Tag: pakistan IMF talk

  • اسٹاف لیول معاہدہ کیسے ممکن ہوگا؟ آئی ایم ایف نے بتادیا

    اسٹاف لیول معاہدہ کیسے ممکن ہوگا؟ آئی ایم ایف نے بتادیا

    آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولیا کوزک نے کہا ہے کہ دوست ملکوں کی بروقت معاونت سے ہی آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ ممکن ہے، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل کرکے اعتماد بحال کرے۔

    نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزہ اجلاس کے لیے اسٹاف لیول معاہدے پر بات ہوچکی ہے، دوست ملکوں کی بروقت معاونت سے ہی آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ ممکن ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان سے معاشی اصلاحات پرعمل چاہتے ہیں، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اپنا اعتماد بحال کرے اس کے علاوہ پاکستان دوست ممالک سے معاونت کو بروقت یقینی بنائے۔

    جولیا کوزک کا کہنا تھا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت تمام ادارے قرض پروگرام میں اصلاحات چاہتے ہیں، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پاکستان سے آئی ایم ایف اصلاحات پر عمل چاہتے ہیں، آئی ایم ایف بھی امدادی ملکوں اور اداروں سے فنڈنگ کی یقین دہانی چاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت بڑے چیلنجز ہیں، سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر کیے۔ پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنڈزکی تقسیم کی اجازت دی گئی، ہے۔

  • پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملے گی یا نہیں ؟  اہم فیصلے آج متوقع

    پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملے گی یا نہیں ؟ اہم فیصلے آج متوقع

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان جائزہ مذاکرات اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ، اہم فیصلے آج متوقع ہیں، مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملےگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارےاور پاکستان کے درمیان جائزہ مذاکرات کا آج آخری روزہے ، اہم معاشی فیصلے آج مذاکرات کے اختتام پرمتوقع ہیں۔

    تین فروری سے جاری مذاکرات میں ٹیکس وصولیاں، مالیاتی خسارہ اوردیگراہم معاملات زیربحث آئے، پاکستان نے ٹیکس وصولیوں کاہدف کم کرنے اور مزید نئے ٹیکس نہ لگانےکاکہا ہے جبکہ بتایا کہ نان ٹیکس ریونیو کو بڑھایا اور نجکاری کے عمل کو تیزکیا جائے گا۔

    عالمی مالیاتی ادارے نے ہیومن ڈیویلپمنٹ پر زور دینے کا کہا اور فنڈ کےساتھ پانچ اہم ایف ڈی جیزپربھی بات ہوئی جبکہ ہیومن ڈیویلپمنٹ کیلئے بجٹ میں گنجائش بنانےکامشورہ دیاگیا ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے نے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے پاکستان کومعیشت کھولنے اور فری ٹریڈ معاہدوں کی اہمیت پرزوردیا۔

    اہم معاشی معاملات پرمذاکرات آج بھی جاری رہیں گے اور مذاکرات کےاختتام حکومت پاکستان اورآئی ایم ایف کی جانب سےاعلامیہ جاری کیاجائےگا،مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کوقرض کی تیسری قسط ملےگی، قسط کاحجم 45 کروڑ ڈالر ہوگا۔

  • آئی ایم ایف سے پچاس کروڑساٹھ لاکھ ڈالرکی قسط موصول

    آئی ایم ایف سے پچاس کروڑساٹھ لاکھ ڈالرکی قسط موصول

    اسلام آباد: آئی ایم ایف سےپچاس کروڑ ڈالرکی رقم موصول ہوگئے، پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائرتاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے۔

    پاکستان کوآئی ایم ایف سےتوسعی فنڈ پروگرام کی آٹھویں قسط موصول ہوگئی ہے،پچاس کروڑساٹھ لاکھ ڈالر کی رقم پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل ہونےسےملکی زرمبادلہ کےذخائرکا حجم اٹھارہ ارب پچاس کروڑڈالرسےتجاوزکرگیا ہےجوتاریخ کی بلندترین سطح ہے۔

    اس سےقبل جون 2011 میں ملکی زرمبادلہ کےذخائرسوا اٹھارہ ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےاس موقع پرقوم کومبارکباد دی ہے۔

  • اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب

    اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب

    دبئی : آئی ایم ایف سے مذاکرات تو کامیاب ہوگئے لیکن دو ماہ بعد بجلی گیس مہنگی ہوگی، صلے میں آئی ایم ایف نواز حکومت کو جون میں پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ دیگا۔

    بالاآخر وزیرِخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام کو پاکستان لے ہی آئے، پہلے دبئی میں مذاکرات ہوئے  اور پھر اختتامی پریس کانفرنس  اسلام آباد میں ہوئی۔

    آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کا ساتواں جائزہ مکمل کرلیا، اسحاق ڈار خوش ہیں کیونکہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے لیکن اس کامیابی کی بھاری قیمت عوام کو چکانا پڑے گی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار اعتراف کرتے ہیں کہ آئندہ مالی سال سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی بتدریج کم کی جائے گی

    دوسری جانب آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ نے نیوز کانفرنس میں بغیر کسی لگی لپٹی کے کہہ دیا پاکستان میں آئندہ مالی سال سےمہنگائی بڑھنے کا خطرہ ہے، اگر پاکستان کو ترقی کرناہے تو اُسے توانائی بحران حل کرنا ہوگا، پاکستان ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس لگا کرٹیکس کا دائرہ وسیع کرے۔

    ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کو اپنے اثاثے تیزی سے فروخت کرکے نجکاری پروگرام کو شرائط کے مطابق آگے بڑھانے کا مشورے نما حکم بھی دے ڈالا۔

    وزیرِخزانہ کا دعوی تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کوئی چھوٹ نہیں مانگی، آئی ایم ایف پارٹنر ہے ماسٹرنہیں، پوری توقع ہے کہ جون میں آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکی ساتویں قسط جاری کردیگا۔

  • دبئی: پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج ، 55 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

    دبئی: پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج ، 55 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا حتمی دور آج دبئی میں ہوگا، مذاکرات کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف سے پچپن کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے تحت ساتویں جائزے پر مذاکرات کا حتمی دور آج دبئی میں ہوگا،  ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کریں گے،  اس سلسلے میں پالیسی مذاکرات ایک ہفتے دبئی میں جاری رہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں دی جانیوالی سبسڈی کم کرنے کیلئے کہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ قسط جاری کرنے کیلئے مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط رکھی ہے، اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے بجٹ خسارہ کم کرنے شرط پر چھوٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    گزشتہ تمام جائزوں میں آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • آئی ایم ایف، پاکستان مذاکرات کامیاب، 55کروڑ ڈالر قسط کی منظوری

    آئی ایم ایف، پاکستان مذاکرات کامیاب، 55کروڑ ڈالر قسط کی منظوری

    دبئی :حکومت ایک بار پھر آئی ایم ایف کو منانے میں کامیاب ہوگئی، عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر کی قسط دینے کی منظوری دے دی۔

    وزیرِ خزانہ کی کوششوں نے ایک بار پھر مالیاتی ادارے کو نئی قسط دینے پر آمادہ کرلیا ہے، پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان دبئی میں مذاکرات ہوئے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو پچپن کروڑ کروڑڈالرکی نئی قسط دے گا۔

    یہ قسط مارچ کے آخری ہفتے تک مل جائیگی۔

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کا سفر کامیابی سے جاری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالرسے تجاوز کرچکے ہیں۔