Tag: Pakistan Railways

  • کراچی : پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان ریلوے نے 10ٹرینوں کےکرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 25اپریل سے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن اے سی بزنس، اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ 5990روپے ہوگا، گرین لائن اے سی بزنس، لاہور سے کراچی کا کرایہ5450روپے ہوگاْ۔

    قراقرم ایکسپریس اے سی بزنس کا لاہور سے کراچی کا کرایہ4950روپے اور قراقرم ایکسپریس اکانومی کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 1650روپے ہوگا جبکہ کراچی اور بزنس ایکسپریس، لاہور سے کراچی اے سی بزنس کا کرایہ4410روپے، کراچی اوربزنس ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ3100، اکانومی کا کرایہ 1470روپے ہوگا۔

    تیزگام کیلئے راولپنڈی سےکراچی اے سی بزنس کاکرایہ4380روپے ہوگا، اے سی اسٹینڈرڈ، راولپنڈی سے کراچی3520،اکانومی 1340روپے ہوگا۔

    سکھرایکسپریس کا سکھرسے کراچی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ1520روپے، اےسی اسٹینڈرڈ 1170روپے اور اکانومی کا کرایہ470روپےہوگا

    ملت ایکسپریس کا اے سی بزنس کلاس، فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 3550روپے، اکانومی کلاس کا فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 1050روپے ہوگا۔

    خیبرمیل کا عوام ایکسپریس کا پشاور سے کراچی اےسی بزنس کا کرایہ4560روپے، عوام ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ 3730، اکانومی 1410روپےہوگا جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس کا سیالکوٹ سے کراچی کا اکانومی کا کرایہ 1200روپے اور پاکستان ایکسپریس کا راولپنڈی سے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ1300روپے ہوگا۔

  • بلوچستان میں ریلوے اسٹیشنوں پرپولیس کمانڈو تعینات

    بلوچستان میں ریلوے اسٹیشنوں پرپولیس کمانڈو تعینات

    کوئٹہ: بلوچستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز کی حفاظت کیلئے کمانڈو تعینات کر دیے گئے۔

    بلوچستان میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی کیلئے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ ریلوے لائنوں پر بڑھتے ہوئے دھماکوں اور دہشتگردی کے پیش نظر کیا ہے۔

    ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ فیض محمد بگٹی کا کہنا ہے کہ کمانڈوز کی تعیناتی کے علاوہ مسافروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے بعض غیر ظاہر سیکورٹی انتظامات بھی کئے جاچکے ہیں۔

    محکمہ ریلوے کی جانب سے صوبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کا فیصلہ کوئٹہ بولان سبی ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں میں ریلوے ٹریک کو دھماکوں سے اڑانے اور مسافروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعدکیا گیا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کے انکشافات، ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کردیا

    اے آر وائی نیوز کے انکشافات، ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کردیا

    کراچی: اے آروائی نیوز نے محکمہ ریلوے کو جگا دیا اور محکمہ ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے۔ کلیئرنس اسٹیکر کے بغیر سامان اندرون ملک نہیں بھیجا جاسکے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم کی حق اور سچ کیلئے کی گئی محنت رنگ لے آئی ہے۔ پاکستان ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے۔ جس کے تحت ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سامان کی جانچ کریں گے۔

    تلاشی کے عمل سے گزرنیوالے سامان پرریلوے پولیس اسٹیکر چسپاں کرے گی۔ ریلوے پولیس کے مطابق کلیئرنس اسٹیکرکے بغیر سامان اندرون ملک نہیں بھیجاجاسکے گا۔

    تلاشی کے نئے نظام کامقصد ممنوع اشیا کی غیرقانونی نقل وحمل روکنا ہے۔ کچھ روز قبل اے آروائی نیوز سر عام کی ٹیم نے محکمہ ریلوے کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا۔ جس کے بعد محکمہ ریلوے کی پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کروایا ہے۔

  • عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اورعمران خان مفرورہیں، انہیں انتشار پھیلانے کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

    بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر کارگو ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کا تماشہ بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے، وہ کے پی کے حالات صحیح کریں پھر ہم سے بات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر لکھ کر دے کہ پرامن جلسہ کیا جائے گا تو انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔

  • کوئٹہ سے معطل ریلوے سروس آج سے بحال

    کوئٹہ سے معطل ریلوے سروس آج سے بحال

    کوئٹہ: کوئٹہ سے ریلوے سروس ایک روز معطل رہنے کے بعد آج سے دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔

    ،ریلوے حکام کے مطابق جمعرات کی شام ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں بم دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک تباہ ہوگئی تھی، جس کے باعث جمعہ کے روز کوئٹہ آنے  اور جانے والی ٹرینیں معطل رہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی شام ٹریک کے مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد آج ہفتہ کی صبح سے ریل سروس بحال کردی گئی ہے اور جعفر ایکسپریس نواب اکبر ایکسپریس اور بولان میل اپنے مقررہ اوقات پر مسافروں کو لے کر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئیں ہیں۔

    ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز دھماکے کے نتیجے میں 700فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچااور 400سلیپرز متاثر ہوئے تھے۔