Tag: pakistan-reject

  • خود مختار ریاست توڑنے کی دھمکیاں، پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

    خود مختار ریاست توڑنے کی دھمکیاں، پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان کو اشتعال انگیز  قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا بھارتی وزیردفاع نےخود مختار ریاست توڑنے کی دھمکیاں دی ہیں،مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا ہے، راج ناتھ کابیان اشتعال انگیز ہے، انھوں نے ہریانہ انتخابی ریلی میں اشتعال انگیزبیانات دیئے، پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدیدمذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی اور پاکستان مخالف،طاقت کےنشےمیں چورسوچ کی عکاسی ہے، ترجمان

    بھارتی وزیردفاع نےخود مختار ریاست توڑنےکی دھمکیاں دی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد

    یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کردتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےدنیاکوگمراہ نہیں کرسکتا۔

    بھارتی آرمی چیف کے بیان کے ردعمل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھارت کےجارحانہ عزائم،اقدامات خطےکےامن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، عالمی برادری غیرذمہ دارانہ اقدام سےروکنےکے لیے بھارت پردباؤڈالے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت یواین فوجی مبصرگروپ کووادی میں نہیں جانےدےرہ جبکہ یواین فوجی مبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی آزادی سے جاسکتا ہے۔

  • پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کردیا

    پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کرتے ہوئے حقائق کےمنافی قرار دیا اور کہا بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کردیا ہے ، بھارتی وزیردفاع کاایف اے ٹی ایف پربیان حقائق کے منافی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اےٹی ایف کوپاکستان کےخلاف استعمال کر رہا ہے اور ایف اےٹی ایف کی پروسیڈنگزپراثراندازہورہاہے جبکہ ایشیا پیسفک گروپ میں معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کررہاہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے، توقع ہے ارکان بھارت کی گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گے اور ارکان معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش مسترد کر دیں گے۔

    یاد رہے بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا پاکستان کسی بھی وقت بلیک لسٹ ہوجائے گا۔

    خیال رہے چند روز قبل وزرات خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذیلی گروپ کے سامنے مؤثر انداز میں اپنا کیس پیش کیا ہے، ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کے خلاف دس پوائنٹس پر پاکستان کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرےگا، جس کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کے معاملے پر پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا ، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اعلان مسترد کردیا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طورپر متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔

    ترجمان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے، بطور فریق پاکستان اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ہرممکن قدم اٹھائے گا۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان کشمیری عوام کی ساتھ کھڑا ہے، کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رہےگی۔

    یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    خیال رہے آرٹیکل تین سو ستر مقبوضہ کشمیرکوخصوصی درجہ دیتے ہوئے کشمیر کو بھارتی آئین کا پابند نہیں کرتا، مقبوضہ کشمیر جداگانہ علاقہ ہے، جسے اپنا آئین اختیارکرنے کا حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب بھارتی اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے، کشمیری رہنما محبوبہ مفتی،عمرعبداللہ اورسجاد لون سمیت دیگر رہنماؤں کوبھی نظربند کردیاگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک چوالیس نافدکر کےوادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بنداور لوگو ں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیرمیں موبائل فون، انٹرنیٹ، ریڈیو، ٹی وی سمیت مواصلاتی نظام معطل کردیاگیا ہے جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پولیس تھانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

  • پاکستان نے کرتارپورراہداری پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    پاکستان نے کرتارپورراہداری پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    اسلام آبا د: پاکستان نے کرتارپورراہداری پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان کے مثبت قدم کو کسی اور معاملے سے جوڑنا بدنیتی ہے، کرتارپور کوریڈور پر بھارت سمیت عالمی سطح پرمثبت ردعمل ملاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے کرتارپورراہداری پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا اور کہا پاکستان کو بھارتی میڈیا کے بعض حصوں کے منفی پروپیگنڈے پر افسوس ہے، پاکستان کامثبت قدم سکھ بھائیوں کی سہولت کے لئے ہے، مثبت قدم کو کسی اور معاملے سے جوڑنا بدنیتی ہے۔

    [bs-quote quote=” پاکستان کے مثبت قدم کو کسی اور معاملے سے جوڑنا بدنیتی ہے،” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمثبت فیصلے کو سکھ کمیونٹی نے کو سراہا ہے، پاکستان آئندہ برس بابا گرونانک کا جنم دن منانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، احسن کوشش کے خلاف بات کرنے والے اینٹی پاکستان ہیں جو ناکام ہوں گے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان اب زمینی ڈھانچے پر کام شروع کرےگا، امید ہے بھارت ویزہ سمیت دیگر ضروریات پر پاکستان سے بات چیت کرے گا، کرتارپور کوریڈور پر بھارت سمیت عالمی سطح پر مثبت ردعمل ملاہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخالف عناصر اپنے پروپیگنڈے میں کامیاب نہیں ہوں گے، خوشی ہے تقریب میں بھارت کی مرکزی اور پنجاب حکومت کے نمائندگی تھی۔

    اس سے قبل ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سکھوں نے گوردوارہ کرتاپور جانے کی درخواست کی تھی، دنیا بھر کے سکھوں کی خواہش کو موجودہ حکومت نے پورا کردیا، ہم کرتاپور راہداری کھولی دنیا بھر میں ہمارا اقدام سراہا گیا، بھارتی حکومت کا شکر گزارہوں، انہوں نے اقدام پر رضامندی ظاہر کی، بھارتی حکومت نے کابینہ کا اجلاس بلایا اور راہداری منصوبے کی منظوری دی۔

    یاد رہے  28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا دیا اور دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان نفرت کا جواب بھی محبت سے دیتا ہے۔

    تقریب میں ،بھارتی وزیروں کا وفد، کئی ملکوں کے سفارتکار، عالمی مبصرین اور سکھ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی تقریب میں موجود تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہندوستان ایک قدم بڑھائےہم دوبڑھائیں گے، بارڈرکھل جائیں توتیزی سےغربت کم ہوگی، ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہے، ہم آگےبڑھنا چاہتےہیں، نیا چاند پرپہنچ گئی کیاہم کشمیرکامسئلہ حل نہیں کرسکتے۔

    بعد ازاں  پاکستان کی جانب سے امن کا ہاتھ بڑھانا حسب معمول بھارتی میڈیا کے مزاج پر بے حد گراں گزرا، بھارتی  میڈیا نے کرتار  پور  راہداری کھولنے کو سفارتی دہشت گردی کا نام دیا تھا۔