Tag: pakistan-rejects

  • پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی وزارت خارجہ کے تبصروں کو مسترد کردیا اور کہا بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی مذموم مہم کے ناقابل تردیدثبوت شیئر کیے ہیں، بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں اور کلبھوشن یادیواس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے، نئی دہلی کے بے بنیاد دعوے حقائق اورکشمیرتنازعہ کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے آزادجموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانےکیلئےالزام تراشی کرتےہیں، بی جےپی،آرایس ایس کےسیاستدان مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دیں۔

  • پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے اور کہا بھارتی جنرل کےالزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کی فرضی کہانیوں کو سختی سے مسترد کرتاہے، لائن آف کنٹرول کے پار نام نہاد لانچ پیڈز اور تربیتی کیمپس کا اشارہ کیا گیا تھا، بھارتی جنرل کےالزامات نئی بات نہیں،یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈاہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بی جے پی،آرایس ایس دونوں پروپیگنڈے کا پرچار کررہے ہیں، بھارتی قیادت جنگی جنون،توسیع پسندانہ ایجنڈےپرعمل پیرا ہے، اس جنگی جنون سےعلاقائی امن کو خطرہ ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے ریاستی دہشت گردی پرپردہ ڈالنےکی کوشش کی، ان کا بیان کشمیر پرمظالم سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت فوری بند کرے اور کشمیریوں کویواین قراردادوں کےتحت استصواب رائےکاحق دیا جائے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سےبامعنی مذاکرات کےعزم پرکاربندہے ، جموں وکشمیرسمیت تمام متنازعہ امورکاپرامن حل کیاجائے ، مذاکرات کیلئے سازگارماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔

  • پاکستان کا  فروری2019 میں ایف 16 گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد

    پاکستان کا فروری2019 میں ایف 16 گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد

    اسلام آباد : پاکستان نے فروری2019 میں ایف 16 گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری2019میں ایف 16 گرانے کابھارتی دعویٰ مستردکرتےہیں، ایف 16جہازگرانے کے بھارتی دعوے بے بنیاداور من گھڑت ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کی گرفتاری سے پہلے ایف 16جہازگرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے ، بھارتی پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنی عوام کوخوش کرنا اور خفت مٹانا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ابھی نندن کو ایوارڈ دینےکامقصد بھارتی عوام کواصل مدعہ سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، عالمی ماہرین ،امریکی حکام نے تصدیق کی تھی ایف 16طیارہ نہیں گرایا گیا ، ماہرین نےاسٹاک کاجائزہ لےکرطیارہ نہ گرائے جانے کی تصدیق کی تھی،ترجمان

    دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کواعزازسے نوازنا فوجی کنڈکٹ او راقدارکے منافی ہے، شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزازسے نوازنا اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے2بھارتی جہازوں کو دن کی روشنی میں مارگرایاتھا، ایک بھارتی مگ21طیارہ آزادجموں وکشمیرکی حدود میں مارگرایاتھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پائلٹ کوپاکستان نے پکڑ کر بعدمیں جذبہ خیرسگالی کےتحت رہا کیا، بھارتی پائلٹ بھجوانااس بات کاغمازہے ، پاکستان امن کاخواہاں ہے۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ دوسرابھارتی ایس یو 30جنگی طیارہ ایل او سی کی دوسری جانب گرا تھا جبکہ بھارتی فوج نےخوف سےاپناہی ہیلی کاپٹرسری نگر کے قریب مارگرایا، پہلےبھارتی فوج نےاس سےانکارکیابعدمیں اپنی غلطی کوتسلیم کرلیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن کےعزائم کو خاک میں ملانے کےلیےمستعدہے، بھارت کو منہ توڑ جواب کےباعث مستقبل میں ایسی مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے۔

  • پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان مسترد کر دیا

    پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان مسترد کر دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا داسو حملےمیں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان متعدد مرتبہ ناقابل تردید شواہد سامنے لاچکا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور معاونت ومدد سمیت دہشت گردی کی سرپرستی اورسرمایہ کی فراہمی میں بھی ملوث ہے، گزشتہ برس عالمی برادری کوٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات فراہم کرچکے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ لاہورحملےمیں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی پیش کیے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کمانڈرکلبھوشن ہے۔

    دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ لفاظی،ابہام اورایک نئےجھوٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتاہے ، بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو پالیسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، پاکستان بھارتی فتنہ انگیزیوں کوبے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔

  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے وزیراعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت قرار

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے وزیراعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت قرار

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم کہہ چکے ہیں مسئلے کے منصفانہ حل تک اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت قرار دے دی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں مسئلے کے منصفانہ حل تک اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے، وزیر اعظم نے زور دیا تھا کہ پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن پر مبنی ہے، وزیر اعظم کے واضح موقف کے بعد بے بنیاد قیاس آراؤں کی گنجائش نہیں۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 1967سےقبل کی سرحدوں اوردارلحکومت القدس پرمشتمل فلسطین کے حامی ہیں، اقوام متحدہ ،او آئی سی قراردادوں اور عالمی قانون کے مطابق 2 ریاستی حل کے حامی ہیں۔

    یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہا جا رہا تھا پاکستان کہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے تو نہیں جا رہا تو میں واضح طور پر کہتا ہوں پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ہماری حکومت کا وہی مؤقف ہے جو دیگر حکومتوں کا تھا، کسی کے دباؤ میں آکر ہرگز اپنی پالیسی پرنظر ثانی نہیں کر رہے، فلسطین پر ہمارا وہی مؤقف ہے جو پاکستان کا مؤقف ہے،ہم دو ریاستی نظریے کےکل بھی حمایتی تھے آج بھی ہیں۔

  • پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا

    پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا اور کہا بھارت کے پاس گلگت بلتستان سے متعلق کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی جواز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے  ترجمان نے گلگت بلتستان سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کے پاس گلگت بلتستان سے متعلق کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی جواز نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تہترسال سے بھارت جموں وکشمیرپرغیرقانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے، بھارتی بےبنیاد دعوے اصل صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا جموں و کشمیرپرمؤقف یواین قراردادوں کے عین مطابق ہے، مقبوضہ کشمیر تنازعے کا حل اقوام متحدہ کے تحت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے میں ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان مسترد کردیا

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرعالمی ذمہ داری پوری کرے، سیاسی ،انتظامی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کےعوام کا دیرینہ مطالبہ ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان نے پلوامہ حملےکےحوالےسے بھارتی وزیراعظم کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کےملوث ہونےکےشواہد فراہم کرنےمیں ناکام رہا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ ایک وفاقی وزیر کے بیان کو نیا موڑ دینے کی کوشش ہے، پاکستانی وزیر نے ریفرنس کے طور پر بات کی تھی، 26فروری 2019 کوپاکستان فوج کے دیئےجانیوالےردعمل کا حوالہ دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان مخالف انتخابی مہم کےبعد لوک سبھاالیکشن میں بی جے پی کوفتح ملی، بی جے پی حکومت پاکستان کوبھارت کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بندکرے، بی جے پی قیادت پاکستان مخالف جذبات کی بجائے کارکردگی دکھاکرعوام کی حمایت حاصل کرے۔

  • پاکستان نے  پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق افغان  الزامات مسترد کردیئے

    پاکستان نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق افغان الزامات مسترد کردیئے

    اسلام آباد : پاکستان نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق افغان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا باڑ لگانے کاعمل عالمی قوانین کےعین مطابق ہے، افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیاجارہا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان میڈیارپورٹس،افغان وزارت خارجہ کے باڑ پر مبینہ بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستانی فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیریس سیکیورٹی تشویش دورکرنےکےلئےباڑلگائی جارہی ہے، باڑ لگانے کاعمل عالمی قوانین کےعین مطابق ہے، باڑ لگانےکےعمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیاجارہا۔

    زاہد حفیظ نے کہا کہ مشورہ ہے غلط فہمی دورکرنےکےلئےادارہ جاتی میکنزم پربات کریں، افغانستان نےمشترکہ ٹوپوگرافک سروےکی تجویزکامثبت جواب نہیں دیا، افغانستان کی علاقائی سالمیت کااحترام کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برادرملک سےتعلقات یواین چارٹرکےاصولوں کےعین مطابق ہیں، افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔