Tag: Pakistan foreign office

  • امریکا بھارت مشترکہ بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل

    امریکا بھارت مشترکہ بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل

    امریکا اور بھارت مشترکہ بیان کے حوالے سے میڈیا کے سوالات پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق مخصوص حوالے کو گمراہ کن سمجھتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا اور بھارت کے مشترکہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان سے متعلق مخصوص حوالہ گمراہ کن ہے، یہ حوالہ سفارتی اصولوں کے منافی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی سیاسی اہمیت ہے، حیران ہیں کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعاون کے باوجود اسے شامل کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بےمثال قربانیاں دی ہیں، ہزاروں جانوں کے نذرانے پیش کرکے ہمارے اداروں، افواج نے مثال قائم کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اس جنگ میں اصل ہیرو ہیں، دنیا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا، بیان میں دعوے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عزم کو کیسے مضبوط کرسکتے ہیں؟

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بھارت دہشت گردی کا ریاستی سرپرست ہے، بھارت عادتاً دہشت گردی کی بوگی کااستعمال کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ جبر کرکے دنیا کی اس مسئلے سے توجہ ہٹانا ہے، بھارت کا مقصد اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک سے توجہ ہٹانا ہے، پاکستان اور اس کی دہشت گردی کیخلاف جنگ پر الزامات لگانا غلط ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مشترکہ بیان خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کا نوٹس لینے میں ناکام ہے،
    مذکورہ بیان مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال کا نوٹس لینے میں ناکام ہے، یہ بیان بین الاقوامی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کےمترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر تشویش ہے، ایسے اقدامات خطے میں فوجی عدم توازن کو بڑھا رہے ہیں، ایسے اقدامات اسٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے حصول میں غیر مددگار ہیں،عالمی شراکت دار جنوبی ایشیا میں امن ومان پر جامع اور معروضی نقطہ نظراختیار کریں، یکطرفہ مؤقف کی توثیق سے گریز کیا جائے۔

  • جعلی شادیاں:‌ پاکستانی اور چینی حکام رابطے میں‌ ہیں، سنسنی نہ پھیلائی جائے: دفتر خارجہ

    جعلی شادیاں:‌ پاکستانی اور چینی حکام رابطے میں‌ ہیں، سنسنی نہ پھیلائی جائے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں‌ سے شادیوں‌ کے معاملے  پر بیان جاری کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام کا اس معاملے پر قریبی رابطہ ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کی حکومت نے اس معاملے پر ہرممکن تعاون کی پیش کش کی ہے، چینی حکومت کے اس عمل کو بے حد سراہتے ہیں، چینی حکام کی ایک ٹیم نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ بھی کیا.

    ترجمان کے مطابق چینی حکام نے پاکستانی قانون نافذ کرنے والے حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، دفتر خارجہ اور  چین میں پاکستانی مشنز  صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، شکایت کی صورت میں پاکستانی شہریوں کو ہرممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے.

    مزید پڑھیں: شادی کے جھانسے میں انسانی اسمگلنگ ، چین میدان میں آگیا

    پاکستان کا کہنا ہے کہ چینی سفارتخانے کی وضاحت کے بعد سنسنی پھیلانے سے گریز کیا جائے، صرف حقائق پر مبنی باتوں کو رپورٹ کیا جائے، چینی حکام کے مطابق جسم فروشی، اعضاکی فروخت کا کوئی واقعہ پاکستانیوں کے ساتھ پیش نہیں آیا.

    ترجمان کے مطابق دفترخارجہ اور چین میں پاکستانی سفارت خانہ صورت حال کا بہ غور جائزہ لے رہے ہیں، کسی بھی پاکستانی خاتون کی شکایت پرفوری کارروائی کی جارہی ہے.

  • کابل ملٹری اکیڈمی حملہ: پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    کابل ملٹری اکیڈمی حملہ: پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے کابل ملٹری اکیڈمی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں‌کے ضیاع پر افغان حکومت سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان حکومت، ہلاک شدگان اور زخمیوں کے ورثا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیا.

    یاد رہے کہ یہ افغان دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں‌ ہونے والا لگاتار تیسرا حملہ ہے. آج صبح‌ دہشت گردوں‌نے ملٹری اکیڈمی کو نشانہ بنایا، جس میں‌ 11 کیڈٹس ہلاک اور 16زخمی ہو ئے. افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آورمارے گئے، جب کہ ایک حملہ آور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں‌ کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان ہر نوع کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس موقع پر اپنے افغان بہن بھائیوں کے غم میں‌ یکساں‌شریک ہیں.

    کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں‌ کابل میں‌ دہشت گردی کا ایک بڑا واقعہ ہوا تھا، جب ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے.

    اس سے قبل کابل کے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاکستان نے بھارت سے جناح ہاؤس ممبئی کا قبضہ مانگ لیا

    پاکستان نے بھارت سے جناح ہاؤس ممبئی کا قبضہ مانگ لیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھار ت سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میں موجود قائد اعظم کی رہائش ہماری تحویل میں دی جائے، یہ عمارت پاکستانی کے بانی کی ملکیت اور تاریخی ورثہ ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ ممبئی میں موجود جناح ہاؤس کی عمارت پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی ملکیت اور ایک تاریخی ورثہ ہے اسے لازمی طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ قبل ازیں پاکستان کئی بار اس خواہش کا اظہار کرچکا ہے کہ یہ عمارت اس کے حوالے کی جائے، بھارتی حکومت اس ضمن میں پاکستانی حکومت کے مالکانہ حقوق کا احترام کرتے ۔

     پڑھیں: ’’ کسی بھی ملک کی ویزا پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے‘ترجمان دفتر خارجہ ‘‘

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بھارتی حکام کے ساتھ پہلے بھی اٹھایا جاچکا ہے کہ یہ عمارت بانی پاکستان سے تعلق رکھتی ہے اس لیے اسے پاکستان کی ملکیت میں دیا جائے جواب میں بھارتی حکام نے کئی بار یقین دہانی کرائی کہ اس بات پر عمل درآمد کیا جائے گا لیکن بھارتی حکام نے اب تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انتہا پسند ہندو حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن منگل پربھات لودھا نے قائد اعظم کی تاریخی رہائش گاہ منہدم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ عمارت ہندوستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی آماج گاہ تھی۔

    مزید پڑھیں: ’’ بی جے پی رکن کا ممبئی میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو مسمارکرنے کا مطالبہ ‘‘

    رکن بی جے پی کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمارت تقسیم کی علامت ہے، اسے فوری طور پر مہندم کردیا جائے، اس عمارت کی دیکھ بھال اور مرمت پر اب تک ہماری خطیر رقم خرچ ہوچکی ہے۔

    انہتا پسند ہندو رہنما کے بیان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی اور پاکستان بھارت دونوں اطراف سے اس معاملے پر نفرت انگیز بحث چھڑ گئی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستانی 39 رکنی سعودی عسکری اتحاد کا حصہ بن چکا ہے۔

    پڑھیں: بھارت جنگی جنون میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

  • کسی بھی ملک کی ویزہ پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے‘ترجمان دفتر خارجہ

    کسی بھی ملک کی ویزہ پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے‘ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی سفیر کو اپنے ملک میں کوئی سفارتی استثنیٰ نہیں ہوتا ہے. کسی بھی ملک کی ویزہ پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملک کی ویزہ پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے، حسین حقانی اور ویزہ معاملے پروزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے.

    حسین حقانی کو پاکستان میں سفارتی استثنیٰ سے متعلق سوال پرترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی سفیر کو اپنے ملک میں کوئی سفارتی استثنیٰ نہیں ہوتا ہے.

    4 ملکی کور گروپ افغان مفاہمتی عمل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، روس نے افغان معاملے پر 6 ملکی گروپ کا اجلاس ماسکو میں بلایا ہے.

    پاکستان اپریل میں ماسکو میں 6 ملکی اجلاس میں شرکت کرےگا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے میں ترجمان نے حسین حقانی کے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’سابق سفیر کے منفی کردار کی اصلیت سامنے آگئی‘‘۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ مذکورہ بالا خبر کہ حوالے سے یہ خبر میڈیا کی زینت بنی پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2010 میں دفتر خارجہ کی ہدایت کو نظر انداز کرکے ویزے جاری کیے، دفتر خارجہ نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ کسی ممکنہ مشن پر پاکستان آنے کے خواہش مند سی آئی اے اہلکاروں کو ویزے جاری نہ کیے جائیں۔

     

    پی پی دور حکومت: 3 برس میں‌ 52 ہزار امریکیوں‌ کو ویزا دینے کا انکشاف

     

    پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صرف 3 برس کے دوران 52 ہزار سے زائد امریکی باشندوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ان میں سے صرف 2200 ویزے ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے جاری ہوئے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی سربراہ کو آئین اور قانون کی پابندی کے مطابق ویزے جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، سابق سفیر کو ویزے اجرا کے لیے مشروط اختیارات دیے گئے تھے۔

    سابق سفیر حسین حقانی کا آرٹیکل

     

    دس مارچ 2017ء کو امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں حسین حقانی کی تحریر نے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی، ایک بار پھر اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے لیے پاکستان آنے والے امریکیوں کو ویزوں کے اجراء کا معاملہ اٹھا، وہ ویزے جو مبینہ طور پر سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بغیر جاری کیے گئے۔

    امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی اس معاملے پر اپنا دفاع کرتے رہے، مگر اس دوران وزیر اعظم ہاؤس سے جاری شدہ جولائی 2010ء کا وہ خط منظر عام پر آگیا جس میں حکومت نے پاکستانی سفیر کو ایک سال کے لیے امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کا صوابدیدی اختیار دیا تھا۔

    حسین حقانی کا جواب آیا کہ ویزے انہوں نے جاری ضرور کیے مگر ڈیفنس اتاشی کی منظوری کے بعد، معاملہ پارلیمان پہنچا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آ یا.

  • او آئی سی کا وفد آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا: دفترِ خارجہ

    او آئی سی کا وفد آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا: دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کا انسانی حقوق کمیشن آزاد کشمیرکا دورہ کرے گا‘ او آئی سی نےجموں کشمیر کے دورے کے لیے بھارت سے بھی رابطہ کیاتھا تاہم بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔

    دفترخارجہ کے ترجمان مطابق او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن آزاد کشمیرکا دورہ کرے گا، اس 8 رکنی وفد میں مختلف ممالک کے نمائندے شامل ہوں گے،کمیشن مقبوضہ کشمیرسے آئے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرے گا.

    واضح رہے کہ اس کمیشن نے بھارت سے بھی دورے کی اجازت طلب کی ہے ، تاہم بھارت کی جانب سے کوئی بھی جواب نہیں دیا گیا ہے.

    ترجمان پاکستانی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نےجائزہ کمیشن بھیجنے کی پیشکش کی تھی، انہوں نے زخمیوں،متاثرین، مقامی آبادی سےملنےکی درخواست کی تھی،مگر بھارت نے اقوام متحدہ کی پیشکش مسترد کردی تھی، جبکہ انسانی حقوق کی دیگرتنظیموں نےبھی بھارت سےرابطہ کیا، مگر بھارت انہیں بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

    او آئی سی


    تنظیم تعاون اسلامی ایک بین ‌الاقوامی تنظیم ہے، جس میں مشرق وسطی، شمالی، مغربی اورجنوبی افریقا، وسط ایشیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور برصغیر اور جنوبی امریکا کے 57 مسلم اکثریتی ممالک شامل ہیں۔ او آئی سی دنیا بھر کے 1.2 ارب مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتی ہے۔

    اقوام متحدہ


    25 اپریل، 1945ء سے 26 جون، 1945ء تک سان فرانسسکو، امریکا میں پچاس ملکوں کے نمائندوں کی ایک کانفرس منعقد ہوئی۔ اس کانفرس میں ایک بین الاقوامی ادارے کے قیام پر غور کیا گیا۔ چنانچہ اقوام متحدہ کا منشور یا چارٹر مرتب کیا گیا۔ لیکن اقوام متحدہ 24 اکتوبر، 1945ء میں معرض وجود میں آئی۔

  • پاکستان کا مسافرطیارہ سانحے پرروس سے اظہارِ تعزیت

    پاکستان کا مسافرطیارہ سانحے پرروس سے اظہارِ تعزیت

    اسلام آباد: مصرمیں گرکرتباہ ہونے والے روسی مسافربردارجہازمیں ہلاک ہونے والے 224 افراد کی ہلاکت پر حکومتِ پاکستان نے اظہارافسوس کیا ہے۔

    دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی جہازکی تباہی اورمسافروں کی ہلاکت کی خبرپر پاکستان کوانتہائی صدمہ اورافسوس ہے۔

    اعلامیے میں عوام اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سےاظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔

    دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ یہ یقیناً روسی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑٰی میں حکومت اورعوامِ پاکستان روسی عوام اورہلاک شدگان کے لواحقین کا درد رکھتے ہیں اوران کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ مصر کے شرم الشیخ ائیرپورٹ سے سینٹ پیٹرزبرگ کے لئے روانہ ہونے والے طیارہ مصر کے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہوا ہے جس میں 224 افراد ہلاک ہوئے۔

    شدت پسند تنظیم داعش کے مصر سے تعلق رکھنے والے گروہ نے سانحے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • پاکستانی دفترِخارجہ کی ترکی میں فوجیوں پردہشت گرد حملے کی مذمت

    پاکستانی دفترِخارجہ کی ترکی میں فوجیوں پردہشت گرد حملے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستانی دفترِ خارجہ نے ترکی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ترک فوجیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 6 ستمبر 2015 کو ترکی کے صوبہ ہقاری میں دغلیقا کے علاقے میں دہشت گردوں نے ترک مسلح افواج پر حملہ کیا جس میں متعدد فوجی جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف صف آرا رہنے کے عزم کاارادہ کیا ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی حکومت اور قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے جہاں ان دنوں دہشت گردوں کی پرتشدد کاروائیوں میں کئی شہری اور فوجی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

    بیان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ترک قوم جلد ہی اپنی ہمت اور حوصلے سے دہشت گردی کے اس عفریت پرقابو پالے گی۔

  • پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے پُرامن تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اپنے تمام مفادات کے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کررہا ہے، پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، بھارت کی طرف سے مسلسل غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے جارہے ہیں۔

    اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل ہیں، جن کو بیانات کے ذریعے نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

    قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان پُر امن طریقے سے بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر کا حل چاہتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اپنے منصوبے مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، منصوبے پاکستان اور علاقے کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے ایک بار پھر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےفوجی جوان شہیدہواتھا۔ جس پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اور بھارت بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ بند کرے۔

     وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جمعرات کو بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف بیان دیا گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی، پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹرگولے برسانے سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔