Tag: pakistan Rangers

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: پاکستان رینجرز نے شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ لندن کا ایک اہم ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے متعدد کارروائیوں میں مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کی گئی۔

    ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ سعید آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے عسکری وِنگ کے ٹارگٹ کلر ریحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سعید آباد کی کارروائی میں گینگ وار کا ایک کارندہ شاہ رخ بھی گرفتار ہوگیا ہے، مختلف علاقوں سے گرفتار شدہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    رینجرز کی بڑی کارروائی: کروڑوں مالیت کا گٹکا، چھالیہ سگریٹ ودیگر سامان برآمد


    رینجرز کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گارڈن، شریف آباد، ڈیفنس اور عوامی کالونی سے بھی 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جو کہ ڈکیتیوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان رینجرز کراچی میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرچکی ہے، ملک میں انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد خصوصی طور پر کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی ایس پی آر

    پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی ایس پی آر

    لاہور: پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منڈی بہاؤالدین اکیڈمی میں منعقد ہوئی593ریکروٹس نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منڈی بہاؤالدین اکیڈمی میں پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح تھے،593ریکروٹس نےپاسنگ آؤٹ پریڈمیں حصہ لیا، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے رینجرز کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستان رینجرز بہادری کے ساتھ مشرقی بارڈر کا دفاع کررہے ہیں، پاکستان رینجرز کا داخلی سیکیورٹی کے معاملات میں بھی کردار اہم ہے۔

    کور کمانڈر منگلا نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھرپور حصہ لیا، اس موقع پر مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • پاکستان رینجرز کا 19 رکنی وفد نئی دہلی روانہ: آئی ایس پی آر

    پاکستان رینجرز کا 19 رکنی وفد نئی دہلی روانہ: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاکستان رینجرز کا 19 رکنی وفد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوگیا جہاں یہ وفد بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس سے بات چیت کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز کا 19 رکنی وفد نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ وفد میں وزارت داخلہ اور اے این ایف کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس سے بات چیت کرے گا۔

    دونوں ممالک کے حکام کے درمیان 8 سے 10 نومبر تک مذاکرات ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رینجرزکی پنجاب کےمختلف شہروں میں کارروائیاں‘ 27 افراد گرفتار

    رینجرزکی پنجاب کےمختلف شہروں میں کارروائیاں‘ 27 افراد گرفتار

    راولپنڈی : پنجاب رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 27 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز نے پنجاب میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد، ڈیرہ غازی خان ،سیالکوٹ، لاہور، بہاولنگر،ملتان، بہاولپورسمیت رحیم یار خان میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشنز کیے۔


    پنجاب میں کالعدم جماعتوں کےخلاف رینجرز کارروائی کرے گی


    خیال رہے کہ رواں برس 19 فروری کووزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کےخلاف پنجاب میں آپریشن کرنےکافیصلہ کیا گیا تھا۔


    پشین میں دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی ضبط، ماسٹرمائنڈ گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان نے شمالی پشین کے علاقے طورے شاہ سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیا تھا جس کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کا ناقہ سوارملٹری بیگ پائپ بینڈ پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کو تیار

    پاکستان کا ناقہ سوارملٹری بیگ پائپ بینڈ پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کو تیار

    موج گڑھ: پاکستان کی صحرائی رینجرزنے پاکستان کا پہلا اونٹ سواربیگ پائپرملٹری بینڈ تشکیل دیا ہے جو کہ دنیا بھرکی فضاؤں میں اپنی مدھر دھنیں بکھیرنے کے لئے تیارہیں۔

    سبز اورسنہرے رنگ کے یونیفارم میں ملبوس یہ اونٹ سوارصحرا کے دو رنگے منظرکی عکاسی کرتے ہیں۔

    اونٹوں پر سوار یہ موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھوڑے نروس بھی نظرآتے ہیں کہ انہوں نے پشت ِ ناقہ پراپنا توازن برقراررکھتے ہوئے مدھردھنیں بکھیرنی ہوتی ہیں۔

    محمد حسین نامی بیگ پائپرکا کہنا تھا کہ یقیناً اونٹ کی پشت پرسوارہوکربیگ پائپ بجانا یقیناً ایک مشکل امرہے تاہم اب ہم اس فن میں ماہرہوچکے ہیں۔

    یہ منفرد بینڈ گزشتہ سال اس وقت تشکیل دیا گیا جب سینکڑوں اونٹوں کو ملٹری پٹرول سے فارغ از سروس قراردیا گیا۔

    اس حوالے سے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ’’یہ بینڈ ہماری افواج کا فخرہے اور ہمارے روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہر میدان میں توازن برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنا بھی اونٹ سواربینڈ موجود ہے لیکن ہمارا بینڈ ان سے منفرد ہے جوکہ بیگ پائپ بجاتا ہے پیتل کی شہنائی نہیں جو کہ بیگ پائپ کی نسبت انتہائی آسان ہے۔

    موج گڑھ میں موجود صدیوں قدیم قلعہ پاکستان آرمی کے دستوں کے لئے بیس کیمپ کا کام دیتا ہے اوراس کے انتہائی موضوع محل وقوع کے سبب حکام نے اسے اونٹ سوارموسیقاردستے کی تعیناتی کے لئے منتخب کیا ہے۔

    آرمی نے یہاں ایک وسیع وعریض فارم بھی تعمیرکیا ہے جس میں 170 اونٹ رکھنے کی گنجائش ہے اوریہاں تربیت کار اونٹوں کو ایک قطار میں رہنے کی تربیت دیتے ہیں۔

    رینجرز کے مطابق ان میں سے کئی اونٹ نا صرف یہ کہ مارچ کرتے ہیں بلکہ کرتب دکھانے میں بھی بے حد ماہر ہیں، اونٹوں اور رینجرز کے جوانوں کی ہم آہنگی بھی قابل دید ہے خصوصاً جب تین اونٹوں پررینجرزکے جوان مثلث کی صورت میں سوارہوتے ہیں۔

    لیفٹیننٹ کرنل عبدالرزاق نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں صرف ایک اوراونٹ سوار بیگ پائپربینڈ ہے جو کہ اومان کے سلطان کا ہے تاہم پاکستانی طائفہ جلد ہی عالمی افق پر اومانی طائفے کا حریف ثابت ہوگا۔

    انہیں نے کہا کہ اگر ہمیں اونٹ پہچانے کی سہولت مل جائے تو ہم پوری دنیا میں کہیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

  • لیاری: رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

    لیاری: رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

    کراچی : لیاری میں رینجرزکی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گرد سڑکوں پر دندنانے لگے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسسز کی کراچی میں امن و امان قائم کر نے کی کوششیں ناکام نظر آنے لگئیں۔

    کراچی میں لیاری کے علاقے نوالین میں رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہو نے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز کی صدارت میں محرم میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں کراچی میں دہشتگردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیا۔

  • بھارتی فورسز کی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فورسز کی پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ

    لاہور: بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھرپاکستان کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کرڈالی۔

    پاکستان میں عید کے موقع پر بھی بھارتی افواج کی بندوقیں اور توپیں بارود اگلتی رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کر ڈالی۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فورسز نےگلتری سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی۔ تاہم پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی سےبھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    حالیہ کاروائی میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ، لیکن اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار عالمی سرحد کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکیں ہیں۔