Tag: pakistan high commission

  • پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار،  پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا

    پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار، پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا

    لندن : پاکستان ہائی کمیشن نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے برطانوی حکومت کےفیصلےپرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ کے معاملے پر برطانوی حکومت کےفیصلےپرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ریڈلسٹ میں رکھنےسے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا، تمام متعلقہ ڈیٹابرطانوی حکومت کیساتھ شیئر کیا گیا، فیصلہ برابری کےسلوک پرسوالیہ نشان ہے۔

    گذشتہ روز برطانیہ نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد کمیونٹی میں مایوسی کی شدید لہر دوڑ گئی کیونکہ کمیونٹی کوپوری امیدتھی پاکستان اس مرتبہ ریڈلسٹ سےامبرپرآجائے گا۔

    خیال رہے 9اپریل سےپاکستان سمیت  4ممالک ریڈلسٹ میں شامل ہیں ، ریڈلسٹ کےممالک سےصرف برطانوی شہریوں کو آنے کی اجازت ہے جبکہ ریڈلسٹ والےممالک سےآنےوالوں کو10دن قرنطینہ میں رہناہوگا۔

    پاکستان کوریڈلسٹ میں ڈالنےکے2ہفتےبعدبھارت کوشامل کیاگیاتھا تاہم 8اپریل کوبھارت کوریڈسےامبرٹریول لسٹ میں شامل کیاگیاتھا۔

  • بھارتی ہندو یاتریوں کو مذہبی تقریبات کیلئے پاکستان کے ویزے جاری

    بھارتی ہندو یاتریوں کو مذہبی تقریبات کیلئے پاکستان کے ویزے جاری

    نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی ہندو یاتریوں کو شادانی دربار اور کٹاس راج مندر کی یاترا کیلئے ویزے جاری کیے گئے۔

    اس حوالے سے بھارتی داارلحکومت نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی ہندو یاتریوں کو سکھر میں شادانی دربار کی یاترا کیلئے ویزے جاری کیے گئے۔

    اس کے علاوہ کٹاس راج مندر کی یاترا کیلئے بھی ویزے جاری ہوئے، پاکستانی ہائی کمیشن نے دسمبر میں یاتریوں کے دو گروپوں کو ویزے جاری کیے تھے۔

    مذکورہ ویزے بھارتی ہندو یاتریوں کو ان کے مقدس اور مذہبی مقامات پر حاضری کیلئے جاری کیے گئے،جبکہ گزشتہ روز47 بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے۔

    ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری23سے29دسمبر تک قلعہ کٹاس کا دورہ کریں گے، کٹاس راج مندر یاتریوں کیلئے ایک مقدس تالاب کے گرد قائم ہے۔

    ترجمان کے مطابق44بھارتی ہندو یاتریوں کا ایک دوسرا گروپ گذشتہ روز وطن واپس لوٹا ہے، یاتریوں کے اس گروپ نے 15سے21 دسمبر سکھر کے شادانی دربار میں مذہبی تقریبات میں شرکت کی۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق شادانی دربار دنیا بھر کے ہندوؤں کیلئے ایک مقدس مقام ہے، اس مندر کو سنت شادا رام نے1786میں دریافت کیا تھا، سنت شادا رام صاحب1708میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے، بھارتی یاتری ہر برس متعدد مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

  • نئی دہلی: ہندو انتہا پسندوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ

    نئی دہلی: ہندو انتہا پسندوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ

    نئی دہلی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا اعلان ہونے کے بعد بھارتی انتہا پسند ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بے قابو ہوگئے۔ نئی دہلی میں انتہا پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ کرلیا اور پاکستان کے خلاف نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے اعلان کے بعد بھارت میں انتہا پسند ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بے قابو ہو گئے۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ کرلیا۔ مظاہرین نے کلبھوشن کی پھانسی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    انتہا پسندوں کے احتجاج کے بعد بھارت میں مقیم پاکستانی سفارتی عملے کو سخت خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ سفارتی عملے کی حفاظت کرنا بھارتی حکام کی ذمہ داری ہے جو اس میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی اور انتشار پھیلانے پر سزائے موت سنائی گئی۔ بھارتی جاسوس کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں گرفتار ہونے والے 9 بھارتی جاسوس

    پھانسی کے اعلان کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان کو بھی طلب کیا تاہم پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کردیے۔

    عبد الباسط نے وزارت خارجہ میں طلبی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے طلبی کو غیر منطقی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو دہشت گردی بھی پاکستان میں کرے اور وزارت خارجہ میں طلب بھی پاکستانی ہائی کمشنر کو کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا جس کا اس نے اعتراف بھی کیا۔ پاکستان نے سزا سنا کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔