Tag: pakistan records

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 52 اموات ، 1200 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 52 اموات ، 1200 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 52 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 1200 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 488  تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٰٹر نے ملک میں کوروناوائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ملک میں 24 گھنٹے  میں 52 کورونا مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 488 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 36 ہزار 543 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار272 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 24 ہزار 176ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہو گئی ہے۔

    ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 30 ہزار 597 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 176 ہے۔

    اعدادو شمار کے  مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 678 ، نجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 716 ، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 306 ، بلوچستان  میں 18 ہزار 958 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 43 ہزار 29، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 629 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 945 افراد کورونا سے متاثر ہ چکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس ویکسی نیشن کے لیے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کردیں، اس گروپ کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز مارچ سے ہو جائے گا۔

  • پاکستان میں کورونا کے مزید 63 مریض جاں بحق ،ایک ہزار881 کی حالت  تشویشناک

    پاکستان میں کورونا کے مزید 63 مریض جاں بحق ،ایک ہزار881 کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 63 مریض انتقال کر گئے، جس سے اموات کی تعداد11ہزار746 تک جا پہنچی جبکہ ایک ہزار881 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسےکوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں مزید63 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا ، جس سے کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد11ہزار746ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں38ہزار813ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار220 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد33ہزار365ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کوروناکیسز کی تعداد 5 لاکھ47ہزار 648 تک جاپہنچی۔

    ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح3.14فیصد رہی جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار881 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں اور کوروناکے5لاکھ 2ہزار537مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار220، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار727، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار419 ، بلوچستان میں 18 ہزار830 ، آزاد کشمیر 9ہزار50 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق،  2ہزار زائد مریضوں کی حالت تشویشناک

    پاکستان میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 2ہزار زائد مریضوں کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار717ہوگئیں جبکہ 2ہزار 3 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں مزید 41  افراد کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات 10ہزار717 ہوگئیں۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ 24گھنٹےمیں40 ہزار 88 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2ہزار408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر  کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 7 اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹےمیں کورونامیں مبتلا3 ہزار606مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار977 ہو گئی  ہے جبکہ کورونا کے 2 ہزار340 مریضوں کے کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 885 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 اور آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز سامنے آئے۔