Tag: Pakistan Navy

  • ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی

    ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی

    اسلام آباد: ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب میں ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ بن گئے۔

    ایڈمرل امجدخان نیازی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سنہ 1985 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، امجد خان نیازی نے کمیشننگ کےموقع پر پی این اے سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

    امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدے پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بھی فرائج انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محمد امجد خان نیازی چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں، وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن کے عہدے پر بھی رہے جبکہ ڈی جی نیول انٹیلی جنس کے عہدے پر بھی رہے ہیں۔

    محمد امجد خان نیازی اس وقت چیف آف اسٹاف آپریشنز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، انہیں ہلال امتیاز ملٹری اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ انہیں فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا گیا۔

  • نئے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے

    نئے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے نئے امیرالبحر ایڈمرل محمدامجدخان نیازی کل پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے ،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی ، تقریب میں پاک بحریہ کے نئے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈ سنبھالیں گے۔

    نئے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں ، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

    ایڈمرل محمد امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈانٹ نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    نئے امیر البحر چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیو ایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ چیف آف اسٹا ف (آپر یشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

    پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے حکومت فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے

    خیال رہے امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تین سالہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوجائیں گے، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شاندار کیرئیر 40سالہ خدمات پر محیط ہے۔

  • پاک بحریہ کا  کراچی اور بدین کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

    پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

    کراچی : پاک بحریہ کی بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، متاثرین میں تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے گیے جبکہ سیکڑوں افراد کی طبی مدد کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے کراچی اوربدین کےمتاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نےبدین میں ایل بی اوڈی نہرکےشگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا، یونس آباد،ناظم آباد،سرجانی میں تیار کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کئے گئے جبکہ سرجانی،یاروخان گوٹھ،یوسف گوٹھ اورخمیسوگوٹھ میں اشیائےخورونوش کی تقسیم کی۔

    بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزیدڈاکٹرزاور طبی عملہ تعینات کردیا گیا ہے ، موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نےبدین میں سیکڑوں افراد کی طبی مدد کی اور بدین میں ریلیف کیمپوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔

    مزید پؑڑھیں: پاک فضائیہ بھی کراچی میں بارش سے متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش

    یاد رہے ایئر چیف کی ہدایت پر پاک فضائیہ کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ضرورت مندخاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان دیا جارہا ہے، جس میں آٹا،چاول، دالیں، گھی اور چینی ودیگر چیزیں راشن میں شامل ہیں۔

    پہلے مرحلے میں پی اے ایف مسرور اور فیصل بیس کے اطراف راشن تقسیم کیا گیا جبکہ بے سروسامان خاندانوں کے لیے پاک فضائیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، جنگی بحری اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مارکرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق جنگی بحری اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مارکرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے، میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس سے قبل بھی پاک بحریہ نے بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    جنگی بحری و ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے، پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کر کے ہدف کو تباہ کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا تھا۔

  • پاک بحریہ کا آبدوزہنگور کو بھارتی جنگی جہاز کو غرقاب کرنے پر خراجِ تحسین

    پاک بحریہ کا آبدوزہنگور کو بھارتی جنگی جہاز کو غرقاب کرنے پر خراجِ تحسین

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے آبدوز ہنگور کو بھارتی جنگی جہاز کو غرقاب کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز ’ہنگور‘ کی لازوال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کردیا ہے، پرومو میں پاک بحریہ کی آبدوزہنگور کی1971 کی جنگ میں کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی اورہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہازکو تباہ کیا تھا، دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا تھا۔

    پاک بحریہ ترجمان نے مزید کہا بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔

    خیال رہے دسمبر 1971 میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آب دوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہا ہے۔

  • پاک بحریہ کا موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک بحریہ کا موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کراچی: پاک بحریہ کے 2 جہازوں نے افریقی ملک موریطانیہ کا دورہ کیا، اس دوران مشن کمانڈر نے اہم ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی جہازوں ’معاون‘ اور ’اصلت‘ کی موریطانیہ میں آمد پر بندرگاہ نواکشوط میں میزبان بحریہ نے پاکستانی جہازوں کا استقبال کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کے سمندری تحفظ کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

    مشن کمانڈر نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ کیمپ میں 2 ہزار افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    موریطانین عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

    بعد ازاں پاک بحریہ کے جہاز ’معاون‘ پر عشایئے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ عشایئے میں موریطانین بحریہ کے اعلیٰ حکام، سفارتی و مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

  • امیرالبحر کا دورہ برطانیہ آخری مرحلے میں داخل، دوطرفہ عسکری تعاون پر زور

    امیرالبحر کا دورہ برطانیہ آخری مرحلے میں داخل، دوطرفہ عسکری تعاون پر زور

    لندن: پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ برطانیہ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، دورے کے دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ عسکری تعاون پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ دورے کے آخری مرحلے میں امیرالبحر نے اہم ملاقاتیں کیں، رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے خطاب بھی کیا، ایڈمرل ظفر محمود برطانیہ کے وائس چیف آف ڈیفنس سے بھی ملے۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف کی رائل کمانڈرآپریشنزنیوی اور کمانڈنٹ کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے سمندری تحفظ اور امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

    نیول چیف نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں طلبا اور اساتذہ سے خطاب کیا، خطاب کے دوران ایڈمرل ظفرمحمود نے خطے کی سیکیوٹی صورت حال کا احاطہ اور بحری افواج کے کردار پر روشنی ڈالی۔ دریں اثنا نیول چیف نے برٹش تھنک ٹینک سے بھی خطاب کیا اور حاضرین سے بات چیت کی۔

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے نواز دیا گیا

    پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا دورہ بحری افواج کے تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل نیول چیف برطانیہ پہنچے، انہیں برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے بھی نوازا گیا، میڈل فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی کی جانب سے خصوصی عشائیہ میں دیا گیا تھا۔

  • وائس ایڈمرل محمدفیاض وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات

    وائس ایڈمرل محمدفیاض وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات

    اسلام آباد: وائس ایڈمرل محمد فیاض وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہوگئے، انہوں نے سبکدوش وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل محمدفیاض جیلانی سبکدوش وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہوگئے ہیں۔

    کلیم شوکت اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہوگئے، محمدفیاض جیلانی نے 1984میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وائس ایڈمرل محمد فیاض کمانڈ اینڈاسٹاف کی ذمہ داریوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ وائس ایڈمرل محمدفیاض نے نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے فرائض انجام دیے، انہوں نے کمانڈر کوسٹ کے فرائض بھی سرانجام دیے، محمدفیاض واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی رہے۔

    ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات

    خیال رہے کہ 13 نومبر کو ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو پاک بحریہ کا کمانڈر کراچی مقرر کیا گیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے چارج لیا۔ پی این ایس بہادر کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر کراچی کا چارج لیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ کمانڈ سنبھالنے کے بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام تربیتی یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔

  • چین کے تعاون سے تیار ’بحرمساح‘ پاکستان کے بحری بیڑے میں شامل، ویڈیو جاری

    چین کے تعاون سے تیار ’بحرمساح‘ پاکستان کے بحری بیڑے میں شامل، ویڈیو جاری

    اسلام آباد: چین کے تعاون سے تیار سروے شپ جہاز ’بحرمساح‘ کی پاکستانی بحری بیڑے میں شمولیت پر ویڈیو جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جدید ترین جہاز ’بحرمساح‘ سے متعلق جاری کی گئی ویڈیو کے پرومو میں بحر مساح کی سمندری شعبے کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

    پاک بحریہ میں جہاز کی شمولیت سمندری علوم کے لیے اہم سنگ میل ہے، بحرمساح کا حصول سمندری تحقیق اور معدنیات کی دریافت میں اہم قدم ہے، جہاز میں جدید لیبارٹریز، نقشہ سازی اور زیرآب تحقیق کے آلات بھی ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز سے میری ٹائم کے دیگر ادارے بھی فائدہ حاصل کریں گے، بحر مساح پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے، اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ چار نومبر کو پاکستان نیوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیاری کام پر داجن شپ یارڈ چین کے عملے کو سراہا تھا۔ پاک نیوی کے مطابق سول اور دفاعی شعبہ جات میں باہمی تعاون پاکستان اور چین کے مابین بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔

    دریں اثنا چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شمولیت سمندری تحقیق اور محفوظ جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

  • پاک بحریہ کا بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کوسراہتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنس دانوں اور انجینئرز کوسراہا۔

    نیول چیف نے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    گذشتہ روز دوست ملک چین میں پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاک بحریہ کا سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے رواں سال اپریل میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پرمیزائل فائر کیا، مقامی سطح پر تیارمیزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    میزائل سمندرسے سمندر اور سمندرسے زمین پر مار کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد کاثبوت ہے۔