Tag: pakistan players on edhi

  • حکومت ایدھی صاحب کونوبیل انعام دلانے کےلیے کوشش کرے، سراج الحق

    حکومت ایدھی صاحب کونوبیل انعام دلانے کےلیے کوشش کرے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی ایک شخصیت کا نہیں تحریک کا نام ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے رہنما برہان وانی کو انڈین آرمی نے شہید کیا۔

    لاہور منصورہ میں حریت لیڈر برہان وانی اور عبدالستار ایدھی کی مشترکہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ شدید بیماری میں بھی عبدالستار ایدھی نے پاکستان کو چھوڑنا گوارا نہیں کیا بلکہ اپنے اداروں پر اعتبار کیا، یہ موجودہ حکمرانوں کےلیے ایک سبق ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو عبدالستار ایدھی سے محبت ہے تو وہ غریب بچوں کی کفالت اور مستحق لوگوں کے علاج کی ذمہ داری لے، عبدالستار ایدھی کو خدمات پر نوبیل پرائز ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے رہنما برہان وانی کو بھارتی فوج نے شہید کیا، انڈین آرمی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی لڑائی ہورہی ہے اور احتجاج کیے جارہے ہیں، ہم انڈین آرمی کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان کی مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ دوستی چھوڑ دے، انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ دوستی پاکستان کی کسی بھی حکومت کےلیے زوال کا سبب ہے۔

  • عبدالستارایدھی کے انتقال پر کھلاڑی بھی افسردہ

    عبدالستارایدھی کے انتقال پر کھلاڑی بھی افسردہ

    کراچی : عبدالستار ایدھی اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کے چاہنے والے ملک کے کونے کونے میں بستے ہیں، ان کے انتقال پر جہاں اداکار، فنکار سوگوار ہیں، وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

    گزشتہ روز عبدالستار ایدھی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    پاکستانی کھلاڑیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبد الستار ایدھی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عبدالستارایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کیلئے ایدھی صاحب کی خدمات مثالی ہیں۔

    کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہےعبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبر نے افسردہ کردیا۔ انسانیت کی خدمت ایدھی صاحب سے بہتر کوئی بھی نہیں کرسکتا

    سابق کپتا ن وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کوئی ہمیشہ زندہ نہیں رہتا لیکن ایدھی صاحب ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    ف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے بے شمار زندگیاں بچائیں۔ لاکھوں لوگوں کو سہارا دیا۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔

    سابق پاکستانی فاسٹ بولروقار یونس نے کہا عبدالستار ایدھی سب کے ہیرو تھے، ان کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے، دنیاعظیم انسان سے محروم ہوگئی۔