Tag: pakistan hockey team

  • اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی واپسی

    اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی واپسی

    لاہور: پیرس اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

    چار مرتبہ کا ورلڈ چیمپئن، تین مرتبہ کا اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور تین مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فاتح مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائر میں تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہرادیا۔

    تاہم وطن واپس آنے کے بعد ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور کپتان عماد شکیل بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں اولمپک میں شرکت سے محروم کیا گیا۔

    شہناز شیخ نے کہا کہ سیمی فائنل کے آخری لمحات میں ہونے والے فیصلے پر احتجاج کیا، ایمپائر  کے فیصلے کے خلاف ایف آئی ایچ کو تحریری شکایت کی گئی ہے۔

    ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے تیاری کے لیے کم وقت ملا، ہمارے ملک میں غیر ملکی کوچز مسئلے کا حل نہیں، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان 2020 اور 2016 کے اولمپکس میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

    پاکستان ہاکی ٹیم بغیرگول کیپر کےڈھاکا روانہ

    کراچی: پاکستانی ہاکی ٹیم بغیر گول کیپر کے ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے ڈھاکہ روانہ ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ میں گول کیپر مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا لیکن دونوں کے ویزے تاحال نہ لگ سکے جس کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جونئیرہاکی ٹیم کےگول کیپر کو متبادل کےطورپر طلب کیاگیا ہے، تاہم انہیں بھی ویزہ مسائل کا سامنا ہے، 13 دسمبر تک قومی ٹیم میں کوئی گول کیپر نہ پہنچ پایا تو پہلے سے مشکلات کا شکار قومی ٹیم کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ۔

    ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت، کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیں۔

    پاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کیخلاف کھیلے گی، روایتی حریف بھارت کیساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

    قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کیونکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، بالخصوص فزیکل فٹنس اور ٹیکٹیکل انڈر سٹینڈنگ شامل ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

    پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

    سڈنی : پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز میں کامیابی کےبعد آسٹریلیاں پہنچ گئی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں کی سیریز جیتےنے کےبعد گزشتہ روز آسٹریلیا پہنچ گئی جہاں کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد خاصے پُرامید ہیں کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نےکہا ہے کہ آ سٹریلیا کےخلاف بھی اچھی پر فارمنس سےسیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔


    مزید پڑھیں:یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ


    پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہےکہ دو روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 1-1 گول سے برابر رہاتھاجس کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2 سے ہرار کر سیریز جیت لی تھی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری شہبازسینئر کا کہناتھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔

    واضح رہےکہ شہبازسینئر کا مزیدکہناتھاکہ ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا،یقین ہےکہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکےاچھا پرفارم کریں گے۔

  • چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم کی بھارت روانگی

    چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم کی بھارت روانگی

    دہلی : پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ایم عمران نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والی چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کپتان ایم عمران کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئی۔

    روانگی کے موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے نتائج اچھے ہوں گے۔ شہناز شیخ کپتان محمد عمران نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہیں۔ کوشش کریں گے مثبت کھیل پیش کریں۔

    محمد عمران کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، چیمپئینز ٹرافی چھ سے چودہ دسمبر تک بھارت میں منعقد ہوگی۔

    ایونٹ میں پاکستان سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ چھ دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ اس کا دوسرا میچ سات۔ دسمبر کو انگلینڈ جبکہ تیسرا اور آخری لیگ میچ نو دسمبر کو آسٹریلیا کیخلاف ہوگا۔

  • یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ، پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

    یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ، پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

    نینجنگ :یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی، قومی ٹیم نے زیمبیا کو دو کے مقابلے میں نو گول سے شکست دے دی۔

    چین کے شہر نبنجنگ میں جاری یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں زیمبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    پاکستان نے ابتدا میں ہی زاہد ملک کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، سات منٹ تک مقابلہ دو دو گول سے برابر تھا جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور اختتام تک مزید سات گول داغ کر میچ نو دو سے اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان اس سے قبل میکسیکو اور جرمنی کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ قومی ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آج نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔