Tag: pakistan records

  • پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز کی شرح 5 فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز کی شرح 5 فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور ٹوٹنے لگا، ملک میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد پر آگئی، ایک روز میں 2662 کیسز ریکارڈ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 29 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 47 ہزار 307 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 2 ہزار 662 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 566 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار361 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 58 ہزار 826 ، پنجاب میں 4 لاکھ 95 ہزار430 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 10ہزار 726 اور بلوچستان میں 35 ہزار 096 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 112 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار193 اور آزاد کشمیر میں 41 ہزار 978 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا  پھیلاؤ جاری، ایک دن  1400 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا پھیلاؤ جاری، ایک دن 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت آنے لگی ہے ، ایک دن میں 1400 سے زائد کیسز اور 2 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کی تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 43ہزار540 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 467 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ کورونا کے 615 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار174 اور کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو چکی ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 608 ، پنجاب 4 لاکھ 48 ہزار 479، کے پی 181,790 ، اسلام آباد میں 109,495 ، جی بی میں 10,433 ، بلوچستان33,661 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 34,708 ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، صرف 3 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، صرف 3 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.67فیصد پر آگئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 3 اموات اور 250 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 839 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 36 ہزار 944 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 250 افراد میں کورونا مثبت نکلا، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.67 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 734 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 78 ہزار 017 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 886 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار696 اور بلوچستان میں 33 ہزار532 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار608 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، 10 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، 10 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار ہے ، ایک دن میں مزید 10 اموات ہوئیں اور 270 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار628 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار6 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 270 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 0.82 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 85 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 362 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73ہزار 293 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار068 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 276 اور بلوچستان میں 33 ہزار 422 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 383، گلگت بلتستان میں 10 ہزار403 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 517 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جبکہ بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پندرہ سے ستائیس نومبر تک روک دی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح تیسرے روز بھی ایک فیصد سے کم ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح تیسرے روز بھی ایک فیصد سے کم ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کوروناکیسزکی شرح تیسرے روز بھی ایک فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی اور صرف 6 اموات اور 240 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار612 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 32ہزار466 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 240 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 0.73 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 111 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 876 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73ہزار 199 ، پنجاب میں 4 لاکھ 73 ہزار903 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار122 اور بلوچستان میں 33 ہزار 400 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 339، گلگت بلتستان میں 10 ہزار401 ، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 512 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جبکہ بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پندرہ سے ستائیس نومبر تک روک دی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری، مثبت کیسزکی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری، مثبت کیسزکی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، مسلسل تیسرے روز بھی مثبت کیسزکی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی اور ایک دن صرف 554 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکےمزید12مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار312 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار126کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 554 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح1.31فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت زیرعلاج ایک ہزار783کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 204 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 432 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 271 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 038 اور بلوچستان میں33 ہزار 138 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 370، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 412 کیسز سامنے آچکے ہیں

  • پاکستان میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ گیا‌، کیسز کی یومیہ شرح کم ترین سطح پر آگئی

    پاکستان میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ گیا‌، کیسز کی یومیہ شرح کم ترین سطح پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ گیا ، ایک دن میں 21 اموات ریکارڈ کی گئی اور ایک ہزار 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید21مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار578کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 21 نئے کورونا متاثرین سامنے آئے، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 2.34 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد2ہزار257 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 669 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 63 ہزار 703 ، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 720 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 194 اور بلوچستان میں33 ہزار 092 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار 764 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 359، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 360 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ آسکی، ایک دن میں 1800 سوسے زائد کیسز سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار597 تک جاپہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سےایک ہزار808 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 38ہزار622 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 47 ہزار 4 سو 78 ، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 309، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 162 اور بلوچستان میں 27 ہزار 994ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 21 ہزار ایک سو 80 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.

  • پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 اموات، مجموعی تعداد  13 ہزار سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 اموات، مجموعی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 32 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے ایک ہزار تین سو اٹھاسی نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں75 کورونامریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 13ہزار 13 ہوگئی۔

    ملک میں تاحال90لاکھ55ہزار69کوروناٹیسٹ کیےجاچکےہیں جبکہ اس وقت ملک میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد16ہزار648 ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار916 ہو گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار395، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار679، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار801 ، بلوچستان 19 ہزار76 جبکہ آزاد کشمیر10 ہزار319 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 64 ہلاکتیں ، ایک ہزار361 افراد بھی متاثر

    پاکستان میں کورونا سے مزید 64 ہلاکتیں ، ایک ہزار361 افراد بھی متاثر

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی اور ایک ہزار361 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد  12 ہزار 772  اور فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٰٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 64 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 12ہزار772 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 40ہزار906 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار361 کورونا کیسز سامنے آئے ، جس کے بعدکوروناکےفعال کیسزکی تعداد23ہزار281 جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٰٹر نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 681 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جبکہ ملک میں تاحال 88لاکھ 31ہزار892 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 89 ، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار474، خیبر پختونخوا 71 ہزار490 اور بلوچستان19 ہزار10 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان4 ہزار 955 اور آزاد کشمیر10 ہزار22 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس ویکسی نیشن کے لیے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کردیں، اس گروپ کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز مارچ سے ہو جائے گا۔