Tag: Pakistan Rangers Sindh

  • کراچی: رینجرز کی کارروائیاں‘6 ملزمان کو تحویل میں لے لیا

    کراچی: رینجرز کی کارروائیاں‘6 ملزمان کو تحویل میں لے لیا

    کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک کارروائیاں کی، جس کے نتیجے میں‌ 6 ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا، ملزمان بھتہ خوری، اسلحے کی غیرقانونی ترسیل اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں.

    ترجمان پاکستان رینجرز(سندھ) کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا، ملزمان بھتہ خوری ، منشیات فروشی، اسلحے کی غیرقانونی ترسیل اور دیگرجرائم میں ملوث ہیں.

    کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ماڑی پورسے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والاملزم ندیم کو گرفتار کیا، ملزم اسلحے کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث رہا ہے.

    پریڈی سے ایم کیوایم لندن کا ملزم وقاراحمد کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزم بھتہ خوری،ہوائی فائرنگ اورغیرقانونی اسلحے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہے، جبکہ ناظم آباد کے علاق ےسے ملزمان فرازعلی اورجہازیب کو تحویل میں لیا گیا ہے.

    ملزمان موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ بولٹن مارکیٹ،سائٹ کے علاقے سے 2 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا۔

    سندھرینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    واضح رہے کہ چند روز قبل رینجرز کی بھاری نفری نے کراچی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا، ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی ودیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

  • کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید  ماڈل میں‌ تبدیل

    کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید ماڈل میں‌ تبدیل

    کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا ہے، تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں، جدید طرز کے باتھ روم ،وضو خانہ اور نماز کے لئے جگہ بھی موجود ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا، جدید ماڈل تھانے کا افتتاح ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے23 مارچ کو کیا تھا.

    تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں،لاک اپ سمیت 6 مختلف مقامات پرکیمرے نصب کیے گئے ہیں،ایس ایچ او،کمپلین سیل اورڈیوٹی افسرکا علیحدہ کاؤنٹر بنایا ہے، صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے لاک اپ سمیت 6مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،جدید طرز کے باتھ روم ،وضو خانہ اور نماز کیلئے بھی جگہ موجود ہے.

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کو سیکیورٹی اداروں تک رسائی کے لئے بہترین ماحول میسرکرناہے، فاصلہ کم ہوگا تو جرائم کو ختم کرنے میں مدد مل سکے گی، آپریشن پولیس اورانویسٹی گیشن کاؤنٹربھی تھانےمیں موجود ہیں.

    واضح رہے کہ تھانہ رسالہ 1948 میں قائم ہوا تھا۔

    پاکستان رینجرز (سندھ) کی کارکردگی

    پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سال 2016 ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گذشتہ کے دوران 952 آپریشن کیے گئے تھے، جن میں 2847 مجرموں کو حراست میں لیا گیا تھا.

    گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے 350 دہشت گرد اور لیاری گینگ وار کے 87 کارکن بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں‌ رج ہے کہ سال 2016 کے دوران مختلف جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے.

    جس میں بھتہ خوری میں 93 فیصد کمی، قتل کے واقعات میں 91 فیصد، اغواء برائے تاوان میں 86 فیصد اور دہشت گردی کے واقعات میں 72 فیصد کمی آئی ہے.

  • کراچی: رینجرز کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان زیرِحراست

    کراچی: رینجرز کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان زیرِحراست

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پاکستان رینجرزسندھ نے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمد ہوئیں.

    ترجمان پاکستان رینجرزسندھ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان بھتہ خوری،منشیات فروشی ودیگرجرائم میں ملوث ہیں.

    شیرشاہ کے علاقے سے بھتہ خور شاہد علی تحویل میں کیا، بن قاسم سے منشیات فروش گل احسن،غلام نبی اورکشمیر کو زیر حراست لیا، اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمد ہوئیں.

    کراچی میں رینجرزآپریشن جاری

    یاد رہے تین روز قبل پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہرقائد میں‌ شرپسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانج ملزمان‌ کو حراست میں لیا تھا

    علاوہ ازاں رواں ماہ یکم مارچ کو رینجرز نے شہر بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو اپنی تحویل میں لیا تھا، رینجرزترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان غیرقانونی اسلحے کی خرید وفروخت اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں.

    دوسری جانب روان ماہ میں‌ ہی سپر ہائی وے ٹول پلازہ پرسندھ رینجرز نے مسافر بس کی تلاشی کے دوران 15 سالہ مسافر لڑکی کی مدد کے لیے پکار پر فوری ردعمل دیتے ہوئے اغوا کاروں سمیت دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کر الیا ہے، جبکہ دو اغوا کاروں کو بھی حراست میں لیا تھا.

  • کراچی میں رینجرز  کی کامیاب کارروائیاں‘ 5 ملزمان زیرحراست

    کراچی میں رینجرز کی کامیاب کارروائیاں‘ 5 ملزمان زیرحراست

    کراچی: پاکستان رینجرز( سندھ) نے شہرقائد میں‌ شر پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے  پانج ملزمان‌کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورفرقہ وارانہ فسادات میں ملوث رہے ہیں۔

    رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے کیماڑی کے علاقے سے طارق انصاری عرف قاری گرفتار کیا، ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اورلشکرجھنگوی سے رہا ہے.

    بلدیہ سرسید کےعلاقے سے2 ملزمان رفیق عرف کوکنی اورشاہدخان گرفتار کیا ، گرفتارہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم رفیق کوکنی نے9جولائی 1998کو پولیس اہلکاراورشہری کوقتل کیا تھا.

    ملزم رفیق نے2002میں شکیل عرف سپنااورعمران پرویز کوقتل کیا تھا، ملزمان کھالیں چھیننےاورجبری فطرہ لینے میں ملوث رہے ہیں ، جبکہ ایک اورکارروائی میں لیاقت آباد سےملزم خرم کاظمی کو گرفتارکیا گیا.

    کھارادر کے علاقے سے مزم شاہ زیب کو گرفتار کیا گیا، رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ہوائی فائزنگ کے ذریعے سے خوف و ہراس پھیلانے اور جرائم کی متععد کارروائیوں میں‌ ملوث رہا ہے.

    رینجرز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملزمان سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، انہیں پولیس کےحوالے کیا جارہا ہے

    pr-rangers

  • فطرے کے نام پر کسی کو بھتہ لینے نہیں دینگے،رینجرز کا عزم

    فطرے کے نام پر کسی کو بھتہ لینے نہیں دینگے،رینجرز کا عزم

    کراچی: رینجرز نے کراچی کےعلاقے رضویہ سے فطرہ جمع کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سولہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ فطرے کے نام پر کسی کو بھتہ نہیں لینے دیں گے جبکہ بھتہ خوروں کے حق میں نیوز کانفرنس ان کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ کے علاقے سے ایم کیو ایم کے سولہ کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے فطرے کی پرچیاں اور ساڑھےاکتیس ہزارروپے برآمد ہوئے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنان کوعدالت میں پیش کریں گے، جو بے گناہ ہوا رہا کردیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جماعت کو زبردستی فطرہ جمع کرنے نہیں دیں گے، فطرے کے نام پر بھتہ جمع کرنے والوں سے عوام تنگ آچکی ہے۔

    ترجمان رینجرز نے عوام سے درخواست کی زبردستی بھتہ لینے والوں کی شکایت ڈبل ون زیرون پر دیں، شکایت کرنے والوں کو رینجرز تحفظ فراہم کرے گی۔