Tag: Pakistan qualified for final

  • تیسرا اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    تیسرا اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ماسکو : پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ازبکستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ماسکو میں کھیلے جانے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹس پر4-5سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، فائنل پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل گزشتہ اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان تاجکستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچا تھا، جس کے بعد آج پاکستان نے فتح کا سلسہ جاری رکھتے ہوئے انڈونیشیا کو بھی چت کردیا۔

    واضح رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ روایتی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جا تا ہے۔  سب سے پہلے مذکورہ ورلڈ کپ سال 2010میں جنوبی افریقا میں کھیلا گیا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے گلی محلوں میں کھیلنے والے یتیم اور بے سہارا بچوں نے سال2014میں دوسرے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا کو شکست، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا کو شکست، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی

    لاہور : پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں سری لنکا کو ایک سو چھپن رنز سے شکست دی، فائنل میں مقابلہ روائتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عجمان میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں چار سو نواسی رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم سات وکٹوں پر333رنز ہی بناسکی۔ پاکستان نے میچ ایک سو چھپن رنز سے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔

    ایونٹ کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان عجمان میں کھیلا جائے گا۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت کے انکار کی وجہ سے فائنل شارجہ میں رکھا گیا ہے۔