Tag: Pakistan receives

  • بڑی خوشخبری ! پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالرموصول

    بڑی خوشخبری ! پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالرموصول

    اسلام آباد : پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالرموصول ہوگئے ، مشیر خزانہ شوکت ترین نے سعودی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے3ارب ڈالرموصول ہوگئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کرائے گئے۔

    سعودی عرب نے پاکستان کو تیل ادھار دینے کا بھی اعلان کررکھاہے ، سعودی عرب ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کاتیل ایک سال کی ادائیگی پر دے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کاپیکیج معیشت کی بہتری اور روپے کےاستحکام میں معاون ہوگا۔

    دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ سعودی عرب کی جانب سے3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس اسٹیٹ بینک کوموصول ہوگئے ہیں ، سعودی مملکت اورولی عہدمحمدبن سلمان کےشکرگزارہیں۔

    یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ سعودی فنڈفارڈیولپمنٹ اور اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے ، دستخط سعودی فنڈچیف ایگزیکٹوآفیسرہزایکسی لینسی سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے کئے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بینک دولت پاکستان کراچی میں دستخط کئے تھے ، معاہدے کے تحت سعودی فنڈاسٹیٹ بینک کےپاس 3ارب ڈالر رکھوائے گا اور ڈپازٹ رقم اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنے گی۔

  • امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین  ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی ، کوویکس نےپاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں اور دائمی امراض کا شکار شہریوں کو لگائی جائے گی، موڈرناپاکستان کوکوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔

    کوویکس نے پاکستان کوگذشتہ ویکسین کھیپ 17 جولائی کو فراہم کی تھی ، گزشتہ کھیپ آسٹرازنیکا کی 1.24 ملین ڈوز پر مشتمل تھی ، اب تک کوویکس سے پاکستان کو 50 لاکھ 80620 ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس پاکستان کو 24 لاکھ 80 ہزار آسٹرازنیکا ڈوز ، 25 لاکھ موڈرنا،1 لاکھ 620 فائزر ڈوز فراہم کر چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا سےمتعلق عالمی اتحاد کوویکس کارکن ملک ہے، کوویکس پاکستان کی20 فیصد آبادی کومفت ویکسین فراہم کرے گا۔

  • پاکستانی معیشت کیلیے بڑی خبر ، عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول

    پاکستانی معیشت کیلیے بڑی خبر ، عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول

    کراچی : پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سےایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، جس سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کوویڈ نائینٹین ایکٹورسپانس اینڈ ایکسپینڈیچر سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، پچاس کروڑڈالرایشیائی ترقیاتی بینک اور پچاس کروڑڈالرعالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔

    یاد رہے ملک میں جاری کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کوڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا ۔

    خیال رہے اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی، رقم قسط ریپڈفنانس انسٹرومنٹ کےتحت موصول ہوئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکےمعاشی اثرات سامنےآئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافےکیلئےبجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔