Tag: Pakistan Muslim League

  • پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں: کیپٹن  (ر) صفدر

    پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کو احساس ہوا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ایک بیان میں کہا کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کو احساس ہوا مولانا ایک سیاسی قوت ہیں، سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ملتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، علما کی عزت بحال ہو گئی ہمارے لیے یہی خوشی ہے۔

    کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ یہ حکومت کیسے چل سکے گی جس طرح اتحاد ہو رہا ہے، انہوں نے جواب دیا کہ پہلے حکومت بننے تو دیں، جب بچہ پیدا ہوگا تو اس کا نام رکھیں گے پھر بتائیں گے کتنا چلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کبھی بھی پارلیمانی سیاست سے الگ نہیں ہوں گے، قائد اعظم، ذوالفقار علی بھٹو اور میاں صاحب قوم کا درد رکھنے والے لوگ ہیں، میاں صاحب پاکستان کے لیے ہیں انہوں نے سارا کچھ ملک کے لیے قربان کیا۔

    کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ نواز شریف اور توانا بن کر آئے ہیں، میاں صاحب پاکستان کی سیاست کو اچھی طرح سنبھالیں  گے، یہ کرسیاں  یہ پروٹوکول اہمیت نہیں رکھتے۔

  • عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات ہیں: رانا ثنا اللہ

    عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، احد چیمہ کی گرفتاری پر تحفظات ہیں: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سول افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، جن افسران پرالزامات لگائےانہوں نےدیانت داری سے نوکری کی.

    رنا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور سول افسران کے تحفظات ہیں، نیب نےغیرقانونی کام کیا، حصول انصاف کے لیے سول افسران کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسران دل براشتہ ہو کرایسے ماحول میں کام کرنا بند کردیں گے. آئین سول افسران کومیڈیا پرآ کراپنا دفاع کرنے سے روکتا ہے. جن افسران کا نام عمران خان نے لیا، ان کی 30 سے 35 سال کی سروس ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہرچیزکی حد ہوتی ہے، احد چیمہ ملزم ہے، مجرم نہیں، ہر قانون میں پہلے انکوائری کی جاتی ہے، احد چیمہ کی مجرموں کی طرح تصویر شائع کی گئی.

    شہباز شریف کےفرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے‘عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ ان افسران نے صرف شہبازشریف دور میں نہیں، گذشتہ حکومتی ادوار میں بھی کام کیا، سول بیوروکریسی کا ایک ونگ ہے، جس کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی، سول افسران سے متعلق عمران خان کی گفتگو قابل مذمت ہے. انھیں‌ ہماری وجہ سے تضحیک اور تنقید سننا پڑی. عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کا قوم کونوٹس لینا چاہیے، اداروں کا ٹکراؤ ہوگا نہ ہی ہونا چاہیے.

    پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی

    رنا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپنےساتھ زیادتی کے خلاف آوازاٹھانا ہی جمہوریت ہے، احد چیمہ سے زیادتی کی پٹیشن ہائیکورٹ احتساب عدالت میں دی ہے، نیب نے کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیے، جس احدچیمہ کومیں جانتا ہوں اس سے متعلق الزامات غلط ہیں. نیب نے طریقے کار کو بائی پاس کیا، جس پرہمیں‌ اعتراض ہے، احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اورسول افسران کو شدید تحفظات ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔