Tag: pakistan foreign secetary

  • اعزازچوہدری کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

    اعزازچوہدری کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

    اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نےامریکی سیکرٹری دفاع اورنائب سیکرٹری خزانہ کرسٹین ورموتھ اور ایڈم جے زیوبن سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی بھی سیکرٹری خارجہ کے ہمراہ موجود تھے۔

    ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے موضوعات پرگفتگو کی گئی۔ وزیرِخارجہ نے دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی ہم آہنگی بے مثال ہے۔ دونوں سیکرٹریز دونوں ممالک کے دوران باقاعدہ اعلیٰ سطحی مذاکرات پراتفاق کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس امر پراتفاق کیا کہ پاکستان اورامریکہ کے دفاعی تعاون سے خطے میں امن واستحکام کو فروغ ملے گا۔

    پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے امریکی نائب سیکرٹری ایڈم زیوبن سے بھی ملاقات کی اورانہیں حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

  • پاکستان کا امریکا سے پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کا مطالبہ

    پاکستان کا امریکا سے پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کا مطالبہ

    واشنگٹن:  پاکستان نے امریکی حکام کو کہا ہے کہ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی توانائی کے بحران کے شکار ملک کی سماجی و معاشی ترجیح ہے۔

    پاکستان نے امریکی حکام پر واضح کیا ہے کہ بھارت اور امریکہ کےدرمیان سول جوہری تعاون کے معاہدے جیسا معاہدہ پاکستان کا بھی حق ہے، مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ وہ خطے میں جوہری دھماکے کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔

    پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی، اسٹرٹیجک استحکام اور جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق قائم ورکنگ گروپ کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات کے ساتویں دور کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں پاکستان کی جانب سے سختی سے ان تجاویز کی مخالفت کی گئی جس میں یکطرفہ طور پر اس کے جوہری اثاثوں میں کمی لانے کوکہا گیا اور روایتی ہتھیاروں میں ہندوستان کے ساتھ عدم توازن میں کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    ان مذاکرات سے ایک روز قبل سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے واشنگٹن میں ایک بریفننگ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو بھی اسی طرح کی سول جوہری تعاون کے معاہدے کا حق ہے، جیسا امریکا نے ہندوستان کے ساتھ کیا ہے۔

    پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے اپنی بریفننگ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پی پر دستخط نہیں کرے گا کیونکہ وہ امتیازی ہے۔

    پاکستان نے اصرار کیا کہ اس کے جوہری پروگرام پر توجہ کی واحد وجہ ہندوستان کے جوہری خطرے سے نمٹنا ہے اور وہ اسی صورت میں ایک معاہدے میں شمولیت اختیار کرسکتا ہے جب اس کی تشویش کا ازالہ کیا جائے۔

  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں را ملوث ہے ، سیکریٹری خارجہ

    پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں را ملوث ہے ، سیکریٹری خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں را ملوث ہے ۔

             پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، جس کے ثبوت بھارت کو فراہم کئے جاچُکے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں ابھی دہشت گردی کی باقیات موجود ہیں اور یہی باقیات سانحہ کراچی جیسی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

    اعزاز سید نے کہا کہ پاکستان گذشتہ پندرہ برسوں سے دہشت گردی کیخلا ف جنگ لڑرہا ہے اور ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے پشاورمیں بھی کراچی جیسی کاروائی کی گئی تھی۔

    سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور ہم ایٹمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر کاربند ہیں لیکن اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔