Tag: pakistan independence day

  • پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا خصوصی ڈوڈل

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا خصوصی ڈوڈل

    سرچ انجن گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈل تیار کرتا رہتا ہے، رواں سال بھی پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر نیا خصوصی ڈوڈل دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا۔ گوگل کے خصوصی ڈوڈل نے جشن آزادی پر قوم کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔

    گوگل نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو آسمان کی وسعت پر لہرا کر آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ضامن بنا دیا۔


    عام طور پر ایک ڈوڈل کسی بھی ملک کی ثقافت اور اس کی روایات کا عکاس ہوتا ہے اور اس بار گوگل نے لہراتے ہوئے پاکستانی پرچم کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے۔

    مزید پڑھیں : یومِ آزادی پر توپوں کی سلامی، ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیں

    خیال رہے کہ گوگل سال 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے، سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزیّن سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

  • سعودی عرب کی جانب سے یوم آزادی پر پاکستان کو مبارک باد

    سعودی عرب کی جانب سے یوم آزادی پر پاکستان کو مبارک باد

    اسلام آباد: سعودی عرب نے یوم آزادی پر پاکستان کو مبارک باد دی ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

    شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور ہم پاکستان کی ترقی و کامرانی، امن و استحکام کے لیے پرامید ہیں۔

    ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی حکومت پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز، ملک بھر میں آج 75 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

  • ہر پاکستانی کو آزادی مبارک، سابق صدرآصف زرداری

    ہر پاکستانی کو آزادی مبارک، سابق صدرآصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کو آزادی مبارک ہو، پاکستان کو جمہوری ترقی پسند اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کوجمہوری ترقی پسنداورفلاحی ریاست بنائیں گے، قوم کو خوف کے حصار سے نکلنا ہوگا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام شہریوں کےبرابرحقوق چاہتےہیں ، دہشت گردی کے خلاف جانیں قربان کرنے والوں کو سلام اور ہر پاکستانی کو آزادی مبارک ہو۔

    اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ امن کے لیے دہشت گردی، انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بطور قوم بنیادی اقدار کی حفاظت اور انہیں فروغ دینا ہوگا، جمہوری نظام اور دستور پسندی قوم کو مضبوط کر سکتی ہے۔

    یاد رہے ملک بھر میں اکہتر واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، یوم جشن آزادی کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔


    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت ممنون حسین اورنگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، پرچم فضا میں بلند ہوا تو شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی۔

  • اللہ پاکستان کوسلامت رکھے،ترکی  پاکستان دوستی زندہ باد،ترک سفیر

    اللہ پاکستان کوسلامت رکھے،ترکی پاکستان دوستی زندہ باد،ترک سفیر

    اسلام آباد : ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے پاکستان کی جشن آزادی پر پیغام میں کہا ترک عوام پاکستانیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاکستان کوسلامت رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی پر ترک سفیراحسان مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اردوزبان میں ویڈیو پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

    ترک سفیر نے کہا ترک عوام پاکستانیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں، اللہ پاکستان کو سلامت رکھے، ترکی پاکستان دوستی زندہ باد۔

    پاکستان بھرمیں آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔


    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت ممنون حسین اورنگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، پرچم فضا میں بلند ہوا تو شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی۔

  • کینیڈین وزیر اعظم کی 70 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد

    کینیڈین وزیر اعظم کی 70 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد

    ٹورنٹو : کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر سمیت کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں کو 70 ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہیں ، پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر کینیڈین وزیر اعظم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی 70 ویں آزادی کا جشن منانے کیلئے کینیڈا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

    جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد ہی کینیڈا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم ہوگئےتھے ، پاکستان ،کینیڈین عوام کے تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگواری سے آگے بڑھ رہے ہیں اور جمہوری، علاقائی سلامتی، دفاعی شعبوں ، غربت اور پولیو کے خاتمے ،ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔

    کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کینیڈا، خاتون اول اور میری جانب سے پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو، پاکستانی کمیونٹی نے کینیڈا کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کی عوام کے درمیان تعلقات پرانے ہیں، پاکستان کے لوگ ایک صدی قبل پہلے ہی کینیڈا منتقل ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے ہمارے تعلقات مزید بڑھتے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم متاثر

    کراچی میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم متاثر

    کراچی : عدالت کی جانب سے کراچی میں ہورڈنگز اتارنے کے بیان پر سرکاری اداروں نے قومی پرچم اور بینرز بھی اتاردیے، اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم بھی متاثر ہوگئی۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈز کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا تھا کہ قومی پرچم اتارنے کاحکم نہیں دیا، لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس حکم پر توجہ نہیں دی گئی۔

    کراچی میں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی مہم شکریہ پاکستان میں قومی پرچم لہرائے گئے ہیں لیکن انتظامیہ نے انہیں بھی اتارنا شروع کردیا، شارع فیصل پرانتظامیہ کے اقدامات کی وجہ سے یوم آزادی کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا تھا کہ قومی پرچم لہرانے سے منع نہیں کرسکتے، عدالت کی جانب سے یوم آزادی کے بینرز اور قومی پرچم ہٹانے کے احکامات نہیں دیئے گئے تھے، تاہم سرکاری اداروں نے ماہ آزادی کا بھی خیال نہ کیا۔

    واضح رہے کہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے، شہرکی کئی سڑکوں اورعمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا ہے۔

  • اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے شکریہ پاکستان مہم کا آغاز

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے شکریہ پاکستان مہم کا آغاز

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے زیراہتمام ’شکریہ پاکستان‘ مہم کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، مہم چودہ اگست تک جاری رہے گی، برانڈ انگیج ، ڈیلی ٹائمز، جوبلی انشورنس اورصائمہ گروپ، اوشین اور ایٹریم مال بلیوارڈ بھی مہم کا حصہ ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹورک نے آزادی کا جشن اور بھی خاص بنا دیا، آج سے مہم شکریہ پاکستان کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت شہر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شکریہ پاکستان مہم

    شکریہ پاکستان مہم کے تحت نرسری، نیشنل اسٹیڈیم روڈ سمیت شاہراہوں کو سبز اور سفید روشنیوں میں نہلادیا گیا، شہر شہر اے آر وائی کی شکریہ پاکستان مہم کے چرچے ہیں ۔

    جامعہ کراچی سمیت ملک کے کئی تعلیمی اداروں نے بھی کہا ہے شکریہ پاکستان۔

    مزید پڑھیں: شکریہ پاکستان کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور پورٹ گرینڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی کاوش شکریہ پاکستان میں براند انگیج ، ڈیلی ٹائمز جوبلی انشورنس،صائمہ گروپ ،اوشین مال ،ایٹریم مال سمیت حیدر آباد اور گوجرانوالہ کے مشہور مالز نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔

  • اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شکریہ پاکستان مہم

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شکریہ پاکستان مہم

    کراچی : اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر "شکریہ پاکستان” مہم کا آغاز رواں سال یکم اگست سے ملک بھر میں کیا جارہا ہے، شکریہ پاکستان مہم کا معاہدہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور سندھ حکومت اور برانڈ انگیج کے درمیان طے پاگیا ہے۔

    05

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر برانڈ انگیج اور سندھ حکومت کے تعاون سے "شکریہ پاکستان” کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کے تحت شہر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکیٹیوآفیسر اور صدر سلمان اقبال اور برانڈ انگیج کے سی ای او نسیم اختر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

    03

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہم سب پر بے پناہ احسانات ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے محبت کا اظہار واضح طور پر کیا جائے۔

    04

    سی ای او برانڈ انگیج نسیم اختر کا کہنا تھا کہ "شکریہ پاکستان” مہم کے پیغام کو شہر بھر کے چوک، چوراہوں اور گلیوں میں پھیلا کر انہیں قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔

    02

    انکا مزید کہنا تھا کہ شکریہ پاکستان مہم میں فنکار اور معروف شخصیات بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

    01
    یکم اگست سے یوم آزادی تک جاری رہنے والی "شکریہ پاکستان” مہم کے تحت جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔