Tag: Pakistan Petroleum Limited

  • پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک

    پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر اٹیک

    اسلام آباد(8 اگست 2025): پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر سائبر اٹیک کیا گیا۔

    پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ (پی پی ایل) کے مطابق پی پی ایل کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر تاوان کی غرض سے سائبر اٹیک کیا گیا، پی پی ایل کو تاوان دینے کا ایک نوٹ موصول ہوا تھا۔

    پی پی ایل کے مطابق ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سائبر اٹیک رپورٹ کردیا گیا، تاوان کی غرض سے کئے جانے والے سائبر اٹیک کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے اب تک ہیکرز سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

    پی پی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبر اٹیک سے کمپنی کا حساس ڈیٹا محفوظ رہا ہے تاہم اس اٹیک کے باعث آئی ٹی انفراسٹرکچر کا کچھ حصہ عارضی طور پر معطل کیا گیا۔

    یہ اقدام سائبر اٹیک سے بچاؤ کے اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، پی پی ایل کے سائبر سیکیورٹی پروٹو کولز کے باعث بروقت اقدامات کئے گئے، پی پی ایل سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے جامع فرانزک تجزیہ کررہی ہے۔

  • پاکستان میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    پاکستان میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    کراچی : صوبہ سندھ میں لطیف بلاک کے جگن ون کنویں سے گیس کی دریافت کرلی، کنویں کے سینڈ زون بی میں12.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کی دریافت کا اعلان کردیا، سندھ میں لطیف بلاک کےجگن ون کنویں سےگیس کی دریافت ہوئی، مذکورہ بلاک کی ملکیت 33 فیصدپاکستان پیٹرولیم کے پاس ہے جبکہ ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی33،33 فیصد کے شراکت دار ہیں۔

    گیس کی دریافت کنویں کہ 11 ہزار 350فٹ گھدائی کے بعد ہوئی ، کنویں کے سینڈ زون بی میں12.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ، اس کنویں سے13.7ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔

    پی پی ایل کی جانب سے کہا گیا کہ گیس کمپنی کی جانب سےجارحانہ ڈرلنگ کی وجہ سے دریافت ہوئی ، دریافت شدہ گیس سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنےمیں اہم ثابت ہوگا۔

    خیال رہے دو روز قبل او ڈی جی سی ایل نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کئے تھے، کمپنی یومیہ11.361 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس ،895 بیرل خام تیل فراہم کرے گی۔

    کمپنی نے بنوں بیسن کے جنوبی مغربی حصے پر ہائیڈرو کاربن کی تلاش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

  • پی پی ایل نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

    پی پی ایل نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

    منگل کو پی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو سندھ میں گمبٹ کے مقام پر گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس میں پی پی ایل کا حصہ پینسٹھ فیصد ہے۔

    جانچ کے بعد کنویں سےابتدائی طور پر ایک کروڑ بیس لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے، جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پی پی ایل کو ایکس ون گمبٹ سائوتھ بلاک میں گیس کا یہ چوتھا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔