Tag: Pakistan Motor Rally

  • قیام امن کیلئے ملکی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں، محمد زبیر

    قیام امن کیلئے ملکی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں، محمد زبیر

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان بہتر بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے باعث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مزار قائد پر پاکستان موٹر ریلی کی تقریب میں شرکت اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بھی موجود تھے، مہمانوں نے تقریب سے قبل بابائے قوم کے مزار پر حاضری پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ یہ قیام پاکستان کی70ویں سالگرہ کے سلسلے کی سب سے متاثر کن تقریب ہے۔ اس ریلی کے انعقاد سے امن کا پیغام عام اور قومی یکجہتی میں اضافہ ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، تمام مشکلات، دشواریوں اور دشمنوں کی سازشوں نے پاکستانی قوم کو متحد اور منظم کیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اس طرح کے قومی ایوینٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم نے اپنے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔ میں اس موقع پر عالمی برادری کا بھی مشکور ہوں جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان موٹرریلی رواں دواں، تصاویر اور ویڈیودیکھیں


    واضح رہے کہ پاکستان موٹر ریلی21اکتوبر کو پاک چین سرحدی مقام خنجراب سے شروع ہوئی تھی اور گوادر پر اختتام پذیر ہوگی، ریلی میں 300 کاریں اور150موٹر سائیکل سوار شرکت کر رہے ہیں۔

    کار اینڈ بائکس ریلی 29اکتوبر کوکراچی پہنچے گی۔ ریلی کے شرکاء تین ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے، ریلی گوادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

    تقریب میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے، اس موقع پر تھری ڈی پروجیکشن کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

  • پاکستان موٹرریلی‘ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

    پاکستان موٹرریلی‘ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

    چترال:خنجراب سے شروع ہونے والی پاک موٹر ریلی 2017 کا قافلہ بابو سرٹاپ کے ذریعے کاغان کی جانب رواں دواں ہے‘ یہ قافلہ امن کا پیغام لے کر گوادر تک جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیرِ اہتمام خنجراب سے شروع ہونے والی اس موٹر ریلی میں 500 سے زائد موٹر سائیکلیں اور 300 کے قریب گاڑیاں شامل ہیں‘ یہ قافلہ کاغان سے ہوکر ایبٹ آباد کے راستے کل اسلام آباد پہنچے گا۔

    کالاش میں قیام امن کے لئے کانفرنس کا انعقاد*

    Pakistan Motor Rally

    امن کا پیغام لے کرسفر کرنے والی یہ امن ریلی جہاں سے گزرتی ہے ‘ وہاں کے لوگ نہایت والہانہ انداز میں اس کا استقبال کرتے ہیں۔ کوراغ کے مقام پر چھوٹے بچیوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پھول اور غبارے لیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جسے شرکاء نے نہایت سراہا۔

    Pakistan Motor Rally

    Pakistan Motor Rally

    ریلی کے شرکاء نے ایک روز قبل سطح سمندر سے 12500 فٹ کی بلندی پر شندور ٹاپ میں رات گزاری‘ جہاں چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کی مہمان نوازی کی۔ نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری کم درجہ حرارت کی شدید سردی میں شرکاء نے خیموں میں رات گزاری۔

    اس ریلی میں پانچ سو کے قریب موٹر سائیکلیں ، تین سو گاڑیاں حصہ لے رہے ہیں جن میں چترال، مالاکنڈ اور سوات سے بیس گاڑیاں شامل ہوئی ہیں۔ یہ ریلی شندور ٹاپ کے راستے چترال سے پہنچی تھی اور وہاں سےاسلام آباد ہوتے ہوئے 31 اکتوبر کو ساحلی شہر گوادر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس ریلی کا بنیادی مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔