Tag: pakistan politics

  • آئندہ90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں ، شیخ رشید

    آئندہ90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں ، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں، کرپشن تب ختم ہوگی جب کرپٹ لوگوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں، اس ملک کو سپریم کورٹ نے بچانا ہے، کرپشن تب ختم ہوگی جب کرپٹ لوگوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان مارشل لا کی نرسری سے نکلے، عدالت عظمی ہی آئندہ الیکشن کا فیصلہ کرے گی‌‌، جولوگ بھٹو کے ساتھ تھے وہی مشرف کےساتھ تھے، جو ہر حکمران کے ساتھ وزیر رہے وہ آئندہ90دن میں پھر وزیر ہوسکتے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 70 سال میں40.3بلین، ان4 سال میں35ارب ڈالرقرض لیا، گرمیوں میں بجلی،سردیوں میں گیس ملے گی تو جمہوریت قائم رہے گی۔

    حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کل کی سماعت میں اہم فیصلے ہونے ہیں، حدیبیہ کیس دوبارہ کھلے گا یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے‘ شیخ رشید


    شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع سالمیت پر شک کرے تو ملک کا کیا ہوگا، سپریم کورٹ کو اول اور اعلیٰ ادارہ سمجھتاہوں، 11 دسمبر سے پاکستان کا سیاسی اتار چڑھاؤ شروع ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا تھا کہ 200 ارب کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نواز شریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم نے سانحہ بلدیہ کےملزم سےاظہار لاتعلقی کا اظہار کردیا

    ایم کیوایم نے سانحہ بلدیہ کےملزم سےاظہار لاتعلقی کا اظہار کردیا

     کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں ملوث سفاک درندہ صفت شخص کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ رضوان قریشی نامی فرد جس کے بار ے میں میڈیا میں یہ اطلاع آرہی ہے کہ مذکورہ فرد بلدیہ ٹاوٴن کی فیکٹری میں آگ لگانے میں ملوث ہے جبکہ اس شخص سے ایم کیوایم کا دوردور سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی تعداد لاکھوں میں ہے ، اس کی صفوں میں کوئی بھی داخل ہوکر اپنے آپ کو کارکن ظاہر کرسکتا ہے لیکن دوسری جانب ایم کیوایم میں دہشت گرد، بھتہ خوراور جرائم پیشہ عناصرکیلئے ”زیروٹولیرنس “ ہے۔

     رابطہ کمیٹی نے میڈیا کے نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کی اس واضح تردید کے بعد ایسے ظالم ، سفاک اور جرائم پیشہ شخص کو نہ تو ایم کیوایم کا کارکن لکھا جائے اور نہ ہی بولا جائے، رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں ملوث درندہ صفت ظالم شخص کو آئین اور قانون کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے چوک پرپھانسی دی جائے ۔

  • ایم کیوایم نےسندھ حکومت کاجوڈیشل کمیشن مسترد کردیا

    ایم کیوایم نےسندھ حکومت کاجوڈیشل کمیشن مسترد کردیا

    کراچی:متحدہ قومی مومنٹ نےکارکنوں کےقتل پرسندھ حکومت کا بنایا گیا جوڈیشل کمیشن مسترد کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء قمر منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کی ہلاکت پر حکومت سندھ کی جانب سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن مناسب نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو حاضر سروس جج کی سربراہی میں بنانا ہو گا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ رینجرز 25 سال سے کراچی میں ہے یہ جزوی مارشل لا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن سے کہیں بہتری آئی بھی تو باقی جگہوں پر صورتحال ابتر ہو گئی۔

    واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد اور فراز عالم کے قتل کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے عدالتی کمیشن تشکیل دیا تھا اور جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کو عدالتی کمیشن کا مقررہ کیا گیا تھا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ صرف دو کارکنان کے قتل پر ہی جوڈیشل کمیشن کا قیام نہیں بلکہ بیس کارکنان لاپتہ اور چھتیس ماورائے عدالت قتل ہیں،اسکی بھی انکوائری ہونی چاہیے ، متحدہ نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ قتال فی سبیل للہ کا درس دینے والوں،طالبان سے مذاکرات اور انکو بھائی کہنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنا ہوگی۔

  • الطاف حسین ایم کیوایم سےعلیحدہ ہونے کے فیصلے پرقائم

    الطاف حسین ایم کیوایم سےعلیحدہ ہونے کے فیصلے پرقائم

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ایم کیوایم اچھی ہے ، لیکن مائنس الطاف حسین کے  ساتھ ، آصف زرداری پر بری وقت آیا تو میں نے ساتھ دیا ۔

    نائن زیروپرکارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین کاکہنا تھاکل حیدرآباد یونیورسٹی کےافتتاح کے بعد علیحدہ ہوجاؤں گا۔ الطاف حسین کاکہناتھا کہ آصف زرداری پر جب برا وقت آیا تو پیپلزپارٹی کی قیادت چھپ گئی ،  برے وقت میں صرف میں نے ان کا ساتھ دیا جس کاصلہ امن کمیٹی بناکر دیاگیا۔

     انہوں نے کہاکہ ذوالفقارمرزا نے امن کمیٹی کو اپنے بچے قرار دیا، مہاجروں کو بسوں سے اتار کر لیاری  لے جایاگیااور ان پر تشدد کیاگیا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کے دور میں 10 سال کے لیے نافذ ہونے والا کوٹہ سسٹم آج تک جاری ہے لیکن ہم نے پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی جب کہ پی پی والوں نے ہمارے کارکنوں پر شدید تشدد کرکے انہیں قتل کیا، سندھ میں مہاجروں پر ہر جگہ تعلیم اور ملازمت کے لیے دروازے بند کردیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے کراچی میں طالبانائزیشن کی بات تو میری مخالفت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا نے میری باتوں کو رد کردیا۔

    انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے نام پر کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ متحدہ کے قائد نے سابقہ ادوار میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں مجھے خریدنے کی کوشش کی گئی ، مگر میں نے انکار کر دیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کارکنوں کو ہمیشہ حب الوطنی کا درس دیا لیکن اگر اسی طرح لاشیں گرتی رہیں تو کارکنوں کا دماغ بھی گھوم سکتا ہے، ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں، جن پر الزام ہے انہیں پکڑیں لیکن مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    الطاف حسین نے کہا سہیل احمد قتل ہو گیا، شہدا قبرستان بن گیا لیکن ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ ٹرائیکا بنا ہوا ہے کہ مال بناؤ اور متحدہ کے کارکنوں کو ٹھکانہ لگاؤ، الطاف حسین نے کہا کہ ان کی جدوجہد وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف ہے۔

  • کل آخری خطاب کروں گا، الطاف حسین

    کل آخری خطاب کروں گا، الطاف حسین

    کراچی/لندن: متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کل کے بعد ان کا ایم کیوایم سے کوئی واسطہ نہیں رہے گا، کل آخری خطاب کروں گا۔

    ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے کہاکہ’’میری قوم کےلوگوں مجھےمعاف کردینااب پاکستان بچانےمیں کوئی کردارادانہیں کرسکتا۔‘‘

    الطاف حسین ن کا دو ٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ کل کےبعداُن کاایم کیوایم سےکوئی واسطہ نہیں ہوگا۔ بارہ مئی کوایم کیوایم کےچودہ کارکنان شہید ہوئے انہیں طعنے دیےگئےکہ ایم کیو ایم کاگورنر ہوتے ہوئے شہداکےقبرستان آبادہورہے ہیں جبکہ عشرت العباد نےاپنی زندگی اوربچوں کوامن کی خاطرداؤ پرلگادیا۔

    متحدہ کےقائد نےکہاپیپلزپارٹی نےڈاکوایس ایچ اولگاکرایم کیوایم پرظلم کیا، میں نےبہت کوشش کی کہ اسٹبلشمنٹ کی غلط فہمیاں دورکرسکوں۔ الطاف حسین نے کہاوہ کل قوم سے آخری خطاب کریں گے۔