Tag: Pakistan squad

  • بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

    بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے، جب کہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا گیا، یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد ہریرہ، کامران غلام علی، اور محمد علی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی

    جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، جب کہ بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

    قومی ٹیم کو 21 اگست سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ، 14 ٹی 20 اور کم از کم 17 ون ڈے کھیلنے ہیں، پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔

    واضح رہے کہ سلیکٹرز نے بنگلہ دیش ’اے‘ کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ سعود ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں ٹیسٹ کے 8 ممکنہ کھلاڑی شامل ہیں۔

    پاکستان اسکواڈ

    شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔

  • پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کی کرونا ٹیسٹنگ، نتیجہ کیا رہا؟

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کی کرونا ٹیسٹنگ، نتیجہ کیا رہا؟

    بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ کی کووڈ ٹیسٹنگ رپورٹ آگئی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی کووڈٹیسٹنگ کی گئی، جس کی رپورٹ منفی آئی۔

    قومی اسکواڈ مقامی وقت کےمطابق صبح آٹھ بجے ہوٹل سےاسٹیڈیم کے لئے روانہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوگا۔

    اس سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے گیارہ ارکان کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر ان کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، تمام افراد کی رپورٹس منفی آئی، کرونا رپورٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز پہنچنے والے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی کرونا رپورٹ کیا رہی؟

    پاکستان کو مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف چودہ میں سے گیارہ میچ جیتے، تین میں شکست ہوئی

    کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف مختلف کمبی نیشن سےجائیں گے اور مختلف پلیئرز ‏آزمائیں گے، انہوں نے کہا کہ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈر میں کھلائیں گے ان ہی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں ‏پرفارم کیا ہے مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کریں گے۔

    کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکےخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈمیں ہم نے 200 رنز ‏اسکور کئے ہوئے ہیں لیکن ویسٹ انڈیزکی کنڈیشنزمختلف ہیں، یہ سیریزبہت اہم ہے مختلف پلیئرز آزمائیں گے انگلینڈ کیخلاف کی گئی غلطیوں کو ‏نہیں دہرائیں گے، ہماری فیلڈنگ کمزور تھی اس پربہت کام کیا ہے۔

  • قومی اسکواڈ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے کب روانہ ہوگا؟

    قومی اسکواڈ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے کب روانہ ہوگا؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے منتخب کئے جانے والے قومی اسکواڈ کے ارکان کی پہلی کووڈ19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں ہوگی، ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

     

    پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان بیس جون کو لاہور میں بائیوسیکیورببل جوائن کرینگے، تیسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ تئیس جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگی، تمام ارکان پچیس جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے۔

    قومی اسکواڈ پچیس جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا، پی ایس ایل سکس میں شرکت کرنے والے ارکان یو اے ای سے اسکواڈ جوائن کرینگے، قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ طیارےپر انگلینڈ پہنچے گا،  انگلینڈ پہنچنے پر ٹیم  تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی۔

    روم آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد قومی کھلاڑی پندرہ جولائی کو وطن واپس آئینگے۔

     پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے، ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔

  • اعظم خان کو خوابوں کی تعبیر مل گئی

    اعظم خان کو خوابوں کی تعبیر مل گئی

    لاہور: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم مختصر فارمیٹ کے اسکواڈ میں شامل جبکہ اعظم خان کو بھی اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کردیا گیا ہے، حارث سہیل اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی ون ڈے اور ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیلنے والے اعظم خان کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے۔

    ٹیسٹ اسکواڈ

    ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان و وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

    ون ڈے میں شامل کھلاڑی

    ایک روزہ میچز کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

    ٹی ٹونئٹی اسکواڈ

    ٹی ٹونئٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خاناور عثمان قادر شامل ہیں۔

    پی سی کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں تینوں فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض بابراعظم انجام دینگے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی کو شیڈول ہے۔

  • کامران اکمل، عامر اور وہاب کی حمایت میں سامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا

    کامران اکمل، عامر اور وہاب کی حمایت میں سامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا

    لاہور: طویل عرصے سے ٹیم سے باہر وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی محمد عامر اور وہاب ریاض کے حق میں بول پڑے اور بڑا بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کیا، انہوں نے یہ مطالبہ ایک انٹرویو میں کیا، وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے جب کہ وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم گزرتے وقت کے ساتھ کپتانی میں بہتر ہوتے جا رہے ہیں تاہم انہیں ٹیم سیلکشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سیلکشن کے معاملے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تھے، اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں، میرے نزدیک ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں فرق واضح ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    کراچی: پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، محمد حفیظ کو ڈراپ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی دکھانے پر تین کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل، شاہین آفریدی، آصف علی اور حسین طلعت کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا، راحت علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، آصف علی، حسین طلعت، بابر اعظم، راحت علی۔

    رومان رئیس کو انجری کے سبب قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، جبکہ عمر امین، محمد حفیظ، حارث سہیل، عامر یامین، کامران اکمل، عمر اکمل، محمد عرفان ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔

    آئی سی سی نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ بون میچ ریفری مقرر کردیا، میچز کو پاکستانی امپائرز سپروائز کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی توئنٹی سیریز یکم اپریل سے 3 اپریل تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی، ٹکٹوں کی آئن لائن فروخت شروع کردی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔