لندن میں عامر وسیم کو پاکستانی ہائی کمیشن میں توڑپھوڑ کا مجرم قرار دے دیا گیا، شواہد پیش کیے جانے پر عامر وسیم نے جرم قبول کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں عامر وسیم کو پاکستانی ہائی کمیشن میں توڑپھوڑ کا مجرم قرار دیا گیا ہے، شواہد پیش کیے جانے پر عامر وسیم نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
اس حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے 18 مئی کو پولیس کو شکایت درج کرائی گئی تھی، توڑپھوڑ پرعامر وسیم کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا، اب پی ٹی آئی کے حامی عامر پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان کا معاوضہ ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ ملزم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ کی تھی، جس پر ان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی۔
اس سے قبل عامر وسیم نے جرم قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم ٹھوس شواہد پیش کیے جانے پر انھیں اپنا جرم قبول کرنا پڑا، اب وہ توڑ پھوڑ کے سلسلے میں ہونے والی نقصان کی ادائیگی کریں گے۔