی سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن کا حصہ تھیں اور انہوں نے 2010 سے 2013 تک بطور کوارڈینیٹر کام کیا ہے۔


    پڑھیں: ’’ جنید جمشید کی اہلیہ سمیت مزید تین میتوں کی شناخت ‘‘


    پاکستان فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ نیہا جمشید نے شادی کے بعد بورڈ سے تعلق ختم کردیا تھا تاہم انہوں نے فٹبال کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام د دیتے ہوئے ’’سی سرٹیفکیٹ‘‘ حاصل کیا تھا۔

    خیال رہے 7 دسمبر کو ایبٹ آباد کے مقام حویلیاں کے مقام پر چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 661 کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں جنید جمشید سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ’’ جنید جمشید کی میت کو سپردِ خاک کردیا گیا ‘‘


    میتیں قابل شناخت نہ ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کے انتظامات کیے گیے اور شناخت ہونے والی میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا‘ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 26 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب معروف مبلغ جنید جمشید کی آج ہزاروں سوگوراوں کی موجودگی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع دارلعلوم میں تدفین کردی گئی ہے جبکہ نیہا جمشید کی تدفین لاہور میں کی گئی۔