Tag: pakistan GDP

  • عدالت نے ملکی بیرونی قرضوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    عدالت نے ملکی بیرونی قرضوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور ہائی کورٹ نے بیرونی قرضوں کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر مجموعی طور پر حاصل کردہ قرضوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے منیراحمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ملکی قرضوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور جی ڈی پی کے مقررہ حد سے زیادہ قرضے لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ یہ بتایا جائے کہ جی ڈی پی کے مقررہ حد سے زیادہ کتنا قرض لیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ ملکی قوانین کے تحت جی ڈی پی کے ساٹھ فیصد سے زیادہ کے قرضے نہیں لیے جاسکتے لیکن اس کے باوجود اس قانونی حد کو پار کیا گیا۔

    درخواست گزار کے مطابق بیرونی قرضے لینے کے قوانین میں اسحاق ڈار نے ردوبدل کیا، وکیل نے استدعا کی کہ مجموعی طور پر بیرونی قرضہ کی تفصیلات طلب کی جائیں، درخواست پر مزید کارروائی دو فروری کو ہوگی۔

  • پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.5ہونے کی امید ہے، اے ڈی بی

    پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.5ہونے کی امید ہے، اے ڈی بی

    نیویارک : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو ساڑھے چار فیصد ہونے کی پیش گوئی کردی ۔ اجناس کی عالمی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی قابو میں رہے گی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ دو فیصد جبکہ اور آئندہ سال چار اعشاریہ پانچ فیصد تک ہوجانے کی توقع ہے۔ رواں سال جنوبی ایشیاکی معاشی تر قی کی شرح چھ اعشاریہ نو فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر اجناس اور خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث خطے میں مہنگائی کی شرح کم رہے گی۔

    رواں سال کےے پہلے دس ماہ میں اجناس کی عالمی قیمتوں میں پندرہ فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، خوردنی تیل کی قیمت میں بائیس فیصد تک کی کمی ہوئی ہے