Tag: Pakistan Junior League

  • پاکستان جونیئر لیگ کے میچز فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پاکستان جونیئر لیگ کے میچز فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    لاہور: پاکستان جونئیر لیگ کے میچز فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

    پی جے ایل کے پہلے الیمینیٹر میں مردان واریئرز نے راولپنڈی ریڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے، جب کہ آج کوالیفائر کی شکست خوردہ بہاولپور رائلز کوالیفائر ٹو میں مردان واریئرز سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان جونیئر لیگ کے سنسنی خیر میچز جاری ہیں، پی جے ایل کے پہلے الیمینیٹر میں راولپنڈی ریڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہو سکا، مردان واریئرز کی شان دار باؤلنگ کے سامنے راولپنڈی ریڈرز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 121 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

    راولپنڈی کے حبیب اللہ کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، حبیب اللہ 51 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ ان کے علاوہ صرف تین بیٹر ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے، علی اسحاق نے 14، ہارون ارشد نے 13 جب کہ وہاب ریاض 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

    مردان واریئرز کی جانب سے عابداللہ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، آرچی لینہم، محمد نبیل اور محمد عرفان نے بالترتیب 20، 25 اور 39 رنز کے عوض 2،2 وکیٹں حاصل کیں۔

    دوسری جانب مردان واریئرز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں جارحانہ اننگرز کھیلتے ہوئے 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے راولپنڈی ریڈرز کا آگے کا سفر ختم کر دیا، شاہ زیب خان 32 گیندوں میں 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد فاروق 32 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے، اولی کاکس 21 اور حسیب خان 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    راولپنڈی ریڈرز کے عامر حسن، عفنان خان اور حسن عیسیٰ خیل نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مردان واریئرز کے عابداللہ کو 17 رنز کے عوض 3 وکیٹں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    آج پاکستان جونئیر لیگ میں دوسرا کوالیفائر میچ بہاولپور رائلز اور مردان واریئرز کے مابین شام 6 بجے کھلا جائے گا۔

  • دو عظیم کھلاڑی میدان میں ایک بار پھر ساتھ اترنے پر بہت خوش

    دو عظیم کھلاڑی میدان میں ایک بار پھر ساتھ اترنے پر بہت خوش

    لاہور: ماضی کے دو عظیم کرکٹ اسٹارز ویو رچرڈز اور میاں داد میدان میں ایک بار پھر ساتھ اترنے پر بہت خوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ میں لیجنڈری بلے باز سر ویوین ریچرڈز کو بھی جاوید میانداد کے ساتھ بطور مینٹور مقرر کر دیا گیا۔

    دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

    سر ویوین رچرڈز نے اس حوالے سے کہا کہ وہ میانداد کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہیں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے۔

    جاوید میاں داد نے کہا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، ان کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا۔

    عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ بن گئے

    انھوں نے مزید کہا: ’پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہوگا، جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔‘