Tag: Pakistan Navy

  • پاک بحریہ کی سیکیورٹی ورکشاپ محفوظ سمندر خوشحال پاکستان جاری

    پاک بحریہ کی سیکیورٹی ورکشاپ محفوظ سمندر خوشحال پاکستان جاری

    کراچی: پاک بحریہ کے زیر انتظام ’محفوظ سمندر خوشحال پاکستان ‘ کے موضوع پر پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ جاری ہے۔

    دو ہفتوں پر محیط ورکشاپ کا آغاز 11 ستمبر کو ہوا جس کا مقصد شرکا کو بحری امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں پاکستان کے وسیع و عریض بحری شعبے کے کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

    پندرہ روزہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا پہلا ہفتہ کالج کے اندر ہونے والی علمی سرگرمیوں جبکہ دو سرا مرحلہ کراچی، کریکس ایریاز اور ساحلی علاقوں میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات اور یونٹس اور دیگر قومی بحری اداروں کے دوروں پر مشتمل تھا۔

    ورکشاپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 18 ستمبر کو ہوا، وفد کے شرکا میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان، صوبائی نمائندوں، ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد، ماہرین تعلیم اور اعلیٰ سرکاری حکام شامل تھے۔

    کراچی میں اپنے قیام کے دوران وفد نے پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈکوار ٹرز، پی این ڈاکیارڈ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔

    اراکین ِ وفد کو خطے کے موجودہ چیلنجز اور ملک کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ اور اس کی مختلف کمانڈز کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    شرکا کو پاکستان نیوی کے اندرون ملک جہاز سازی کے پروگرام اور جہازوں اور آبدوزوں کی مرمت کرنے کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا، وفد کے ارکان نے پاکستان نیوی کے جہازوں کا بھی دورہ کیا اور کراچی کے ساحل کے قریب ہونے والی بحری مشقیں دیکھیں۔

    بعد ازاں ورکشاپ کے شرکا نے کریکس ایریاز میں قائم پاک بحریہ کی فارورڈ بیسز کا بھی دورہ کیا جہاں کمانڈر پاک میرینز نے اس علاقے کی دفاعی اور اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالی اور موجودہ چیلنجز کے تناظر میں پاک میرینز کے کردار کو واضح کیا۔

    وفد کے ارکان نے پی این ہوور کرافٹ کے ذریعے کریکس ایریاز کا بھی دورہ کیا۔

    کوسٹل ایریاز آمد پر اراکین وفد نے جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ کیا جہاں انہیں بیس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وفد کو ساحلِ مکران پر قومی ترقیاتی منصوبوں اور ساحلی پٹی پر آباد بلوچ عوام کی سماجی و اقتصادی بہود کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    کیڈ ٹ کالج اورماڑہ آمد پر اراکین وفد کو کیڈٹس کو دی جانے والی سہولیات اور ان اقدامات سے آگاہی فراہم کی گئی جو اس کالج کو ساحلِ مکران پر قائم ایک اعلیٰ اور معیاری تربیتی ادارہ بنانے کے لیے اٹھائے جارہے ہیں۔

    وفد کے اراکین 100 بستروں پر مشتمل پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ بھی گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ پاکستان نیوی اس ہسپتال میں مقامی افراد اور ساحلی پٹی کے اطراف آباد لوگوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کررہی ہے۔

    اپنے دورے کے آخری مرحلے میں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا گوادر پورٹ پہنچے، وفد کو پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے حوالے سے اس بندرگاہ کی اہمیت اور ان موثر اقدامات پر بریفنگ دی گئی جو پاک بحریہ نے CPEC کے بحری جزو بشمول گوادر پورٹ اور سمندری راہداریوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے ہیں۔

    وفد کے ارکان نے سی پیک اور گوادر پورٹ کے تحفظ کے حوالے سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی ترقی کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بحرہند میں پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔

    ورکشاپ کے شرکا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

    دو ہفتوں پر محیط میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 25 ستمبر کو اختتام پذیر ہو جائے گی۔

  • پی آئی اے انجینئرنگ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

    پی آئی اے انجینئرنگ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

    کراچی: قومی ایئر لائن کے شعبہ انجینئرنگ نے پاکستان نیوی کے اے ٹی آر 72 طیارے کا کامیابی سے بڑا چیک اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود سہولیات میں مکمل کرلیا۔

    قو،ی ایئر لائن کے انجینئرز نے اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت میں یہ چیک مکمل کیا اور طیارہ دوبارہ پاکستان نیوی کے حوالے کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل تمام اے ٹی آر طیاروں کو اوور ہالنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

    پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ اپنی استعداد کار میں اضافہ کر کے پاکستان میں استعمال ہونے والے تمام اقسام کے طیاروں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

    پی آئی اے اس استعداد کے حصول سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

    اس وقت پی آئی اے قطر ایئر ویز، سعودی اریبین ایئر لائن، اومان ایئر، فلائی دبئی اور گلف ایئر کو انجینئرنگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بحریہ آڈیٹوریم میں اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

    بحریہ آڈیٹوریم میں اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

    کراچی: پاک بحریہ کے 92 افسران کو اعزازات تفویض کیے گئے جبکہ 10 سے زائد سویلینز کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا گیا

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے افسران اورسیلرزکو اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، یہ تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد کی گئی، اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ تھے.

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے 10 کموڈورز کو ستارہ امتیازملٹری سےنوازا گیا ہے، تمغہ امتیازحاصل کرنے والوں میں 15 افسران شامل ہیں.

    اہم بات یہ ہے کہ تمغہ امتیازملٹری حاصل کرنے والوں میں خاتون آفیسربھی شامل ہیں،جبکہ ایک افسر، اور 4 جوانوں کوتمغہ بسالت سےبھی نوازا گیا ہے.

    اس کے علاوہ پاک بحریہ کے 16 سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کوتمغہ خدمت کلاس اول دیا گیا ہے، 17 افسران کو تمغہ خدمت کلاس دوئم سےنوازا گیا ہے.

    30 افسران کو تمغہ خدمت کلاس سوئم سےنوازاگیا ہے،10 سے زائد سویلینز کو بھی مختلف اعزازات تفویض کئےگئے ہیں۔

    پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، نیول چیف

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بحریہ ایک باہمت اور پرعزم فورس ہے.

  • پاک بحریہ کی مہارت کے معترف ہیں، پولینڈ نیول چیف

    پاک بحریہ کی مہارت کے معترف ہیں، پولینڈ نیول چیف

    کراچی: پولینڈ نیول چیف نے بحر ہند کے سمندری حدود میں قیام امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیام امن کے لیے کاوشوں کے معترف ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ نیول کے سربراہ آج پاکستان پہنچے اور پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا اور پاک بحریہ کےسربراہ ایڈ مرل ذکاء اللہ سے ملاقات بھی کی۔

    navy-post-1

    ترجمان پاک نیوی کے مطابق دونوں سربراہان میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر پولینڈ کے نیول چیف نے کہا کہ مشترکہ سیکیورٹی کے لئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

    پولینڈ نیول چیف نے پاک بحریہ کی جانب سے گزشتہ ماہ منعقد کی گئیں بحری مشق امن 2017 کے انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور کامیاب ایونٹ پر پاک بحریہ کی صلاحیتوں کے معترف ہوئے۔

    navy-post-2

    اس موقع پر پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ذکاء اللہ پر نے بین الاقوامی بحری مشق امن 2017 میں شرکت کرنے پر نیول چیف پالینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

    بعد ازاں پولینڈ کے نیوی چیف نے اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف ایئر اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پولینڈ نیوی اسلام آباد کے بعد اب کراچی اور لاہور میں بھی نیول فیلڈز کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ سربراہ پولینڈ نیوی مختلف نیول یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔

  • پاک بحریہ کے مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    پاک بحریہ کے مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    کراچی : پاک بحریہ کےمڈشپ مین کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی پر وقارتقریب پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں ہوئی، پاس آؤٹ ہونیوالے آرسٹھ کیڈٹس میں دو خواتین اور بائیس غیرملکی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

    سعودی نیول فورسزکےوائس ایڈمرل عبداللہ السطان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکااللہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ پاس آﺅٹ ہونے والوں میں پاک بحریہ کے اڑسٹھ کیڈٹس شامل ہیں۔پاک بحریہ کے تربیتی معیار کو دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے اور پاک بحریہ دس ملکوں کے کیڈٹس کو تربیت فراہم کررہی ہے ۔

    پاس آﺅٹ ہونے والوں میں دو خواتین اور بائیس غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

    سعودی نیول فورسز کے وائس ایڈمرل عبداللہ السلطان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی کو ہیلی کاپٹرز نے سلامی پیش کی، سعودی وائس ایڈ مرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے تعلقات برادرانہ ہیں اور تاریخی ہیں، علاقائی مسائل پر دونوں ممالک کا یکساں مؤقف ہے۔

    سعودی وائس ایڈمرل عبداللہ السلطان نے کیڈٹس میں میڈلز بھی تقسیم کیے، ایک سو چار مڈشپ مین کمیشننگ اور تیرا ویں ایس ایس سی کورس میں اٹھاسی کیڈٹس شامل ہیں.

  • پاکستان نیوی کی آپریشنل مشق ”رباط 2014“ اختتام پذیر

    پاکستان نیوی کی آپریشنل مشق ”رباط 2014“ اختتام پذیر

    کراچی: پاکستان نیوی کی آپریشنل مشق ”رباط 2014“اختتامی سیشن کے ساتھ آج پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں اختتام پذیرہوگئی۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ اس موقع پرمہمان ِ خصوصی تھے۔ شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہونے والی اس مشق میں فلیٹ یونٹس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بحری جہاز،آبدوزیں اور ہوائی جہاز شامل تھے۔

    پاکستان نیوی میرینز اوراسپیشل فورسز کے علاوہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورپاکستان فضائیہ بھی اس مشق کا حصہ تھے۔

    پاکستان نیوی خطے کے بحری توازن کو برقراررکھنے میں کلیدی کردارادا کر رہی ہے جو کہ قومی اوربین الاقوامی معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے اوراسی تناظر میں یہ مشق پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاری کو جانچنے اورپاکستان فضائیہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں اورآپریشنل منصوبوں کو مستحکم کرنے کے لیے کی گئی۔