Tag: pakistan ranking

  • بڑی کامیابی ، پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10سر فہرست ممالک میں شامل

    بڑی کامیابی ، پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10سر فہرست ممالک میں شامل

    اسلام آباد : پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ، مشیرخزانہ خفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ورلڈبینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کیلئے اقدامات کوسراہا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے حوالے سے کہا حکومتی ادارہ جاتی اصلاحات کا عالمی سطح پراعتراف کیاگیا اور پاکستان کاروبارکرنے کی آسانیوں کے 10سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی رینکنگ میں 28درجے بہتری آئی ہے اور 136 سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کیلئے اقدامات کو سراہا۔

    یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ دوہزاربیس جاری کردی ہے ،جس میں پاکستان کی رینکنگ میں اٹھائس درجےکے بہتری ہوئی اور پاکستان کارپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ، پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری

    پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نےنمایاں اصلاحات کی ہیں۔

    انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامےکےحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔

  • کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کی رینکنگ میں کمی

    کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کی رینکنگ میں کمی

    اسلام آباد: عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق کاروبارکیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجے کی کمی ہوئی ہے۔

    ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کاروبار کرنے کے حوالے سے عالمی رینکنگ ایک سواٹھائیس پر آگئی جو گزشتہ سال کے دوران ایک سو ستائس تھی۔

    عالمی بینک کی رپورٹ میں ایک سونواسی معیشتوں کی پوزیشن کا تعین کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں تنزلی ہوئی ہے، پاکستان نے سرحد پارتجارت اوردیوالیہ پن کے معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے علاوہ کاروبار کے آغاز میں پاکستان کی رینکنگ میں سات درجے، تعمیراتی اجازت ناموں میں چار درجے، بجلی کے کنکشن کے حصول میں ایک درجے، جائیداد کی رجسٹری تین درجے، قرض کے حصول میں چھ درجے تنزلی ہوئی ہے ۔

    رپورٹ میں سنگاپور کا نمبر پہلا، نیوزی لینڈ اورہانگ کانگ سنگاپور کا نمبر دوسرا اور تیسرا ہے۔