Tag: Pakistan International Airlines

  • پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کا اعلان

    پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد:پی آئی اے کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف آج سےاحتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    قومی ائیر لائن کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ساڑھے پندرہ ہزار ملازمیں کو تنخواہ ادا نہیں کی جاسکی جس پے ملازمین نے آج احتجاج کا اعلان کر دیا،احتجاج کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا آپریشن متاثر ہونےکا خطرہ ہے۔

    پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے بھی جمعہ کو احتجاج کا اعلان کردیا ہے،پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے رہنما ہدایت اللہ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہیڈآفس سمیت ملک بھرکے ریجنل آفسز میں بھی احتجاج کیا جائےگا۔

  • پی آئی اے کے پائلٹس کا طویل فاصلے کی پروازیں اڑانے سے انکار

    پی آئی اے کے پائلٹس کا طویل فاصلے کی پروازیں اڑانے سے انکار

    کراچی : پی آئی اے کے پائلٹوں نے الاونس نہ ملنے پر طویل فاصلوں کی پروازوں کو اڑانے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث حج آپریشن کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    بحران کا شکار پی آئی اے پروازوں کی تاخیر کا شکار تو تھی لیکن اب حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول بھی ابتدا ہی سے متاثر ہونا شروع ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹوں نے پچاس فیصد الاونس نہ ملنے پر لمبے فاصلے کی پروازوں کو اڑانے سے انکار کر دیا ہے، جس سے حج آپریشن کے متا ثر ہونے کا خد شہ ہے ، تمام پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں ساتھ ہی حجاج کرام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

  • حج آپریشن،25 ہزارسے زائدعازمین حج حجازمقدس پہنچ گئے

    حج آپریشن،25 ہزارسے زائدعازمین حج حجازمقدس پہنچ گئے

    کراچی : پی آئی اے نے اب تک سڑسٹھ حج پروازوں کے ذریعے پچیس ہزار سے زائدعازمین کو حجاز مقدس پہنچا دیا ہے۔

    قومی ائیر لائن پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہےاوراب تک پچیس ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا گیا ہے، حج آپریشن کے دوران کراچی سے بارہ پروازیں پانچ ہزارعازمین حج کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔

    لاہور سے تیرہ پروازوں کے ذریعے چھ ہزار اور اسلام آباد سے بارہ پروازیں چھ  ہزار سات سو ستاسی عازمین کو لے کر پہنچیں، کوئٹہ سے چودہ پروازوں کے ذریعے چار ہزار آٹھ سو اکیاسی اور پشاور سے تیرہ پروازوں کے ذریعے چار ہزار سا ت سوپچتھر عازمیں حجاج مقدس پہنچ چکے ہیں۔

    ملتان سے چار پروازوں کے ذریعے بار سو چوہتر اور سیالکوٹ سے تین پروازوں کے ذریعے ایک ہزار چار سو اٹھانوے عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا ہے۔