Tag: pakistan steel mills

  • عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم

    عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے سے وزارت خزانہ، وزارت پیداوار اور نجکاری کمیشن کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست کے مطابق ملازمین کو 8 ماہ سے تنخواہ اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔

    وکیل حسیب جمالی نے عدالت کو بتایا کہ ساڑھے 8 سو سے زائد ریٹائرڈ ملازمین گریجویٹی اور دیگر واجبات سے محروم ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو کہا کہ اسٹیل ملز نے پورٹ قاسم کی زمین پنجاب حکومت کو ایک ارب 48 کروڑ روپے کی عوض لیز پر دے دی ہے۔

    ان کے مطابق عدالت نے مئی میں واجبات ادا کرنے کا حکم دیا، ستمبر میں دوبارہ عملدر آمد کا حکم دیا۔

    درخواست کے مطابق تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ وکیل نے کہا کہ گھروں میں فاقہ کشی کی وجہ سے اسٹیل ملز کے 2 ملازمین نے خود کشی کرلی ہے۔

    وکیل اسٹیل ملز نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیل ملز میں فنڈز کی کمی ہے جس کی بنا پر تنخواہیں جاری نہیں کی جارہیں۔ دیگر تمام امور کے لیے رقم موجود ہے۔

    سماعت کے دوران عدالت کے حکم کے باوجود وزارت خزانہ، وزارت پیداوار اور اسٹیل ملز کا کوئی افسر حاضر نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اسٹیل ملز کا بحران شدید تر، 16 ماہ سے اسیٹل ملز کی پیداوار صفر

    پاکستان اسٹیل ملز کا بحران شدید تر، 16 ماہ سے اسیٹل ملز کی پیداوار صفر

    کراچی : پاکستان اسٹیل ملز کا بحران سنگین ہوگیا اور ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں، ملازمین پریس کلب اور اہم شراہوں پر ادارے کے یونیفارم میں بھیک مانگ پر غور شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سولہ ماہ سے اسیٹل ملز کی پیداوار صفر ہے جبکہ ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، عدم ادائیگیوں کے باعث پانی ، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کئے جانے کا خدشہ ہے، ریٹائرڈ ملازمین واجبات کے انتظار میں انتقال کر گئے۔

    اسٹیل ملز کا آڈٹ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ادارے کے مالی اور انتظامی مسائل انتہائی خراب ہوگئے ہیں، اسٹیل ملز کی نجکاری تقریبا ناممکن ہوتی جارہی ہے۔

    آڈیٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کچھ عرصے میں ناکارہ اثاثہ بن جائے گی۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو2 ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی منظوری


    اسٹیل ملز ذرائع کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگیوں سے انسانی بحران پیدا ہوجانے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں، طبی سہولتوں اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے اور آگے چل کر یہ امن و امان کے لیے مسئلہ بھی بن سکتا ہے۔


    مزید پڑھیں : ایک بار پھر پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ


    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیر نجکاری محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیل ملز پر 200 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کے غیرسنجیدہ رویے کے باعث نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔