Tag: Pakistan International Airlines (PIA)

  • سعودی عرب: واجبات ادا نہ کرنے پرقومی ایئرلائن کی انتظامیہ طلب

    سعودی عرب: واجبات ادا نہ کرنے پرقومی ایئرلائن کی انتظامیہ طلب

    کراچی : سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن کے دوران قومی ائیر لائن کی انتظامیہ کو واجبات کی عدم ادائیگی پر طلب کرلیا ہے۔

    انتظامیہ کی ٖغفلت اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قومی ائیر لائن کا حج آپریشن کھٹائی میں پڑھ گیا ہے، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا واجبات کی عدم ادائیگی کیلئے قومی ایئرلائن انتظامیہ کو طلب کرلیا ہے، قومی ایئرلائن نے سعودی ایوی ایشن کے واجبات ادا نہیں کئے۔

    سعودی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو سات ملین سعودی ریال جرمانے کی ادائیگی کی یقین دہانی پر گذشتہ مہینے حج آپریشن کی اجازت دی تھی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے یقین دہانی کے باوجود واجبات ادا نہ کئے ہیں، سعودی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو نوٹس جاری کردیا، قومی ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن سے بات چیت جاری ہے۔

  • قومی ائیر لائن نے حج آپریشن کا آغاز کر دیا

    قومی ائیر لائن نے حج آپریشن کا آغاز کر دیا

    کراچی: قومی ائیر لائن نے حج آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، کراچی، لاہور، پشاور سے نو سو سے زائد عازمین حج حجاج مقدس روانہ ہوگئے۔

    قومی ایئرلائن سمیت نجی ایئرلائنز نے حج آپریشن شروع کردیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے2001کراچی سے  تین سو سے زائد عازمین کو لیکر سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر ایم ڈی پی آئی اے شاہنواز رحمان ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز اعجاز مظہر نے عازمین کو رخصت کیا۔

    دوسری حج پرواز پی کے2101 لاہور سے تقر یبا تین سو سے زائد عازمین حج کو لیکر روانہ ہوئی، عازمین حج کو چیئرمین محمد علی گردیزی نے رخصت کیا جبکہ نجی ایئرلائن شاہین ایئر بھی حجاج کرام کو لیکرجدہ روانہ ہوئی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے دوران پی آئی اے کا بوئنگ 777اور جمبو747طیارہ حج آپریشن میں حصہ لے رہے ہے جبکہ ایک طیارہ اسٹینڈ بائی رہے گا، ایک سو سولہ پروازوں کے ذریعے ترپن ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے باعث حج آپریشن اولڈ ٹرمینل کے بجائے قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے شروع کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر عازمین کیلئے ایمی گریشن کیلئے الگ سے کاونٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سال پی آئی اے سات شہروں کراچی ،لاہور ،اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سے براہ راست سعودی عرب کے لئے پروازیں چلا رہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق حج آپریشن کیلئے چار طیارے مختص ہونے کے باعث طیاروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دو ائیر بس طیارے مختصر لیز پر حاصل کئے گئے ہیں جو شیڈول پروازوں کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

  • پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کاعمل 22جولائی سے شروع

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کاعمل 22جولائی سے شروع

    اسلام آباد:حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی نجکاری کیلئےتاریخیں دے دی ہیں،قومی ادارے کے قیمتی اثاثےہی نجی تحویل میں نہیں جائیں گے بلکہ ہزاروں ملازمین بھی بے روزگار ہوجائیں گے۔

    قومی فضائی ادارے پی آئی اے کو نیلام کردیا جائے گا، حکومت نےاصولی فیصلہ کرلیا ہے، وزیرنجکاری محمدزبیرکا کہنا ہےقومی مفادمیں سخت معاشی فیصلےکرنےسےگریز نہیں کیا جائے گا۔

    غیر ملکی ادارےسےانٹروی میں ان کا کہنا رتھا، پی آئی کی نجکاری کاعمل بائیس جولائی سے شروع ہوگا، جب نجکاری کے لئے مالیاتی مشیران کی تقرری ہوگی، آئندہ سال جون تک نجکاری کامکمل کرلیاجائے گا۔

    وزیرنجکاری کا کہناہےادارےمیں پچاس فیصد ملازمین اضافی ہیں،جن کی نجکاری سے پہلے چھانٹی ہوگی،محمدزبیرکہتےہیں اس وقت پی آئی اے میں سولہ ہزار چھ سو ملازمین ہیں،یعنی ایک طیارے کےلئےچھ سو ملازمین، حالانکہ دنیا بھر میں ایک طیارے پردوسوتک ملازمین ہوتے ہیں۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نجکاری سے پہلے پی آی اے کی ری استرکچرنگ کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری سے ہزاروں مزدوروں کوبےروزگارہونےکاخدشہ ہے،ملازمتوں سےعلیحدہ کئےجانےوالوں کیلئےبھی پلاننگ کی گئی ہے۔