Tag: Pakistan record

  • پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے  13 اموات اور 516  کیسز ریکارڈ

    پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 13 اموات اور 516 کیسز ریکارڈ

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں 13 اموات اور 516 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 13 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 405 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار430 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 516 کیسز مثبت نکلے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.34 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار487 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار322 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار401، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار450 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 646 اور بلوچستان میں 33 ہزار211 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 777 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار387، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار450 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی، 1900 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی، 1900 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 64 کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے اور 1900 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسےکوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار821 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار910 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں مزید64کورونامریضوں کا انتقال ہوا ، جس کے بعد مجموعی اموات11ہزار514 ہوگئیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2ہزار 147کیسزتشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.67فیصد ہوگئی جبکہ کوروناوائرس کےفعال کیسزکی تعداد33ہزار295 اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5 لاکھ 39 ہزار387 تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 371 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ43 ہزار 683 افراد ، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198، بلوچستان میں 18 ہزار 788 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 076، ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 کورونا سے متاثرہ ہوچکے ہیں۔