Tag: pakistan india match

  • پاک بھارت میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ، مسلم شہری کا گھر مسمار

    پاک بھارت میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ، مسلم شہری کا گھر مسمار

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا، پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان شہری کا گھر مسمار کردیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیمپیئنزٹرافی میں پاک بھارت میچ کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا گیا تھا۔ جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مقامی شخص نے مسلمان شہری اور اس کے خاندان پر ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام لگایا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملوان میونسپل کونسل نے مسلمان شہری کا گھر مسمار کرکے مسلم دشمن ہونے کا ثبوت دیا۔

    واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں کی جان ومال کا تحفظ نہیں اب مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کی قیمتی وقف جائیدادیں ہڑپ کرنا چاہتی ہے۔

    مودی کی سربراہی میں بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت سے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ وقف قانون کی آڑ لے کر مسلمانوں کی قیمتی وقف جائیدادوں کو ہڑپنا چاہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں مسلمانوں کی وقف جائیدادیں پھیلی ہوئی ہیں جو لگ بھگ 10 لاکھ ایکڑ پر محیط ہیں۔ ان میں زرعی زمینوں کے ساتھ شہری عمارتیں، دکانیں، مساجد، مزارات اور قبرستان بھی شامل ہیں اور ان کی موجودہ مالیت 14 ارب امریکی ڈالر (پاکستانی لگ بھگ 3920 ارب روپے) ہے۔

    مسلمانوں نے یہ جائیدادیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف کر رکھی ہیں اور ان سے ہونے والی آمدنی مدارس اور دیگر فلاحی مسلم اداروں کو ملتی ہے اور انہیں 32 وقف بورڈ چلاتے ہیں۔

    تاہم مودی سرکار جس میں مسلمان خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں اب وہ وقف بورڈ کو کرپشن کا گڑھ بتا کر وقف ایکٹ میں ترمیم کر رہی ہے۔ اس ترمیم کے تحت وقف جائیدادوں کا انتظام وقف بورڈز کے بجائے ریاستی حکومتوں کی تحویل میں آ جائے گا۔

    بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے گھر اور درگاہیں مسمار کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم مخالف اقدامات کے باعث مودی سرکار عالمی اور مسلم ممالک کے دباؤ میں ہے اور اس نے خصوصاً عرب ممالک سے تعلقات متاثر ہونے سے بچانے کے لیے قانون کی آڑ میں یہ گھناؤنا ہتھکنڈا اپنا رہی ہے۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق کا بمراہ سے متعلق اہم بیان

    پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق کا بمراہ سے متعلق اہم بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 5واں میچ 23 فروری بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کل روایتی حریف ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کردیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی کئی اہم کھلاڑی انجرڈ ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم اوپنر صائم ایوب، فخر زمان اور بھارتی ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

    پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بھارت کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی بمراہ ہے، اگر آپ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھیں تو اس جیت میں بھی بھارتی بولر بمراہ کا اہم کردار تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں روہت شرما نے بمراہ کو پہلا اور دوسرا اوور دے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا اس لیے مجھے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم کو بڑے مقابلے میں بمراہ کی کمی محسوس ہوگی۔

    پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین بولر میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم میں اس وقت پرفارم کیا جب ٹیم کو بہت زیادہ ضرورت تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان

    دبئی : وزیراعظم عمران خان کا کل پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، رزاق داؤد اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    دو روزہ سرکاری دورے میں وہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

    عمران خان بدھ کی شام سعودی عرب سے ابوظہبی روانہ ہوں گے، جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد وزیراعظم کا ایئرپورٹ پراستقبال کریں گے۔

    دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم عمران خان کا کل دبئی میں ہونیوالے پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں بھارت کے خلاف میچ میں پرفارمنس دکھانے والا ہیرو بن جاتا ہے، قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے پوری طرح تیار ہے، وزیراعظم عمران خان آئیں گے تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آئیں گے تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا، سرفراز احمد

    خیال رہے وزیراعظم کو دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے دی تھی۔

    واضح رہے ایشیا کپ میں کا سب سے بڑا ٹاکرا کل پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ہوگا۔

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں۔