Tag: Pakistan Railways

  • پاکستان ریلوے نے 30 نئی ہائی اسپیڈ ’فریٹ ویگنیں‘ سسٹم میں شامل کر دیں

    پاکستان ریلوے نے 30 نئی ہائی اسپیڈ ’فریٹ ویگنیں‘ سسٹم میں شامل کر دیں

    کراچی: پاکستان ریلوے نے 30 نئی ہائی اسپیڈ ’فریٹ ویگنیں‘ سسٹم میں شامل کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے تاجر برادری کی سہولت اور ملک میں فریٹ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 30 نئی ہائی اسپیڈ، ہائی کیپیسٹی فریٹ ویگنوں کو اپنے نظام کا حصہ بنا دیا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز عامر علی بلوچ نے جمعہ کے روز لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویگنیں تاجر برادری کے مطالبے پر تیار کی گئی ہیں اور عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہر ویگن 60 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو فریٹ آپریشنز میں انقلابی پیش رفت ہے، ریلوے کا ہدف مجموعی طور پر 850 فریٹ ویگنوں کی شمولیت ہے، جن میں سے 250 ویگنیں پہلے ہی نظام کا حصہ بن چکی ہیں، جب کہ بقیہ ویگنیں رواں سال 31 دسمبر تک شامل کر لی جائیں گی۔


    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان


    انھوں نے بتایا کہ نئی ویگنیں مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہیں، جو مقامی صنعت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے فریٹ سروس کے کرائے سڑک کے مقابلے میں کم رکھے گئے ہیں تاکہ تاجروں کو کم لاگت پر مؤثر نقل و حمل کی سہولت میسر آ سکے۔

    عامر علی بلوچ نے عندیہ دیا کہ جیسے جیسے ریلوے کے ٹریکس کی استعداد میں اضافہ ہوگا، مزید جدید فریٹ ٹرینیں متعارف کروائی جائیں گی تاکہ ملک میں کارگو ٹرانسپورٹ کا نظام مزید مستحکم اور مؤثر ہو سکے۔

  • پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کر دی

    پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کر دی

    کراچی: پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے، حکام کی جانب سے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے، ٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فی صد رقم واپس لے سکیں گے۔

    ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کی یہ ریفنڈ پالیسی ’رابطہ‘ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔

    ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فی صد ریفنڈ دیا جائے گا۔

    اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف ان ہی کاؤنٹرز پر ہوگی۔ ریفنڈ لینے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور CNIC کی کاپی جمع کرانا ہوگی، جس پر انھیں کینسلیشن سلپ اور رقم دی جائے گی۔

    آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے ممکن ہوگا، جس سے ادائیگی کی گئی ہو۔ آن لائن ٹکٹوں کے لیے بھی وہی ریفنڈ پالیسی ہوگی جو POS کے لیے مقرر ہے۔

    آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔ اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو آن لائن ٹکٹ کینسل نہیں ہوگا۔

    مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بکنگ سے متعلق درست معلومات حاصل کریں اور ریفنڈ کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کی واپسی کے لیے درخواست دیں۔ مزید معلومات کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن یا پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

  • ٹرین میں سوار مسافر سے پستول سمیت کلاشنکوف کی سیکڑوں گولیاں برآمد

    ٹرین میں سوار مسافر سے پستول سمیت کلاشنکوف کی سیکڑوں گولیاں برآمد

    کراچی: خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ٹرین میں سوار ایک مسافر سے پستول سمیت کلاشنکوف کی سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کوہاٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے ایک کارروائی میں اسحے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور مسافر کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد کیں۔

    ریلوے پولیس کے عملے نے شک کی بنیاد پر رحمان گل نامی مسافر کی تلاشی لی تھی، اسلحہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس کوہاٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ملزم رحمان گل کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول سمیت ایس ایم جی کلاشنکوف اور دیگر اسلحے کی سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

  • پاکستان ریلویز کو ایک سال میں 48 ہزار ملین روپے سے زائد کا خسارہ

    پاکستان ریلویز کو ایک سال میں 48 ہزار ملین روپے سے زائد کا خسارہ

    اسلام آباد: پاکستان ریلویز کو ایک سال میں 48 ہزار ملین روپے سے زائد کا خسارہ اٹھانا پڑا ہے، یہ انکشاف ریلوے آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ میں یہ تشویش ناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ محکمے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2022-23 میں زائد خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کو مالی سال 2022-23 میں 48195.28 ملین روپے کے خسارے کا سامنا ہوا، ریلوے انتظامیہ کئی برسوں سے ریلوے کے نقصانات کو صفر کرنے میں ناکام رہی، گزشتہ برسوں سے خسارہ 2.04 فی صد زیادہ تھا۔

    گزشتہ مالی سال ریلوے کی آپریشنل لاگت 111914.79 ملین روپے رہی، اس کے مقابلے ریلوے نے 63717.92 ملین روپے کمائے، ریلوے کو آپریشنل لاگت کی مد میں 48,196.87 روپے کے نقصان کا سامنا ہوا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

    وفاقی حکومت نے سبسڈی کی صورت میں ریلوے کو 47500 ملین روپے بھی فراہم کیے تھے، حکومت کی جانب سے سبسڈی ریلوے کے نقصانات میں کمی کے لیے تھی۔ رپورٹ کے مطابق اوور ڈرافٹ پر 5.9 بلین کا انٹرسٹ پاکستان ریلویز کے کھاتوں میں درج ہی نہیں کیا گیا۔

  • پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینوں کی بولیاں لگیں گی

    پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینوں کی بولیاں لگیں گی

    کراچی: خسارے کی شکار پاکستان ریلوے نے 9 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

    ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنھیں آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان ریلویز کے مطابق بولی کا انعقاد PPRA رولز کے سنگل اسٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، تکنیکی بولیاں کمیٹی ہیڈ کوارٹر آفس میں 19 ستمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے جمع کرائی جائیں گی۔

    پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ آنے والی بولیاں 19 ستمبر 11 بج کر 30 پر کھولی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلویز ایک عرصے سے خسارے کا شکار ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ یہ خسارہ آپریشنل خسارہ نہیں ہے، بلکہ اس پر موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن پر پڑنے والا بوجھ ہے، ریلوے میں اس وقت 65 ہزار ملازمین ہیں جب کہ دوسری جانب ادارے کو ایک لاکھ 32 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ہر ماہ پینشن دینی ہوتی ہے۔

    دیگر سرکاری اداروں کے برعکس ریلوے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو خود پینشن دیتی ہے، جب کہ دوسرے سرکاری اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن حکومت کے خزانے سے جاتی ہے۔ 70 کی دہائی کے آخر تک پاکستان ریلوے ایک منافع بخش ادارہ تھا کیوں کہ یہ کارگو کے شعبے میں بہت زیادہ کام کرتا تھا تاہم اس کے بعد سارا کارگو بزنس نجی اداروں کو منتقل ہو گیا۔

  • ویڈیو: سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا

    ویڈیو: سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا

    کراچی: پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کو نارووال روانہ کرنے کے لیے پرانے طرز کے انجن والے سفاری ٹرین کا اہتمام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کو لاہور سے نارووال پہنچانے کے لیے اسٹیم سفاری ٹرین کا اہتمام کیا گیا، جو 3 سفاری، 2 انسپیکشن اور ایک پاور وین کوچز پر مشتمل تھی۔

    سفاری ٹرین کو اسٹیم لوکوموٹیو انجن کی مدد سے چلایا گیا جو کہ پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے، ریلویز نے سکھوں کی سہولت کے لیے خصوصی طور پر آج کے دن کے لیے یہ سفاری ٹرین چلائی، جسے روایتی انداز میں خوب صورتی سے سجایا گیا تھا۔

    لاہور اسٹیشن سے ریلوے افسران نے اپنی موجودگی میں ٹرین کو روانہ کیا، سفاری ٹرین چلانے پر سکھوں نے پاکستان ریلویز کا شکریہ ادا کیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل نے افسران کو ہدایت کی کہ مہمان سکھوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے، اور ٹرین کی آمد و رفت کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے۔

    واضح رہے سفاری ٹرین آج ہی نارووال سے واپس لاہور پہنچ کر اپنا راؤنڈ ٹرپ مکمل کرے گی۔

  • پاکستان ریلویز نے گرمیوں کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

    پاکستان ریلویز نے گرمیوں کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

    کراچی: پاکستان ریلویز نے گرمیوں کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا، ٹائم ٹیبل میں متعدد ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ریلوے حکام نے گرمیوں کے لیے ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام، ملت، زکریا، فرید اور پاکستان ایکسپریس کی روانگی کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

    غوری، راوی، لاثانی، مہر، چناب ایکسپریس، میانوالی، نارووال، موہنجودڑو اور شاہین پسنجر کے اوقات بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں، ٹائم ٹیبل میں ہزارہ ایکسپریس کو ڈہرکی، عبد الحکیم اور بلدھیر پر اسٹاپ دیے گئے ہیں۔

    عید کے موقع پر ریلوے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

    عوام ایکسپریس گولڑہ شریف پر رکا کرے گی، جعفر ایکسپریس کو لودھراں پر اسٹاپ دیا گیا ہے، رحمان بابا کو سیٹھارجہ اور خانیوال پر اسٹاپ دیا گیا ہے، جب کہ کوہاٹ ایکسپریس گمبٹ پر بھی رکا کرے گی۔

    ریلویز حکام کے مطابق یہ ٹائم ٹیبل 15 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔

  • پاکستان ریلویز کی جانب سے بھرتیوں کے اشتہار پر اہم بیان

    پاکستان ریلویز کی جانب سے بھرتیوں کے اشتہار پر اہم بیان

    کراچی: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بھرتیوں کے اشتہار پر پاکستان ریلویز نے رد عمل ظاہر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے میں بھرتیوں کا جعلی اشتہار سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے، جس پر پاکستان ریلویز نے اشتہار چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان ریلویز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کی کسی بھرتی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، پاکستان ریلویز اس فراڈ سے بچنے کی ہدایت کرتا ہے۔

    پاکستان ریلویز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس اشتہار کو چلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • پاکستان ریلوے نے صرف 8 ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے

    پاکستان ریلوے نے صرف 8 ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے

    کراچی: پاکستان ریلوے نے صرف 8 ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کو گزشتہ آٹھ ماہ میں ریکارڈ آمدن ہوئی ہے، اور پچاس ارب روپے کما لیے، جب کہ پچھلے سال ریلوے کی آمدنی 32 ارب روپے تھی۔

    سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق مالی سال کے اختتام تک ریلویز کو 80 ارب تک آمدن متوقع ہے، جس کا کریڈٹ ریلوے ورکرز کو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ آمدنی صرف پسنجر اور فریٹ سیکٹر کی ہے۔

  • چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

    چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

    کراچی: چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے چین سے نئی کوچز منگوا لی ہیں، پاکستان چین سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ریلوے ٹرین کے لیے ٹیکنالوجی بھی برآمد کرے گا۔

    پاکستان ریلوے کی جدید سہولتوں سے آراستہ 46 بوگیاں ڈا این نامی بحری جہاز سے کراچی پورٹ پہنچ گئیں، ایم وی ڈا این نامی جہاز کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 24 اور 25 پر لنگر انداز ہے۔

    چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا، چین سے 46 نئی جدید کوچز آنے سے ٹرین آپریشن مزید بہتر ہوگا، چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی۔پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی۔

     

    اکنامی اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گئے ہیں، پارلر کار کوچز میں بھی آرام دہ نشستیں، ایل ای ڈی، موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

    محکمہ ریلوے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دی ہے، چین سے آنے والی نئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہوگی۔