Tag: pakistan high commissioner

  • بھارتی جیلوں میں 357 پاکستانی قید ہیں، سفارتی ذرائع

    بھارتی جیلوں میں 357 پاکستانی قید ہیں، سفارتی ذرائع

    اسلام آباد : بھارت  نے جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کردی ، جس کے مطابق  بھارتی جیلوں  میں 357 پاکستانی شہری قید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا، بھارت نے جیل میں قید پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کردی ہے، فہرست پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے حکام کو دی گئی۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں 357 پاکستانی شہری قید ہیں، قیدیوں میں249 پاکستانی عام شہری جبکہ 108 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان نے بھی بھارتی ہائی کمیشن کو بھارتی قیدیوں کی تفصیلات دی تھی۔


    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی، ترجمان دفتر خارجہ


    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جیل میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے، بھارت کے 471 قیدی پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، بھارتی قیدیوں میں 418 ماہی گیر اور 53 سول قیدی ہیں۔

    ڈاکٹر فیصل کے مطابق قیدیوں کی فہرست کے تبادلہ دونوں ملکوں کے درمیان سال میں دو بار ہوتا ہے، دونوں ممالک معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھارت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی تھی، آٹھ جنوری کو مزید ایک سو چھیالیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک سو پینتالیس بھارتی ماہی گیروں کواٹھائیس دسمبر کو رہا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم، حسن حسین، کیپٹن(ر)صفدر کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے

    مریم، حسن حسین، کیپٹن(ر)صفدر کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے

    اسلام آباد : کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے گرد نیب نے شکنجا کس دیا، وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کومل گئے ہیں۔

    نیب حکام نے وارنٹ وزارت خارجہ کے ذریعے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوائے، اب پاکستانی ہائی کمیشن وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائے گی۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر حسین نواز،حسن،مریم نواز اور ان کے شوہرکیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ عدالت نے ملزمان کو دس،دس لاکھ روپےکےمچلکےبھی جمع کرانے کا حکم دیاتھا ذرائع کاکہنا ہے نواز شریف فیملی اگلی سماعت پر بھی پیش نہ ہوئی تو عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرسکتی ہے۔

    احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف تین ریفرنسز پر سماعت دو اکتوبر کو ہونی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بچوں پر فردِ جرم عائد کئے جانے کا بھی امکان ہے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف پرفرد جرم 2 اکتوبرکوعائد کی جائے گی


    خیال رہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث مریم ، حسن اور حسین نواز لندن میں موجود ہے، جبکہ نواز شریف کی آج روانگی کا مکان ہے۔

    حسین نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ والدہ کا علاج چل رہا ہے، صورتحال ایسی ہے کہ نواز شریف لندن آئیں گے۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    شریف خاندان کو پہلے 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا،عدم حاضری پر نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 26 ستمبر کے لیے دوبارہ سمن جاری کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا

    بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا

    نئی دلی: بھارت ایک بار پھرپاکستان دشمنی میں سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو ناگپور میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو اقوام متحدہ کی ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا، آرگنائزرز نے عبدالباسط کو مدعو کرنے کے بعد عین وقت پر معذرت کرلی، پاکستانی ہائی کمشنر کا دعوت نامہ سیاسی وجویات کی بناء پر منسوخ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو کسی تقریب میں جانے سے روکنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

    اس سے قبل پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو نئی دہلی کے راشٹر پتی بھون میں ہونیوالی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت سے روک دیا گیا۔

  • لندن: آرمی چیف کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عشائیہ

    لندن: آرمی چیف کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عشائیہ

    لندن : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت متحد ہے، پاکستان جلد تمام مسائل پر قابو پالے گا۔

    لندن میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےاعزاز میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے میں برطانوی اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمےکیلئے متحد ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی سینڈہرٹ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسڈیز کا بھی دورہ کیا، ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی میں زیرِتربیت پاکستانی کیڈٹس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران تربیت اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورہ پر برطانیہ میں ہیں، دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی لندن میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون دیگر حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں دہشتگردی کےخلاف دونوں ملکوں کے تعاون اورانٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پربات چیت ہوئی جبکہ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے آگاہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں میں کلعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی اور دہشتگردوں کی بیرون ملک فنڈنگ روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران خطے کی سلامتی سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔