Tag: Pakistan Islamic Medical Association

  • حکومت  ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانے کرے ، ماہرین صحت

    حکومت ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانے کرے ، ماہرین صحت

    اسلام آباد : پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں  پر بھاری جرمانے کرے اور کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر اجتماعات منسوخ کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا کیسز بڑھنے پر اظہار تشویش کردیا ، صدر پیما اسلام آباد ڈاکٹر افتخار برنی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ شدید ہے، موسمی حالات کے پیش نظر کورونا کے مزید پھیلنے کے امکانات ہیں۔

    پروفیسر اقبال خان نے حکومت کو تجویز دی کہ ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانے کرے اور کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر اجتماعات منسوخ کر دیں، جلسے جلوس کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہونے لگی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید اٹھارہ افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد چھ ہزار آٹھ سو سڑسٹھ ہوگئی ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار تین سو تیرہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں چودہ ہزار چھ سو چھیالیس مریض زیرعلاج ہیں۔

    یاد رہے این سی او سی نے کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔

  • حکومت اور عوام کورونا کے باعث بدترین حالات کیلئے تیار رہیں، طبی ماہرین کا انتباہ

    حکومت اور عوام کورونا کے باعث بدترین حالات کیلئے تیار رہیں، طبی ماہرین کا انتباہ

    کراچی :پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن میں منصوبہ بندی کے بغیر سہولت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اورعوام کوروناکے باعث بدترین حالات کیلئے تیار رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن میں منصوبہ بندی کے بغیر سہولت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کردی۔

    پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بےہنگم ہجوم اورایس اوپی پرعمل نہ کراناقابل تشویش ہے، ہیلتھ کیرسسٹم کمزوراورحکومت کی عدم توجہ کاشکارہے، کوروناانفکیشن سےہماراہیلتھ سسٹم تباہ ہونےکاامکان ہے، حکومت اورعوام کوروناکےباعث بدترین حالات کیلئےتیار رہیں۔

    گذشتہ روز کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا خبردار کیا تھا کہ عیدتک کیسز بڑھیں گے۔

    وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا تھا کہ عید تک کیسزمیں ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے اور دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑ سکتا ہے اور اپیل کی حکومت ایس او پیزپرعمل کرائے۔

    وائس چیئرمین ایڈوائزری گروپ اسداسلم نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کھلنےسےکیسز بڑھ گئے، کوروناعلامات کیساتھ گھرپررہنے،ٹیسٹ نہ کرانےسےاموات بڑھیں، بازارکھلنےسےکوروناکی منتقلی کاعمل بڑھ گیا، مارکیٹوں اور دکانوں کو دن میں دو بار کلوری نیٹ کیا جائے۔

    پروفیسر جاوید حیات کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے نہ رکھے گئے توشدید مشکل میں آ سکتے ہیں، جولائی تک کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔