Tag: pakistan sri lanka

  • دوسرا ٹیسٹ: شاہینوں نے ہدف کا تعین کرلیا

    دوسرا ٹیسٹ: شاہینوں نے ہدف کا تعین کرلیا

    سری لنکا سےپہلےٹیسٹ میں شاندار فتح کےبعد شاہینوں نے سیریز میں وائٹ واش کرنے نظریں جمالی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سےگال میں شروع ہونے جارہا ہے، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا،کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی مشقوں سے لہو گرمایا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، شان مسعود، سعود شکیل اور فہیم اشرف ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ فواد عالم، یاسر شاہ، نعمان علی اور حارث رؤف نے بھی ٹریننگ سیشن شریک ہوئے، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے آرام کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو دھچکا

    واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔

  • پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    لاہور: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے، سری لنکن بورڈ سے سیریز کے لیے مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک دہائی کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی امیدیں بڑھنے لگیں، سری لنکن حکام نے ٹیسٹ سیریز کے لیے پیش رفت کی خبروں کی تصدیق کردی۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دورہ پاکستان کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جاسکتا ہے۔

    ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، سینئر کھلاڑی بھی دورے کا حصہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: ٹی 20 سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو کلین سویپ کردیا

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 11 دسمبر سے 23 دسمبر تک شیڈول ہے، پہلا میچ راولپنڈی اور دوسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

    پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔