Tag: Pakistan on 6th position

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان چار درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان چار درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے

    دبئی: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آئی سی سی بولرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچادیا۔

    آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے،پالی کیلے ٹیسٹ میں میچ وننگ اننگز کھیلنے والے پاکستان کے یونس خان دو درجہ بہتری کے بعد دنیا کے چھٹےبہترین بیٹسمین بن گئے ہیں۔

     آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا نمبر پہلا ہے،سرفراز احمد چار درجے جمپ لگا کر سترہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

     سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چوبیس وکٹیں لینے والے یاسر شاہ چار درجہ بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ چوتھے نمبر پر آگئے، بولر رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں یاسر کے علاوہ کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    آل راونڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا نمبر پہلا ہے، ٹاپ فائیو آل راونڈرز میں قومی کھلاڑی شامل نہیں۔

  • آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری

    آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی، پاکستان کو تیسری سے چھٹی پوزیشن پر گرا دیا گیا۔

    آئی سی سی کو پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں سات سے نو پر تنزلی ابھی ہضم نہیں ہوئی تھی کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کا بم گرا دیا، پاکستان بنگلہ دیش کو ہرانے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آنے کی مٹھائی کھانے کو ہی تھا کہ آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ میں اسے چھٹے نمبر پر گرا دیا گیا۔

    آئی سی سی کے لئے رینکنگ مرتب دینے والے ڈیوڈ کینڈیکس جانیں، لگتا ہے کینڈیکس کو پاکستان سے خاصی محبت ہے، بھارت اپنی آخری چار سیریز ہارنے کے باوجود سات سے چار نمبر پر آگیا۔

    نیوزی لینڈ اپنی سے نیچے نمبروں والی ویسٹ انڈیز سے دو اور بھارت اور سری لنکا سے ایک ایک سیریز جیت کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔

    ٹیسٹ رینکنگ اپ ڈیٹ میں صرف ایک چیز حوصلہ افزا ہے کہ تین سے سات پوزیشنوں کی ٹیموں کے درمیان پواینٹس کا فرق صرف تین ہے، لہذا پاکستان سری لنکا کو ہرا کر واپس تین پر آسکتا ہے۔