Tag: pakistan-in-red-list

  • پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    مانچسٹر : برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید  کوخط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کوفوری ریڈ لسٹ سے نکالنے کےلئے اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے سیکرٹری ہیلتھ ساجدجاوید کو خط لکھا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اعتراضات پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح جواب دیاہے، فیصل سلطان نے کوویڈ کنٹرول کرنے کے اقدات سے آگاہ کیا، پاکستان کی جانب سے کورونا کے خلاف بہترین کام کیاگیا ہے۔

    برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کوآئرلینڈسمیت متعددیورپی ممالک نےاپنی ریڈلسٹ سےخارج کردیا ، برطانیہ بھی پاکستان کو فوری ریڈ لسٹ سےنکالنے کے لئےاقدامات کرے ، امید ہے نئے اعداد و شمار کے بعد پاکستان کوریڈ لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔

  • پاکستان ریڈلسٹ میں شامل،برطانوی رکن پارلیمنٹ کا وزیراعظم بورس جانسن سے بڑا مطالبہ

    پاکستان ریڈلسٹ میں شامل،برطانوی رکن پارلیمنٹ کا وزیراعظم بورس جانسن سے بڑا مطالبہ

    لندن :برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پربرطانوی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی واپسی کیلئے چارٹرڈ فلائٹس چلائیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ محمدیاسین نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کم کیسزکےباوجودکیوں ریڈلسٹ میں شامل کیاگیا، برطانوی حکومت نےجان بوجھ کر ایسٹر تعطیلات میں فیصلہ کیا۔

    محمدیاسین کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں 12اپریل تک تعطیلات ہیں، اور برطانوی حکومت جانتی تھی فیصلے کیخلاف ایوان میں آواز اٹھے گی، برطانوی وزیراعظم کو خط میں لکھا ہے کہ چارٹرفلائٹس چلائیں اور شہریوں کی واپسی کا بندوبست کریں۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ نے درخواست کی کہ وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کا مسئلہ حل کریں، اوورسیز پاکستانی سرمایہ ہیں جس کو بچانے کا وقت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں برطانوی شہریوں سے زائد کرائے مانگے جارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری معاملے کا فوری نوٹس لیں، اوورسیزپاکستانیوں کی واپسی سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، ان کی دیکھ بھال کریں گے تو مدتوں یاد رکھیں گے۔