Tag: Pakistan India

  • پاک بھارت کشیدگی: کن 3 غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں؟

    پاک بھارت کشیدگی: کن 3 غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں؟

    بھارت کے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر تین غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ممالک کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال میں خلیجی فضائی کمپنیوں نے جنوبی ایشیا کے لیے کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا ان کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اتحاد، امارات اور قطر ایئر ویز سمیت ایئر لائنز نے دبئی، ابوظہبی اور دوحہ ہوائی اڈوں سے بھارت اور پاکستان کے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں فوری طور پر روک دیں یا تاخیر کا شکار کر دیں۔

    اب ایمرٹس، اتحاد اور قطر ایئر ویز نے 10 مئی تک پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ایمرٹس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں پروازیں معطل کی گئی ہیں۔ صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

    اتحاد نے کہا کہ اس نے 6 مئی کو پاکستان جانے والی پروازوں کو واپس بلایا۔ اس کے علاوہ 7 مئی کو کراچی (EY297)، لاہور (EY285) اور اسلام آباد (EY303) کے لیے پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

    ایئر لائنز کی ویب سائٹ کے مطابق ایمریٹس نے دبئی اور پاکستان میں سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر مقامات کے درمیان پروازیں بھی معطل کر دی ہیں۔

    قطر ایئر ویز نے کہا کہ اس نے فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستان کے لیے پروازیں "عارضی طور پر معطل” کر دی ہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی: سرکاری افسران کیلئے اہم خبر

    پاک بھارت کشیدگی: سرکاری افسران کیلئے اہم خبر

    لاہور: ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد سرکاری افسران کی چھٹیوں کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، منسوخی کا نوٹیفکیشن فوری نافذالعمل ہوگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارتی حملوں میں 26 پاکستانیوں کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق

    دوسری جانب پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کو فوری مراسلہ جاری کرتے ہوئے ”ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ“ جاری کرنے کی سفارش کی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری و نجی طبی مراکز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ بہاولپور، مظفرآباد اور مریدکے میں ینگ ڈاکٹرز کو فوری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ وہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی خدمات فراہم کریں۔

  • پاکستان نے بھارت سے درآمدات میں اضافہ کر لیا

    پاکستان نے بھارت سے درآمدات میں اضافہ کر لیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت سے درآمدات میں اضافہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فی صد بڑھیں۔

    گزشتہ مارچ میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا جو مارچ 2023 میں 1 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔

    سوشل میڈیا پر مودی سرکار کا بلا جواز کریک ڈاؤن

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا تھا، جب کہ اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی گئی تھی، تاہم بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کر دی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ صرف جان بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں جوہری تنصیبات و سہولیات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا۔

    معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان نے قید 231 بھارتی قیدیوں (47 سویلین قیدی اور 184 ماہی گیر) کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی، جب کہ بھارت نے اپنی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست پاکستان ہائی کمیشن، نئی دہلی کے حوالے کی، فہرست کے مطابق بھارت کی جیلوں میں کل 418 پاکستانی (337 شہری قیدی اور 81 ماہی گیر) ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سزا پوری کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کو رہا کرے، 1965 اور 1971 کی جنگوں کے لاپتا دفاعی اہلکاروں کو قونصلر رسائی دینے اور 77 سول قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا بھی سالانہ تبادلہ ہوا ہے، جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو اپنی تنصیبات کے بارے میں ایک دوسرے کو مطلع کرتے ہیں، جوہری تنصیبات سے متعلق یہ معاہدہ 27 جنوری 1991 کو نافذ ہوا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فہرست باضابطہ طور پر آج وزارت خارجہ میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی، بھارتی وزارت خارجہ نے جوہری تنصیبات کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی، دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

  • بڑی پیش رفت ، پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا آغاز 23 مارچ کو نئی دلی میں ہوگا

    بڑی پیش رفت ، پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا آغاز 23 مارچ کو نئی دلی میں ہوگا

    اسلام آباد : آبی تنازعات پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز 23 مارچ کو نئی دلی ہوگا ، جس میں پاکستان دریائے چناب پر متنازع آبی منصوبوں پراعتراضات اٹھائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعات کے معاملات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان نئی دہلی میں ہونے والے انڈس واٹر کمشنرز اجلاس میں شرکت کرے گا۔

    پاکستان پاک بھارت کےآبی مذاکرات23اور24مارچ کونئی دلی میں ہونگے ، جس میں انڈس واٹرکمشنرمہرعلی شاہ،ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ شرکت کریں گے، مذاکرات میں پاکستان دریائےچناب پرمتنازع آبی منصوبوں پراعتراضات اٹھائے گا۔

    انڈس واٹرکمشنرمہرعلی شاہ کا کہن ہے کہ 23اور24مارچ کو2روزہ آبی مذاکرات میں نئی دلی میں شرکت کرینگے، پکل ڈل اور ریتلے سمیت 4 بھارتی آبی منصوبوں پر اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

    یاد رہے 2سال قبل پاک بھارت آبی مذاکرات لاہورمیں ہوئے تھے ، مذاکرات میں پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ پکل ڈل، لوئرکلنائی پن بجلی گھروں کے ڈیزائن پراعتراض ہے اور مطالبہ کیا تھا پکل ڈل پن بجلی ذخیرہ کرنےکی سطح اونچائی میں 5میٹرکمی کی جائے اور سپل ویز کے گیٹوں کی تنصیب میں 40 میٹراونچائی کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ پن بجلی گھرکی جھیل بھرنےاورپانی چھوڑے کا پیٹرن واضع کیا جائے۔

    خیال رہے پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت مغربی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو خشک سالی کا شکار کردینا چاہتا ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجو د ’سندھ طاس معاہدے‘ کی خلاف ورزی ہے، اس سے قبل بھی پاکستان ان بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا چکا ہے۔

  • کرتارپور راہداری، پاک بھارت  اعلیٰ سطحی مذاکرات کا تیسرادور آج  ہوگا

    کرتارپور راہداری، پاک بھارت اعلیٰ سطحی مذاکرات کا تیسرادور آج ہوگا

    اسلام آباد : کرتارپورراہداری پرپاک بھارت اعلیٰ سطحی مذاکرات کا تیسر دور آج ہوگا ، مذاکرات میں یاتریوں کی تعداد، امیگریشن اورسفری دستاویزات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری پرپاک بھارت مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا ، دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات واہگہ اٹاری سرحد پر ہوں گے، پاکستانی وفدکی قیادت ڈی جی جنوبی ایشیا وسارک ڈاکٹرفیصل کریں گے۔

    ذرائع کےمطابق سڑک، پل اور دیگر سہولیات سے متعلق بات ہو گی،یاتریوں کی تعداد،امیگریشن اورسفری دستاویزات کا معاملہ بھی زیرغورآئےگا۔

    پاکستان کی مخلصانہ کوشش ہے کہ حتمی مسودے پر اتفاق رائے طے پا جائے، کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے پر تاحال 80 فیصداتفاق رائے ہے۔

    دوسری جانب کرتارپورراہداری سے متعلق بھارتی مطالبات کی مکمل فہرست سامنے آ گئی ، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزارسکھ یاتریوں کی آمد اور ویزہ فری انٹری کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

    بھارت نے خصوصی مواقع پر10 ہزاریاتریوں اور بھارت کے دیگر عقائد کے لوگوں کو بھی کرتارپور آنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے، پاکستان نے یاتریوں کو گروپس یا انفرادی طور پر پیدل کرتارپورآنے کی اجازت دینے کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔

    بھارت نے سکھ یاتریوں کوکرتارپورمیں لنگر،پرساد تیاری اور تقسیم کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپورراہداری جلدکھولنےکیلئےپُرعزم ہے، پاکستان، بھارت معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینا کوشش ہے۔

    یاد رہے تین روز قبل کرتارپورراہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں بیشتر تکنیکی پہلوؤں پر اتفاق کرلیا گیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان نے راہداری کھولنے کے لئے95 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے ، کرتارپورراہداری پرجاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا اور کرتار پور راہداری کا افتتاح11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔

    واضح رہے جنوری2019میں پاکستان نے معاہدے کا مسودہ بھارت سےشیئرکیا تھا، کرتارپور میں نارووال سے7 گنا بڑا شہرآباد کیا جارہا ہے، نارووال شہر 130 ایکڑ سے 150 ایکڑ اراضی پرمحیط ہے، پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کررہا ہے، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

  • مودی کی انتہاء پسندی اور حکمرانی کی لالچ، اروند کیجری وال نے بھارتی وزیر اعظم کا چہرہ بے نقاب کردیا

    مودی کی انتہاء پسندی اور حکمرانی کی لالچ، اروند کیجری وال نے بھارتی وزیر اعظم کا چہرہ بے نقاب کردیا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے نریندر مودی کے  انتہاء پسند چہرے کو بے نقاب کردیا۔

    اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نئی دہلی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بے نقاب کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اروند کیجری وال نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوک سبھا کی 300 نشستوں کے لیے کتنے جوان اور فوجی مروائے جائیں گے؟‘۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی کو الیکشن جیتنے کے لیے کتنی لاشوں کی ضرورت ہے؟ ابھی بی جے پی کی حکومت اور کتنے گھر برباد کرے گی۔؟

    یہ ویڈیو بھی دیکھیں: پاکستان پر حملہ ڈرامہ تھا، پلوامہ حملہ میں مارے جانے والے فوجی کی والدہ کا بیان

    اروند کیجری وال نے مودی سے مزید استفسار کیا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والی جماعت کو سوچنا چاہیے کہ دوبارہ حکومت حاصل کرنے کے لیے کتنے بچے یتیم اور مزید کتنی خواتین بیوہ ہوں گی؟۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل بھارت کی حکمراں جماعت کے اہم رہنما بی ایس یہدی نے مودی کی شرمناک سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک ، پلوامہ اور پاکستان پر حملے کا مقصد لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنا تھا، پاکستان کے ساتھ کشیدگی کا فائدہ انتخابات میں ضرور ہوگا’۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار دے دیا

    بی جےپی کے ہی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد کرناٹک میں بی جے پی  22 اضافی نشستیں مل جائیں گی، بی جے پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں ہیں ،پاکستان پرحملہ مودی کےحق میں ثابت ہواہے اور پورے ملک میں جاری مودی مخالف ہوا تھم جائےگی۔

  • پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے پاکستانی اداکاروں کی پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومیت کا معاملہ نہیں بلکہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں بالی ووڈ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی کا نام نہ دیا جائے یہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔


    بھارتی صحافی برکھا دت کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ ’’کرن جوہر بھارتی انتہاء پسند رہنماء راج ٹھاکرے کو مضبوط کررہے ہیں یہ قومیت ہے یا بلیک میلنگ‘‘ کے جواب میں اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ’’پاکستانی فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ یہ اسکول کے بچوں کے درمیان کا مذاق ہے‘‘۔

    یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھی جس کے بعد تمام فنکار وطن واپس آگئے تھے۔

    پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

     پاکستانی اداکار فواد خان نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں کردار ادا کیا تھا جس پر انتہاء پسندوں نے حکومت کو دباؤ میں لاکر ریلیز رکوادی تھی تاہم دو روز قبل کرن جوہر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فلم کی شوٹنگ کے وقت دونوں ممالک میں کشیدگی نہیں تھی‘‘،  انہوں نے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانیوں کو نہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    قبل ازیں بھارتی فلم ایسو سی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی مخالفت کی تھی جس پر بالی ووڈ کے دبنگ خان نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فنکار اور دہشت گرد میں فرق ہوتا ہے، کوئی بھی فنکار دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

     بعد ازاں بھارتی انتہاء پسند تنظیم کے رہنماء نے سلمان خان کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز رہیں ورنہ اُن کے ساتھ عوام وہی رویہ اختیار کرے گی جو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کیا جاتا ہے‘‘۔